سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2019/9/19 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها

اداریہ

اداریہ

بسم الله الرحمن الرحيم

"الحمدلله رب العالمين  والصلاه والسلام علي محمد آلِهِ  الطَّاهِرِين ولعنۃ اللہ علیٰ اعدائھم ومنکری فضائلھم الیٰ یوم الدین"

اسلام زندہ ہوتاہے ہرکربلاکے بعد

سن اکسٹھ ہجری میں جگرگوشہ رسولؐ ، نورعین علیؑ وبتولؑ حضرت امام حسین علیہ السلام کی اپنے بہتر اصحاب کے ساتھ ،شہادت کیاایک معمولی شہادت تھی؟ کیادوشہزادوں کی اپنامقصدحاصل کرنے کیلئے جنگ تھی؟ جیساکہ دشمنان دین مشہورکرتے ہیں۔اگریہ معمولی واقعہ ہوتاتوخداوندعالم نے پہلے ہی کیوں امام حسینؑ کی شہادت اورانکے اہل بیتؑ کی اسارت کی خبراپنے رسولؐ کودے دی تھی؟

انبیاء و اوصیاء امام حسینؑ پر کیوں گریہ فرماتے تھے؟

خاتم الانبیاءؐ اورجناب سیدہ کی امام حسین ؑ پرگریہ کی وجہ کیاتھی؟

دنیابھرکے شیعہ دیوانہ وارحسینؑ کاغم کیوں مناتے ہیں؟

صدراسلام سے لیکرآج تک روزعاشورروز عاشورا علماء اورمراجع کے نزدیک خاص اہمیت کاحامل کیوں رہاہے؟

موسس حوزہ علمیہ قم شیخ عبدالکریم حائری قم کے عزاداروں کے ساتھ ننگے پیرننگےسر جلوس میں کیوں شرکت فرماتے تھے؟

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ مرعشی نجفیؒ محرم وصفرمیں کس وجہ سے سیاہ لباس زیب تن کئے رہتے تھے؟ کیاوجہ کہ انھوں نے وصیت فرمائی کہ وہ سیاہ لباس انکے ساتھ قبرمیں دفن کیاجائے؟

امام خمینی علیہ الرحمہ نے کیوں فرمایاکہ ہمارے پاس جوکچھ ہے محرم وصفرکی بدولت ہے اورہمیں جی جان سے محرم وصفر کی حفاظت کرنا چاہیے ؟ نیز یہ بھی فرمایاکہ دنیابھرکے تمام شیعہ اپنی روایتی اورعلاقائی عزاداری کو برپاکریں اوراسے باقی رکھیں۔

ان تمام سوالات کے جوابات کوخلاصہ کیاجائے تویوں کہاجاسکتاہے کہ اسلام محمدی الحدوث اورحسینی البقاہے یعنی حضرت محمدﷺ نے جس  درخت اسلام کا بیض بویا تھا ،سرکارسیدالشہداء نے اپنے خون سے اس  کی آبیاری کی، آپؑ کے اسی خون کا نتیجہ تھاکہ آج یہ درخت دنیابھرکے تمام مسلمانوں بلکہ تمام مستضعفین کوثمرپہنچارہاہے۔آپکے قیام اورشہادت ہی کانتیجہ ہے کہ آج اسلام دنیامیں ایک قندیل نورکی طرح جگمگارہاہےاوراپنی درخشندگی سے انسانیت کی صراط مستقیم کی طرف ہدایت کررہاہے۔ اگرسرکارسیدالشہداء حضرت ابی عبداللہ الحسین علیہ السلام کاقیام اورحضرت سیدسجادؑ اورعقیلہ بنی ہاشم حضرت سلام اللہ علیہاکاپیام نہ ہوتاتواسلام محمدی ؐ کا نام ونشان تک مٹ چکاہوتا۔قیام امام حسینؑ روح اسلام ہے،لہذاہمکواپنی پوری کوشش کے ساتھ اسکی حفاظت کرنی  چاہیے کیونکہ اگرہم ایساکریں تودشمنان دین کربلاکو بھی واقعہ غدیرکی طرح تاریخ کے قبرستان میں کرنے کی کوشش کرنے کی کوشش کرنے لگیں گے ۔

۔۔۔۔۔۔صلیٰ اللہ علیک ۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ یااباعبداللہ الحسین المظلوم(ادرکنی)۔۔۔۔