سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2019/11/13 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها

مفید معلومات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سید شہوار نقوی

مفیدمعلومات

سیدشہوار نقوی امروہوی ۔ فاضل مشرقیات

سوال: ذکر سیدالشہداء کومجلس کانام کس عہدمیں دیاگیا؟

جواب: عہد حضرت امام علی رضا علیہ السلام میں (بحارالانوار)

سوال :سب سے پہلے مجلس امام حسینؑ میں تبرک کس نے تقسیم کیا؟

جواب:جناب رباب نے سب سے پہلے تبرک تقسیم کیااور وہ ستو تھا۔(کبریت احمر)

سوال :جناب مختارنے کتنے لوگوں سے خون امام مظلوم کربلاکاقصاص لیا؟

جواب: ابن نماحلی کابیان ہے کہ حضرت مختارنے اٹھارہ ہزار افرادسے بدلہ لیا۔

سوال: جناب حر ؑکی قبرکھود نے حکم کس بادشاہ نے دیا؟

جواب: شاہ اسماعیل صفوی نے(سفینۃ البحارج1)

سوال: کن کن انبیاکےدونام تھے؟

جواب :یوشع بن نون ؑ کادوسرا نام ذوالکفلؑ تھا۔یعقوبؑ کادوسرانام  اسرائیل تھا۔خضرؑ کادوسرا نام تالیات ستؑ۔یونسؑ کادوسرانام ذوالنونؑ تھا۔عیسیٰ ؑکادوسرانام مسیح اورحضرت محمدؐ کادوسرانام احمدؐتھا۔

سوال:کتنے انبیاء عربی زبان میں کلام کرتے تھے؟

جواب:حضرت شعیبؑ ،ہودؑ،صالح ؑ،اسماعیلاورحضرت محمدمصطفی ؐ(قصص الانبیاء)

سوال: سب سے پہلے کس گناہ کے ذریعہ خداکی نافرمانی کی گئی؟

جواب: وہ گناہ حسد تھا۔(روضات الجنات)

سوال: سب سے پہلے عمامہ کس نے لگایا؟

جواب: جناب ذوالقرنین نے سب سے پہلے عمامہ لگایا۔(روضات الجنات)

سوال: سب سے پہلے منبرکااستعمال کس نے کیا؟

جواب:سب سے پہلے منبرکاانتخاب موعظہ کہنے کیلئے جناب ابراہیمؑ نے کیا۔(روضات الجنات)

سوال:اسلام میں سب سے پہلے کس کی میت  پرنمازپڑھی گئی؟

جواب: سب سے پہلے"براء بن معرور"کی میت  پرنمازپڑھی گئی جس کی امامت رسول اکرم ؐ نے فرمائی۔

سوال: کن پتھروں سے کعبہ کی تعمیرہوئی؟

جواب: پانچ پہاڑوں کے پتھروں سے کعبہ تعمیرہوا۔کوہ سینا،کوہ جوری، کوہ قبیس،کوہ صفا۔

سوال:دنیامیں کل کتنی زبانیں بولی جاتی ہیں؟

جواب:دنیامیں 292 زبانیں بولی جاتی ہیں۔

سوال:انسان کے جسم میں چوناکتناہوتاہے؟

جواب: انسان کے جسم اتناچوناہے کہ 10×10کے کمرہ کوآسانی سے رنگاجاسکتاہے۔

سوال: سب سے پہلےشاہراہوں پرجلوس عزا نکالنے کی اجازت کس بادشاہ نے دی۔

جواب: 352ھ میں معزالدولہ احمدبن بویہ نے شیعوں کوشاہراہوں پر نوحہ، ماتم اورجلوس برپاکرنے کی اجازت دی۔      (معالی السبطین ج 2 ص 212)