آخری خبریں
- مناسبت » 5جمادی الاول(1446ھ)ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے موقع پر
- مناسبت » 10ربیع الثانی(1446ھ)وفات حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر
- مناسبت » 8ربیع الثانی(1446ھ)ولادت امام عسکری علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
- مناسبت » 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
- مناسبت » 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
- مناسبت » 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
- مناسبت » 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
- مناسبت » 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
- مناسبت » 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
اتفاقی خبریں
- خبر (متفرقه) » قرض کی ادائیگی کیلئے۔ ذکریونسیہ "تحفے اورہدایا"۔3
- مناسبت » ولادت باسعادت امام محمدباقر علیہ السلام
- خبر (متفرقه) » نائیجریا کے بعض دینی طلاب اورمبلغین سے استادحضرت آیت الله سید عادل علوي کی ملاقات
- مناسبت » حضرت معصومہ بنت موسی کاظم علیہما السلام کی وفات (1436ھ)
- مناسبت » 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
- مناسبت » ۲۸صفر المظفر(1441ھ) حضرت رسول اکرم ﷺ کی رحلت کے موقع پر
- خبر (متفرقه) » سالانہ پانچ روزہ انٹرنیشنل بک اسٹال کا آغاز
- مناسبت » 3 شعبان (1436ھ)ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » بمناسبت ولادت باسعادت حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام1335
- مناسبت » اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
- مناسبت » 27 رجب المرجب (1439ھ) عیدسعید مبعث کےموقع پر
- مناسبت » بمناسبت شہادت حضرت امام رضاعلیہ السلام
- سخنرانی » معرفت ائمه معصومین علیهم السلام کے موضوع پرتقریروں کادورہ
- مناسبت » آٹھ شوال (یوم الھدم) وہابیوں کے ہاتھوں بقیع کے تخریب کادن
- مناسبت » بمناسبت ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبى علیہ السلام
زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
- مناسبت » حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت
- مناسبت » 25 شوال (1436ھ)شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » ۲۱ رمضان (۱۴۳۵ہجری)حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کا دن
- مناسبت » ولادت باسعادت جناب حضرت علی اکبر علیہ السلام
- مناسبت » ۲۸ صفر حضرت محمد مصطفی (ص)کی رحلت کا دن ہے۔
- مناسبت » شهادت امام حسن عسکری علیه السلام (1436ہجری)
- مناسبت » 28صفر(1438ھ)شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » جناب معصومہ قم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے
- مناسبت » 15 شعبان (1436ھ)ولادت باسعادت امام مہدی علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 21رمضان (1436ھ)شہادت امیرالمومنین علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 28 صفر(1437ھ )شہادت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 15رمضان(1437ھ)ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کےموقع پر
- مراسم » 13ممالک سے تعلق رکھنے والے 190ناشرین کی کتابوں کی نویں عالمی نمائش میں شرکت کہ جو کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے لگائی گئی ہے
- پیام » مظلوموں کی صداپرلبیک کہنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
- مناسبت » 13 رجب حضرت مولا علي علیہ السلام كي ولادت با سعادت کادن
11 شعبان (1436ھ)ولادت حضرت علی اکبر علیہ السلام کےموقع پر
حضرت علی اکبر علیہ السلام بن امام حسین علیہ السلام 11 شعبان سن43 ہجری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔
آپ امام حسین ؑبن علی بن ابی طالب ؑکے بڑے فرزند تھے اور آپ کی والدہ ماجدہ کا نام لیلی بنت مرّہ بن عروہ بن مسعود ثقفی ہے ۔لیلی کی والدہ میمونہ بنت ابی سفیان جوکہ طائفہ بنی امیہ سے تھیں ۔
اس طرح علی اکبر علیہ السلام عرب کے تین مہم طائفوں کے رشتے سے جڑے ہوئے تھے ۔
1۔والد کی طرف سے طائفہ بنی ہاشم سے کہ جس میں پیغمبر اسلام ؐ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ، امیر المومنین علی بن ابیطالب علیہ السلام اور امام حسن علیہ السلام کے ساتھ سلسلہ نسب ملتا ہے ۔
