سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2019/9/19 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها

صحیفہ نور حضرت امام خمینی(رہ)

"صحیفہ نور"

(اقوال امام خمینی ؒ )سےاقتباس

میرے مسلمان  بھائیوں اور بہنوں! آپ آگاہ ہیں کہ ہمارے تمام مادی اور معنوی مفادات سے مشرق ومغرب کی بڑی طاقتیں فائدہ اٹھارہی ہیں اور ہمیں فقر میں مبتلاکرکے سیاسی ،اقتصادی، ثقافتی اور فوجی لحاظ سے اپنا محتاج بنارکھاہے۔

اے دنیاکے مسلمانو! آج تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ تم وہی تھے جنھوں نے صدر اسلام میں کم ہونے کے باوجود بڑی بڑی طاقتوں کا مقابلہ کرکے انہیں شکست دی تھی اورایک بڑی اسلامی امت قائم کی ،آج تمہاری تعداد ایک ارب ہے اور تمہارے پاس گرانبہا قدرتی خزانے ہیں جو تمہارے لئے زبردست حربہ ہے ،اس کے باوجود تم دشمن کے مقابلہ میں اس قدر کمزور ہو۔

اے مسلمانو! تم کسی بھی قبیلہ سے تعلق رکھتے ہو یاکسی بھی فرقہ سے ،دشمنوں کو اپنے سے دور کرو اور قرآن کریم کے اس فرمان کی جان ودل سے اطاعت کرو۔" وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِیعًا وَ لاتَفَرَّقُوا "