سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2019/9/18 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها

صحیفہ نور حضرت امام خمینی(رہ)

"صحیفہ نور"

(وصیتنامہ حضرت امام خمینی ؒ )سےاقتباس

تم اے دنیا کے مستضعفو!  اے اسلامی ملکو!  اور دنیا کے مسلمانو!

اٹھ کھڑے ہو اور اپنے زور بازو سے اپناحق حاصل کرو اور بڑی طاقتوں کے تشہیراتی شور وغل اور ان کے حلقہ بگوشوں سے نہ ڈور اور ان مجرم حکمرانوں کوجو کہ تمہاری زحمت سے حاصلہ آمدنی کوتمہارے اور عزیز اسلام کے دشمنوں کے حوالے کر رہے ہیں ،اپنے ملک سے نکال باہر کرو اور خود نیز پابند عہد خدمتگزار لوگ اقتدار کو ہاتھ میں  لےلیں  اور سبھی لوگ اسلام کے پر افتخار پرچم کے نیچے جمع ہوکر اسلام دشمنوں کے خلاف اور دنیا کے محروموں کے دفاع کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور آزاد وخود مختار جمہوریتوں والی ایک اسلامی حکومت کی طرف قدم بڑھائیں کہ جس کو پورا کرکے دنیا کے سبھی مستکبروں کو شکست فاش دے دیں گے اور سبھی مستضعفوں کو زمین کی امامت و راثت سونپ دیں گے۔

"اس دن کی امید کے ساتھ کہ جس کا خداوند عالم نے وعدہ فرمایاہے"