سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2019/9/17 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها

1۔ اداریہ ذاکرحسین ثاقب

بسم الله قاصم الجبّارين مبيد الظالمين

اداریہ

از:ذاکرحسین ثاقب

بیت المقدس کے متعلق ٹرمپ  کا بیان

خداوندحکیم قرآن کریم میں ارشاد فرماتاہے:کہ "إِنَّ الأَرْضَ لِلَّهِ يُورِثُهَا مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ"  بیشک زمین کا مالک اللہ ہے  اپنے بندوں میں جسے چاہے وارث بنائے اور آخر میدان پرہیزگاروں کے ہاتھ ہے۔

پیغمبراسلام ﷺ کا ارشاد گرامی ہے۔"من أصبح ولم يهتّم بأمور المسلمين فليس بمسلم"جو کوئی بھی   مسلمانوں کے معاملات کی پرواہ کیے بغیر صبح کرتاہے  وہ مسلمان نہیں۔

اس میں کوئی شک  نہیں کہ بتحقیق  مسلمان ایک ہی جسم کا حصہ ہے اور مسلمان ایک کنگی کے دانتوں کی طرح ہے جب جسم کے کسی بھی عضومیں درد ہوجائے تو پوراجسم کانپنے لگ جاتاہے ۔

آج، فلسطینی مسلمان ان پر ہونے والے مصائب اور نا انصافی سے پریشان ہے۔مسجد اقصی مسلمانوں کاقبلہ اول پر ناانصافی پر مبنی فیصلہ کرنافلسطین اور فلسطینیوں  کے وقار اور انسانیت کی تباہی ہے ۔

اسلامی عرب ممالک  بلکہ ساری  دنیا یہ جان لیں! کہ امریکہ کی حکومتیں   طویل عرصے سے "سرطانی غدہ " اسرائیل غاصب  کی مطلق طور پر یعنی   مادی،معاشی ، سیاسی اور اخلاقی طور پر  حمایت کرتا ہے۔ ان کا ظلم وستم مظلوم فلسطینیوں پر سب سے پہلےہے  اور پھر تمام  مسلمان اور عرب ممالک پر لیکن امریکی نیاصدر (ٹرمپ) کے دور میں  ظلم وناانصافی بہت ہی زیادہ ہے۔

حالانکہ  اسرائیل غاصب  کی  ظالمانہ حکمرانی کے آغاز سے قبل صہیونی دہشت گردی کے خلاف امریکی  سابق صدر نے اپنی حمایت ختم کردی تھی ۔اب جب انکے نزدیک  اسرائیل طاقتور ریاست بن گیا تو حمایت کرنا شروع کیا ۔ اور امریکی صدر ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان  کیا ۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد فلسطین سمیت تمام اسلامی ممالک میں سخت بے چینی اور اشتعال پایا جاتا ہے۔ ٹرمپ کے یک طرفہ اعلان کی دنیا کے تمام بڑے ملکوں نے مخالفت کرتے ہوئے،عالمی لیڈروں نے ٹرمپ کے فیصلے کو غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

پس ہرمسلمان مردعورت اورمسلمان ممالک اورآزادی خواہاں عالم پرفرض بنتاہے  کہ ایک مسلمان ہونے کاثبوت دیتے ہوئے  مظلوم فلسطینوں کی مددکیلئے ہرممکن کوشش بروئے کارلائے ۔اورٹرمپ کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائےاور ان کے خلاف جتنے بھی مظاہرے کیے جائیں کم ہے۔

کلمہ حق کو بلند کرنے ، مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کو حاصل کرنے اور   بیت  المقدس و مسجد اقصیٰ  کی حرمت کو  بچانے کیلئے اگر ضرورت پڑے تو ہم اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر دیتے ہیں۔ اور  پوری قوت اور استقامت کے ساتھ  دشمن خدا  کے خلا ف  ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔"وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ" اورعنقریب ظالموں کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس جگہ پلٹادئے جائیں گے۔