سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/2/24 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها

2۔ اسلامی مناسبات محبوب علی جوہری

اسلامی مناسبتیں

  محبوب علی جوہری

 ماہ رجب:

 امیر المؤمنین حضرت علی  ؑابن ابی طالب نہج البلاغہ میں ارشاد فرماتے ہیں (کل یوم لا یعصی اللہ فیہ فھو عید ) مومن کیلئے ہر وہ دن عید ہے جس دن پرور دگار کی معصیت نہ کی جائے ۔ لیکن عاشقان ولایت وامامت کے لئے بعض مخصوص ایام ہیں کہ جنہیں احادیث میں عید سے تعبیر کیا گیا ہے رجب المرجب کا مہینہ عاشقان ولایت وامامت کے لئے بہت ہی خوشی کا مہینہ ہے کیونکہ ماہ رجب میں بہت سے معصوم هستیوں کی ولادت باسعادت ہوئی ہیں ۔ ان میں سے اہم مناسبات یہ ہیں:

یکم رجب : حضرت امام محمد بن علی باقر العلوم روز جمعہ سال ۵۷ ہجری کو مدینہ منورہ میں خاندان اہل بیت کے گھر پیدا ہوئے ، نام مبارک محمد، کنیت ابو جعفر اور القاب :باقرالعلوم ، الشاکر للہ ، ہادی ، امین ہیں ۔ والد بزرگوار حضرت امام زین العابدین اور والدہ محترمہ ام عبداللہ جو امام حسن کی بیٹی ہے ۔

سوم رجب :(۲۵۴ہجری) حضرت امام ہادی کی شھادت ہے قول مشہور کی بنا ء پر ۴۱ سال کی عمر شریف میں معتز ملعون نے امام ہادی کو شہید کرایا ۔ امام ہادی ؑ مختلف خلفاء کے دور میں حق کی حمایت اور باطل کیساتھ مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے امام کے دور میں یہ باطل خلفاء تخت حکومت پر رہے جیسے مأمون ، معتصم ، واثق، متوکل ، منتصر، مستعین ، اور معتز لعنۃاللہ علیھم ۔

هفتم  رجب : ۲۰۰ ہجری میں  مامون نے ولایت عہدی کے لئے امام رضا  ؑکو خراسان بلایا ۔

هشتم رجب :سال ۱۹۵ہجری میں  حضرت امام جواد ؑ کی باسعادت ولادت ہوئی ۔ آپ کے والد گرامی حضرت امام رضا ؑ اور والدہ محترمہ سبیکہ خاتون تھیں نام مبارک محمد وکنیت ابو جعفر اور مشہور القاب حضرت تقی اور جواد ہیں ۔

تیره رجب : (۲۳سال قبل از ہجرت) ولادت امام  علی ؑ:یہ دن بھی عاشقان ولایت و امامت والوں کے لئے عید اکبر ہے اس دن اول امام مؤمنین ، خلیفہ بلا فصل نبی اکرم ، سید الوصین امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب روز جمعہ ۱۳رجب المرجب کو خانہ خدا میں پیدا ہوئے ۔ آپ کا اسم گرامی علی ؑہے ۔ صاحب کتاب الانوار فرماتے ہیں کہ کتاب خدا میں آپ کے لئے ۳۰۰ سو نام ہیں مشہور ترین القاب امیرالمومنین ہے یہ لقب فقط آپ کیلئے مخصوص هے۔ ابن شہر آشوب نے امیرالمؤمنین کے لئے ۸۵۰ القاب ذکر کیا ہے ۔ آپ کے والد گرامی سید بطحاء عرب حضرت ابوطالب اور والدہ گرامی فاطمہ بنت اسد بن ہاشم بن عبد مناف ہیں ۔

اٹھاره رجب :سنه 10ھ ق کو حضور اكرم ص کا بیٹا حضرت ابراھیم اس دنیا سے وفات پا گئے ابراھیم کی والدہ ماریہ قبطیہ تھیں ۔

