سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2019/11/16 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها

عرض مترجم

عرض مترجم

آیۃ اللہ العظمیٰ سیدشہاب الدین مرعشی حسینی نجفی کی ذات باصفات ایک آفتاب عالم تاب کی حیثیت رکھتی تھی جس کی روشن کرنیں فقط ایران ہی میں نہیں بلکہ دوسرے ممالک کوبھی درخشان کئے ہوئے تھیں۔

زہد وتقوی ،رفتارو کردار ، ایمان وعرفان اورخلوص وللہیت جیسے اخلاق وصفات حمیدہ اورکمالات جلیلہ میں اپنی مثال آپ تھےشایداسی عرفان وایمان کانتیجہ تھاکہ آپ کئی مرتبہ حضرت امام (عج)کی زیارت سے مشرف ہوئے۔ اورکئی مرتبہ عالم مکاشفہ میں حضرت فاطمہ معصومہ قم کادیدارکیالہذاضروری تھاکہ ایسی باکمال شخصیت سے اردو داں حضرات بھی آگاہ ہوں۔

اسی خیال کے پیش نظرجب میں حضرت امام رضاعلیہ السلام کی زیارت کیلئے عازم سفرتھااستادحجۃ الاسلام والمسلمین سیدعادل علوی صاحب قبلہ میں نے ان کی کتاب قبسات کے ترجمہ کی درخواست کی انھوں نے قبول فرمایااورمجھے کتاب ترجمہ کرنے کیلئے مرحمت فرمائی ۔میں کتاب لیکرمشہدمقدس روانہ ہوگیااوروہاں کی متبرک اورمعنوی فضامیں حضرت امام رضاعلیہ السلام سے توسل کرتے ہوئے ضریح اقدس کےقریب اس کتاب کےترجمے میں مشغول ہوا۔ الحمدللہ امام کی برکتوں سے یہ کام جومجھے بہت دشوارمعلوم ہورہاہے تھاآسان ہوگیا۔

ظاہرہے مطلب کوایک زبان سے دوسری زبان میں منتقل کرناآسان نہین ہوتالہذامیں نے تحت اللفظی ترجمہ کومعیار نہین بنایابلکہ مولف کے اصل مفہوم کوترجمے کےساتھ اپنے الفاظ میں بیان کیاہے۔

ارباب قلم سے بصدخلوص گزارش ہے کہ اگر الفاظ وعبارات کی ترکیب وتوجیہ اوران کے معانی ومفاہیم کی ادائیگی میں کوئی غلطی نظرآئے تواس کی راہنمائی فرمائیں تاکہ آئندہ ایڈیشن میں اسکی تصحیح ہوجائے ۔

آخرمیں استادحجۃ الاسلام والمسلمین مجتبیٰ علی خان قبلہ ادیب الہندی کاشکریہ اداکرنااپنافریضہ سمجھتاہوں اس لئے کہ انھوں نے اپنے ایران کےمختصرقیام کے دوران اس کتاب پر تقریظ ثبت فرمائی  ساتھ  هی ساتھ حجۃ الاسلام والمسلمین سید احتشام عباس صاحب زیدی  کابھی نهایت هی ممنون و مشکور هوں که انهوں نے اپنی علمی اورادبی مصروفیات کےباوجود ابتداء سے انتہاتک اس ترجمہ کی تصحیح وترتیب میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔خداان حضرات کوجزائے خیردے۔

 

والسلام

اصغراعجازقائمی۔ بی۔ اے۔ فاضل مشرقیات

(مدرسہ حجتیہ )حوزہ علمیہ قم۔۔۔۔ ایران