سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2019/9/19 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها

ریورتاژ

ریورتاژ

سیدسجاد حسین رضوی ۔ پاکستانی

15/ربیع الثانی 14 15ھ

زمانے کا دستور رہاہے کہ جب بھی حق کی صدا بلند ہوئی تو اس کے مقابلے میں   باطل نے بھی سر بلند کیا اگرچہ ضعیف اورناتواں ہی نظرآیا۔گویا بہ الفاظ دیگر یوں کہا جائے کہ باطل نے جیسے جیسے حق کودبانے کی کوشش کی حق ویسے ہی نکھر کر سامنے آتارہا اوراس کی حقانیت لوگوں پر اجاگر ہوتی رہی اسکی بہترین مثال انقلاب اسلامی ایران ہے۔ چنانچہ اس موقع پر بھی باطل سے رہا نہ گیا اوراس نے اپنی پوری قوت صرف کرڈالی کہ اس انقلاب کو ہر طریقہ سے نیست ونابود کرے۔لیکن اسے کیا خبر کہ اس انقلاب کی مھار ولی خدا امام زمان (عج)کے ہاتھ میں ہے۔ بہرحال دنیا کی ساری طاقتیں اکٹھا ہوئی تاکہ اس الٰہی انقلاب کو ختم کریں جو کبھی صدام (لعنہ) کی شکل میں ظاہر ہوئی تو کبھی بش کی شکل میں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مدرسہ مبارکہ حجتیہ میں ہفتہ دفاع کے پہلے دن 8سالہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ایک عظیم جشن کااہتمام کیاگیا۔جس کومرکز جہانی علوم اسلامی کی بڑی شخصیتوں اورتمام طلاب غیرایرانی نے شرکت کرکے منورکیا۔ جس میں ایرانی حکومت کے مقام بالائے افسر نے شرکت کرکے مہمان خصوصی کااعزاز حاصل کیا۔جنھوں نے اس عظیم پہ روشنی ڈالتے ہوئے حضرت امام خمینی ؒ کے نقش قدم پر چلنے کی جوہمیں ائمہ طاہرینؑ سے ملا ہے تاکید کی۔ اوراس انقلاب کو انقلاب جہانی امام مہدی(عج) کامقدمہ بناکر فرمایاکہ امام زمانہ علیہ السلام کی نگاہیں آپ طلاب پر ہیں لہذا آپ اپنے آپ کو اما م آخرالزمان(عج)کی مدد نصرت کیلئے آمادہ کریں۔

اسی دن حجتیہ میں  چند عناوین پرخیمہ لگائےگئے جن میں ایک خیمہ کتابوں کے اسٹال سے متعلق تھا جس میں  مجلہ" عشاق  اہل بیت " بھی رکھاگیا اوروہاں پر مرکز جہانی کی  بڑی بڑی شخصیات نے  ان کتابوں اورمجلے کی دیدار کیں۔

آخر میں بقائے انقلاب اورسلامتی رہبر معظم کی دعاسے آپ سے اجازت لیتے ہیں۔