ستائیس رجب : بعثت پیغمبر اکرم ، رسول اکرمؐ چالیس سال کی عمر شریف میں مبعوث بہ رسالت ہوئے اور اسی دن سے پیغمبر اکرم پر قرآن نازل ہونا شروع ہوئے یہ دن بھی مؤمنوں کے لئے عید اکبر ہے اس روز پیغمبر پر زیاد ہ صلوات بھیجنامستحب ہیں ۔

اٹھائیس رجب : خروج امام حسین از مدینہ ، سال ۶۰ ہجری ۲۸ رجب کو امام حسین ؑ مدینہ منورہ چھوڑ کر عراق کی طرف روانہ ہوئے اس سفر میں خاندان اہل بیت کے تمام افراد امام حسین ؑ کے ساتھ تھے۔

ماہ شعبان المعظم :

یہ مہینہ بھی عاشقان ولایت کے لئے محفل سرور و خوشی کے ایام ہیں کیونکہ اس مہینہ میں بھی بہت سے پاک هستیوں کی ولادت با سعادت ہوئی ہیں۔  

سوئم شعبان : اس روز سال ۴ ہجری کو حضرت اباعبداللہ الحسین ؑکی باسعادت ولادت ہوئی ۔ نام مبارک تورات میں شبیر ،انجیل میں طاب ہے والد گرامی امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب ؑ اور والدہ خاتون جنت صدیقہ کبریٰ فاطمہ زہراؑ ہیں ۔ کنیت ابوعبد اللہ اور القاب الشہید ، السعید ، السبط الثانی ، الرشید ، الطبیب ، الوفی ، السید ، الزکی ، المبارک ، ہیں ۔

چهارم شعبان : اس روز سال ۲۶ہجری کو علمدار باوفا ، سقای نینوا ،قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس کی ولادت ہوئی ، مشہور نا م حضرت عباس ؑ ہے اور اس کے علاوہ ابوالفضل ، قمر بنی ہاشم ، باب الحوائج،عبد صالح اور سقاء کے نام سے بھی مشہور ہیں ۔ آپ کے والد گرامی امیرالمؤمنین علی ؑ ابن ابی طالب اور والدہ محترمہ حضرت ام البنین ہیں ۔

پنجم شعبان :  اس روز سال ۳۸ ہجری کو امیرالمؤمنین کے زمانے میں حضرت سید الساجدین ، علی بن الحسین ؑکی باسعادت ولادت ہوئی ۔ آپ کے نام علی ؑ اور مشہور ترین لقب زین العابدین ؑ اور سجاد ؑ ہیںآپ کے والد گرامی حضرت اباعبداللہ الحسین  ؑاور والدہ محترمہ حضرت شہر بانو ہیں ۔

گیاره شعبان : اس روز سال ۳۳ ہجری کو شبیہ ختم الرسل حضرت علی اکبرؑ کی ولادت ہوئی آپ کا اسم گرامی علی اور والد گرامی حضرت سید الشہداء ابا عبداللہ الحسین اور والدہ لیلی بنت مرۃ ثقفی ہے ۔

پندره شعبان : اس روز سال ۲۵۵ ہجری شب جمعہ کو منتقم خون سید الشہداء ، منجی عالم بشریت ، امام برحق ، بقیۃ اللہ الا عظم ، مہدی دوران ، امام زمان حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ شریف کی باسعادت ولادت ہوئی اور کائنا ت کو اپنی نور سے روشن کر دیا ۔ یہ روز بھی عاشقان ولایت و امامت کے لئے عید اکبر ہے ۔