2۔والدہ کی طرف سے دو طائفوں سے بنی امیہ
3۔ بنی ثقیف یعنی عروہ بن مسعود ثقفی ، ابی سفیان ، معاویہ بن ابی سفیان اور ام حبیبہ ہمسر رسول خدا ؐ کے ساتھ رشتہ داری ملتی تھی اور اسی وجہ سے مدینہ کے طائفوں میں سب کی نظر میں آپ خاصا محترم جانے جاتے تھے ۔
ابو الفرج اصفہانی نے مغیرہ سے روایت کی ہے کہ: ایک دن معاویہ نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا کہ : تم لوگوں کی نظر میں خلافت کیلئےکون لائق اور مناسب ہے ؟ اسکے ساتھیوں نے جواب دیا : ہم تو آپ کے بغیر کسی کو خلافت کے لائق نہیں سمجھتے ! معاویہ نے کہا نہیں ایسا نہیں ہے ۔بلکہ خلافت کیلئےسب سے لائق اور شائستہ علی ؑبن حسین علیہ السلام ہے کہ اس کا نانا رسول خدا ؐ ہے اور اس میں بنی ہاشم کی دلیری اور شجاعت اور بنی امیہ کی سخاوت اور ثقیف کی فخر و فخامت جمع ہے۔
حضرت علی اکبر علیہ السلام کی شخصیت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کافی خوبصورت ، شیرین زبان پر کشش تھے ، خلق و خوی ، اٹھنا بیٹھنا ، چال ڈال سب پیغمبر اکرم ؐ سے ملتا تھا ۔جس نے پیغمبر اسلام ؐ کو دیکھا تھا وہ اگر دور سے حضرت علی اکبر کو دیکھ لیتا گمان کرتا کہ خود پیغمبر اسلام ؐ ہیں ۔ اسی طرح شجاعت اور بہادری کو اپنے دادا علی علیہ السلام سے وراثت میں حاصل کی تھی اور جامع کمالات ، اور خصوصیات کے مالک تھے۔
ابوالفرج اصفہانی نے نقل کیا ہے کہ حضرت علی اکبر ؐ عثمان بن عفان کے دور خلافت میں پیدا ہوئےہیں ۔اس قول کے مطابق شہادت کے وقت آنحضرت 25 سال کے تھے ۔
حضرت علی اکبر علیہ السلام نے اپنے دادا امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے مکتب اور اپنے والد امام حسین علیہ السلام کے دامن شفقت میں مدینہ اور کوفہ میں تربیت حاصل کرکے رشد و کمال حاصل کرلیا ۔
امام حسین علیہ السلام نے ان کی تربیت اور قرآن ، معارف اسلامی کی تعلیم دینے اور سیاسی اجتماعی اطلاعات سے مجہز کرنے میں نہایت کوشش کی جس سے ہر کوئی حتی دشمن بھی ان کی ثنا خوانی کرنے سے خودکو روک نہیں پاتاتھا۔
بہر حال ، حضرت علی اکبر علیہ السلام نے کربلا میں نہایت مؤثر کردار نبھایا اور تمام حالات میں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ تھے اور دشمنوں کے ساتھ شدید جنگ کی۔
شایان ذکر ہے کہ حضرت علی اکبر علیہ السلام عرب کے تین معروف قبیلوں کے ساتھ قربت رکھنےکے باوجود عاشور کے دن یزید کے سپاہیوں کے ساتھ جنگ کے دوران اپنی نسب کو بنی امیہ اور ثقیف کی طرف اشارہ نہ کیا ، بلکہ صرف بنی ہاشمی ہونے اور اہل بیت علیہ السلام کے ساتھ نسبت رکھنے پر افتخار کرتے ہوئےیوں رجز خوانی کرتے تھے :
أنا عَلي بن الحسين بن عَلي نحن و بيت الله اَولي بِالنبيّ
أضرِبكُم بِالسّيف حتّي يَنثني ضَربَ غُلامٍ هاشميّ عَلَويّ
وَلا يَزالُ الْيَومَ اَحْمي عَن أبي تَاللهِ لا يَحكُمُ فينا ابنُ الدّعي
عاشور کے دن بنی ہاشم کا پہلا شہید حضرت علی اکبر علیہ السلام تھے اور زیارت معروفہ شہدا میں بھی آیا ہے : السَّلامُ عليكَ يا اوّل قتيلٍ مِن نَسل خَيْر سليل۔
حضرت علی اکبر علیہ السلام نے عاشور کے دن دو مرحلوں میں عمر سعد کے دو سو سپاہیوں کو ہلاک کیا اور آخر کار مرّہ بن منقذ عبدی نے سرمبارک پر ضرب لگا کر آنحضرت کو شدید زخمی کیا اور اسکے بعد دشمن کی فوج میں حوصلہ آيا اور حضرت پر ہر طرف سے حملہ شروع کرکے شہید کیا ـ
امام حسین علیہ السلام ان کی شہادت پر بہت متاثر ہوئے اور انکے سرہانے پہنچ کر بہت روئے اور جب خون سے لت پت سر کو گود میں لیا اور فرمایا: عَلَي الدّنيا بعدك العفا۔
شہادت کے وقت حضرت علی اکبر علیہ السلام کی عمر کے بارے میں اختلاف ہے ۔بعض نے 18 سال ، بعض نے 19 سال اور بعض نے 25 سال لکھا ہے۔
مگر یہ کہ امام زین العابدین علیہ السلام سے بڑے تھے یا چھوٹے اس پر بھی مورخین اور سیرہ نویسوں کا اتفاق نہیں ہے ۔البتہ امام زین العابدین علیہ السلام سے روایت نقل کی گی ہے کہ جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ سن کے اعتبار سے علی اکبر علیہ السلام سے چھوٹے تھے ۔امام زین العابدین علیہ السلام نے فریایا ہے : کان لی اخ یقال لہ علی، اکبر منّی قتلہ الناس ۔