سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2019/11/16 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها

وصیت نامہ سے اقتباس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حضرت امام خمینی(رہ)

حضرت امام خمینی قدس سرہ کے نورانی وصیتنامہ سے اقتباس


  • ہمیں فخر ہے کہ ہم اس  مذہب کے پیروہیں جس کی بنیاد خداکے حکم سے رسول خداﷺ نے رکھی ہے ،انسان کوغلامی کی زنجیروں سے آزاد کرانے کی ذمہ داری ،ہرقسم کی قیدوبندسے آزاد(خداکے)بندے امیرالمومنین ؑ کوسونپی گئی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ "نہج البلاغہ "جوقرآن کے بعدمادی اورمعنوی زندگی کا عظیم ترین دستوراورانسانوں کوآزادی بخشنے والی اعلیٰ ترین کتاب ہے اوراس کے حکومتی اورمعنوی احکام وفرامین بہترین راہ نجات ہیں ،ہمارے معصوم امام سے تعلق رکھتی ہیں۔

    ہمیں فخر ہے کہ حضرت علی ابن ابیطالب سے لے کر انسانیت کے نجات دہندہ، حضرت مہدی صاحب الزمان علیہم آلاف التحیۃ والسلام تک جو قادر مطلق کی قدرت سے زندہ اور ہمارے امور کے شاہد ونگراں ہیں، تمام ائمہ معصومین(ع)، ہمارے امام ہیں۔

    ہمیں فخر ہے کہ حیات بخش دعائیں جنھیں "قرآن صاعد"کے نام سے یادکیا جاتاہے ،ہمارے ائمہ معصومین ؑ کی تعلیم کردہ ہیں ۔ہمیں ناز ہے کہ ائمہ کی مناجات شعبانیہ ،حسین ابن علی علیہم السلام کی دعاء عرفات ،زبورآل محمد،صحیفہ سجادیہ اورزہرائے مرضیہ پرخداکی جانب سے الہام شدہ کتاب "صحیفہ فاطمیہ " ہم سے تعلق رکھتی ہے۔

    ہمیں افتخار ہیں کہ باقرالعلوم (امام محمدباقرؑ)جوتاریخ کی عظیم ترین شخصیت ہیں اورانکے مقام ومنزلت کوخدارسول خداؐ اورائمہ معصومین کے سواکوئی درک کرسکتاہے، ہمارے ہیں ۔ ہمیں فخر ہے کہ  ہمارامذہب  جعفری  اورہماری فقہ جوایک بیکراں سمندرہے اس مذہب کے آثار میں سے ایک ہے ۔ہمیں اپنے تمام ائمہ معصومین علیہم السلام پرفخرہے ۔اورہم ان کی اطاعت کاعہد کئے ہوئے ہیں ۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ائمہ معصومین نے دین اسلام کی سربلندی اورقرآن کریم کو،جس کاایک پہلوعدل وانصاف پرمبنی حکومت کی تشکیل ہے ،جامہ عمل پہنانے کی راہ میں قیدوجلاوطنی میں زندگی گزاری اورآخر کاراپنے زمانہ کی ظالم وجابرطاغوتی حکومتوں کونابودکرنے کی راہ میں شہیدہوگئے۔