ماہ رمضان المبارک

رمضان المبارک تر بیت اور انسان سازی کا مہینہ هےاس میں کوئی شک و تردید نہیں کہ کہ ماہ رمضان الله تعالی  کے تمام مہینوں سے افضل اور بہتر مهینه ہے اس مهینے کو" خدا کا مهینه"سے تعبیر کی جاتی ہے یہ وہ مہینہ ہے جس میں انسان خدا سے زیادہ نزدیک ہو جاتا ہے یہ مہینہ نفس کے تزکیہ اور پاک کرنے کا ہے اس میں انسان کوشش کریں تو اپنے تمام گناہوں کو بخشوا سکتا ہے اورروایات میں کثرت سے ملتا ہے کہ آئمہ اطھار علیھم السلام فرماتے ہیں کہ جو شخص اپنے آپ کو اس ماہ میں بھی نہ بخشوا سکا تو وہ بد بخت ترین انسان ہے ۔ ماہ رمضان ہدایت اور تربیت کا مہینہ ہے اس مہینہ میں خدا وند عالم نے اپنے حبیب پر بشریت کی ہدایت کیلئے قرآن مجید کو نازل فرمایا  هےاور اسم مہینہ میں الله نے ایک مخصوص  عبادت کو انجام دینے کا امر فرمایا جس کو روزہ کہتے ہیں ۔ روزہ ان عبادات الٰہی میں سے ہے جو واضح اور آشکار نہیں ہے ، روزہ وہ عبادت الٰہی ہے جسے فقط وہ شخص پاک اور صاف نیت کے ساتھ انجام دے سکتا ہے جو خدا پر یقین کامل رکھتا ہو ۔ روزہ خدا اور  اس کے بندہ کے درمیان واقع ہونے والی مخصوص عبادت ہے اور یہ عبادت اس طرح انجام دی جا سکتی ہے کہ کسی کو پته بھی نه  چلے ۔ اس کی اتنی زیادہ اہمیت ہے کہ الله تعالی  فرماتا ہے ( الصوم لی و انا اجزی بہ ) روزہ میرے لئے ہے اور میں خود اس کا جزاء اور انعام دوں گا ۔

اس مہینہ میں شب قدر جیسی با فضیلت رات بھی ہے شب قدر ایک ہزار مہینوں سے افضل ہے یہ رات پیغمبر اکرم ؐ اور آپ کی امت کے لئے ہر سال رمضان کے مہینے میں موجودہے یہاں تک کہ قیامت ہو جائے ۔

باره  رمضان : اس روز سا ل اول ہجرت کو رسول گرامی اسلام نے اپنے اصحاب کے درمیان اخوت اور بھائی چارگی کا حکم دیا اور امیرالمؤمنین کو اپنا بھائی بنایا ۔

پندره  رمضان : اس روز سال سوم ہجری ۱۵ رمضان المبارک کو امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی بابرکت ولادت ہوئی ۔ آپ کا اسم گرامی بحکم پیغمبرؐ ،حسن رکھا گیا اور آپ کے القابات سید ، سبط، امین ، اثیر، حجت ، نقی ، تقی ، زکی ، مجتبیٰ ، اور زاہد ہیں ۔

ستره رمضان : معراج پیغمبر : بعثت کے بعد حکم خدا سے پیغمبر اکرم ؐ کو معراج پر لے گیا اور (سبحان الذی اسریٰ ) کی آیت نازل ہوا ، معراج پر اعتقاد رکھنا ضروریات اسلام میں سے ہے ۔

انیس رمضان :سال ۴۰ ہجری کو مسجد کوفہ میں نماز صبح کے درمیان ملعون ابن ملجم نے تلوار سے امام علی ؑ کو شہید کرنے کی کوشش کی اور اس تلوار کی وار سے امام زخمی ہوئے اور امام کو زخمی حالت میں گھر میں لایا گیا ۔

بیس رمضان: سال ۸ہجری فتح مکہ ہوا اس فتح میں مسلمانوں کی تعداد ۱۲ ہزار نفر اور شہدا کی تعداد دو تھے ۔

اکیس رمضان:شھادت امیرالمؤمنین : اکیس رمضان کی رات طلوع فجر کے قریب تمام خاندان اہل بیت اور شیعوں کو یتیم کر کے امام المتقین عظیم شھادت کے رتبے پر فائز ہوئے ۔

-اسی تاریخ کو حضرت علی ؑکے شھادت کے بعد لوگوں نے امام حسن مجتبیٰ  ؑ کے ہاتھوں بیعت کی اور اپنے امام ؑ کے ساتھ محبت کا اظہار کیا ۔

- اسی دن حضرت علی ؑ کے قاتل تاریخ کے شقی ترین انسان ابن ملجم ملعون کو واصل جہنم کیا گیا ۔

تئیس رمضان  :اسی رات قرآن نازل ہوا۔