سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/2/24 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها
■ مقدمه
■ حج کا فلسفہ امام سجادعلیہ السلام کی نگاہ میں
■ حج کی عظمت
■ رہبرمعظم انقلاب کا حج کے اجتماعی فوائد کے سلسلےمیں خطاب
■ جناب ابراہیم ،اسماعیل ؑاور ہاجرؑ پر الہی برکات
■ مکہ مکرمہ ،خاطرات اور یادوں کی سرزمین
■ سکندر کا داستان
■ حضرت آدم ؑاور شیطان کا داستان
■ اسلام عام ، خاص اور اخص
■ اسلام خاص
■ اسلام اخصّ
■ حضرت علی ؑکی ایک فضیلت
■ شرک کے اقسام
■ کفر
■ نفاق
■ مرتدّ
■ حسن وجمال کی جھلکیاں
■ انسان کامل
■ نورمعصومین ؑ کی خلقت
■ قرآن کریم کے چار مرحلے
■ حج، ضیافت الھی
■ حجّ ، سير الى الله
■ حج کےدلچسپ نکات
■ بيت الله
■ فلسفہ حج اور اسکے اسباب
■ خلاصہ
■ حجرالاسود
■ عوالم کی قسمیں
■ اسرار حج امام سجّادؑکی زبان سے
■ مواقیت پنچگانہ
■ میقات کیا ہے ؟
■ غسل احرام، حج کا پہلا راز
■ لباس احرام، لباس اطاعت ہے
■ نیت ، خد ا کی اطاعت کا عہد کرنا
■ تلبیہ ،رب الارباب کا قبول کرنا
■ تلبیہ اورلبیک کہنے والوں کے درجات
■ تلبیہ کا راز
■ طواف،دل کا زنگار کو صاف کرنا
■ طواف کے سات چکر کاراز
■ نماز طواف
■ کعبے کا راز
■ رکن یمانی (مستجار) ہے
■ صفا و مروه
■ حلق يا تقصير، خداکےحضورکمال انکساری ہے
■ عرفات
■ مشعر الحرام (اہل عرفان کاطور سینا ) مزدلفہ
■ منى ،امیدوں کی سرزمين ہے
■ قربانى ، لالچ کے گلے کو کاٹناہے
■ رمى جمرات
■ طواف زیارت
■ حج حضرت ابراہیمؑ کے دوسرے بہادر کا قصہ
■ مقام ابراهيم
■ طواف نساء
■ حجر اسماعيلؑ
■ روايات میں وجوب حج کے اسباب
■ نزول حج، غیب کے خزائن سے
■ دل کی نگاہ سے باطن اعمال کا مشاہدہ کرنا

رہبرمعظم انقلاب کا حج کے اجتماعی فوائد کے سلسلےمیں خطاب

مقدمه  

   اسلامی احکام  اور  قوانین   کے دو    پهلو  هیں  ظاهری  اور باطنی , ظاهری ‏پهلو بهت هی  خوبصورت هے اور باطنی ‏پهلوبهت عمیق هے  ظا هری ‏پهلو  آشکار اور باطنی ‏پهلو ‏پوشیده  هے  ظاهری پہلو وهی  هے جسے هم دیکھ  رهے  هیں   اور اس  ‏پر  عمل بھی  کر رهے هیں ۔

 احکام باطنی   هر ایک کے لیے روشن اور واضح نهیں هیں انہیں  حواس ظاہری اور سرسری مطالعه کےذریعه     حاصل نهیں کیاجا سکتاہے  بلکه  احکام باطنی،اسرار  الهی  اور تعلیمات   قدسی میں سے  هیں۔باطنی پہلو تک رسائی کیلئے علمائے ربانی کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ پاکیزہ اور نورانی دلوں کی بھی ضرورت  ہے دینی تعلیمات اور   قوانین الہی کے پیچھے ایک ایسا عالم موجود ہےجو  مفاہیم اور معانی سے سرشار ہےاور حیرت انگیز  رموز سے بھرا  ہوا ہے مختلف ادیان کا احکام کوبیان کرنے اور قوانین کو تدوین  کا مقصدلوگوں کو  مفاہیم و معانی اور حیرت انگیز اسرار و  رموز سے آگاہ  کرنا ہے۔

دین کا اصل ہدف انسان کو کمال کے اعلٰی درجہ تک پہنچا نااور  خداکے نزدیک کرنا ہے۔ اور دنیا میں انسان  کوصفات میں  اور اسما ء کے اعتبار سے اللہ تبارک وتعالیٰ کا جانشین بناناہے۔

 حج احکام دین  میں سے ایک ہے اور خا ص اہمیت کا حامل ہےحج اعمال ظاہری  اور اسرار باطنی کے اعتبار سے بھی اہمیت  ہے حج ایک ایسا  عظیم مکتب  ہے جو انسان کی تربیت اور پرورش میں بہت ہی اعلی کردار ادا  کرتا ہے  انسان کو چاہے کہ  جتنی معرفت  رکھتا ہے اسی اعتبار سے  خالصانہ  قدم اٹھائے۔

انسان کو اس   بات کا علم ہو نا چاہیے  کہ حج کے اندار کتنے اہم  اسرار پوشیدہ ہیں تا کہ حج کو  خالصتاً خدا کے لیے  بجا لائے۔اگرانسان اسرار اور فلسفہ حج  سے جاہل رہے تو  جتنا بھی خلوص سے حج کو انجام دیں  اس کا خلوص  فضول و بے فائدہ  ہے   ہاں جب بھی انسان اسرار اور فلسفہ حج سے آ گاہ  ہوگااس وقت سےاخلاص کا آغا ز  ہو گا۔اس لئے نیت اور اخلاص حج سے پہلے انسان کو فلسفہ حج اور اسکے اسرار سے آگاہ ہونا چاہیے۔

حاجی جب حج  کے ظاہری اعمال  کو انجام  دیناچاہے تواسے اس کےاسرار ومعانی  کا بھی علم ہونا چاہیے  اوران اسرار تک رسای  اور اخلاص کے حصول کے لیےذات اقدس الھی سے دعا کرنا چاہے ہر عبادت کے لیے حکمت اور اسرار موجود  ہیں   اور حج بھی  حکمت اور فلسفہ سے خالی نہیں ہےالبتہ  جب انسان اسرار اور فلسفہ حج سے جاہل رہے تو اسے کبھی اخلاص حاصل نہیں ہوگا ٍٍٍ یہ مختصر کاوش  حج کی اہمیت اور اس کے اہم پہلو کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس عظیم عبادت اور  اجتماع کا فلسفہ بھی بیان کرنا ہے۔