آخری خبریں
- مناسبت » 10ربیع الثانی(1440ھ)حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی وفات کےموقع پر
- مناسبت » 8ربیع الثانی(1440ھ)امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت کےموقع پر
- مناسبت » 8ربیع الاول(1440ھ)امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
- مناسبت » ۲۹ صفر المظفر(1440ھ) امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
- مناسبت » ۲۸صفرالمظفر(1440ھ)امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
- مناسبت » ۲۸صفر المظفر(1440ھ)حضرت محمدمصطفی ﷺکی رحلت کے موقع پر
- مناسبت » 25محرم الحرام(1440ھ)شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » محرم الحرام(1440ھ)کے پہلے عشرےمیں"مجالس عزا" کا انعقاد
- مناسبت » 18ذی الحجہ(1439ھ)عیدغدیرتاج پوشی امیرالمومنین علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 15ذی الحجہ(1439ھ)ولادت حضرت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 7ذی الحجہ(1439ھ)شہادت حضرت امام محمدباقر علیه السلام کےموقع پر
- مناسبت » 29ذیقعدہ(1439ھ)شہادت حضرت امام محمد تقی علیه السلام کےموقع پر
- مناسبت » 11ذیقعدہ (1439ھ) ولادت حضرت امام رضاعلیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » یکم ذیقعدہ(1439ھ)ولادت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہاکےموقع پر
- مناسبت » 25شوال(1439ھ)شہادت حضرت امام صادق علیہ السلام کےموقع پر
اتفاقی خبریں
- مناسبت » 27 رجب المرجب (1437ھ) عیدمبعث کے موقع پر
- مناسبت » 11شعبان(1437ھ)ولادت حضرت علی اکبرعلیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 3شعبان (1439ھ)ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » ۴شعبان (۱۴۳۵ہجری )حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کی ولادت کادن
- مناسبت » 28صفر(1438ھ)رحلت رسول اکرم ﷺکے موقع پر
- مناسبت » بصرہ کےشہر"دیر" میں مجالس عزاء کا انعقاد
- پیام » نائجیریاکے حادثے کی مخالفت میں حضرت آیت اللہ سیدعادل علوی کابیان
- مناسبت » 3 رجب المرجب حضرت امام علی النقی علیہ السلام کی شهادت کا دن
- مناسبت » 3رجب(1438ھ)شہادت امام علی نقی علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 11 شعبان (1436ھ)ولادت باسعادت حضرت علی اکبر علیہ السلام کےموقع پر
- خبر (متفرقه) » حضرت آیت الله سید عادل علوی سے عمومی ملاقات
- مناسبت » 17 ربیع الاول ولادت صادقین کادن ہے۔
- مناسبت » نیمه ذی الحجه امام علی النقی علیه ا لسلام کی ولادت کا دن
- خبر (متفرقه) » مجلہ الکوثرماہ محرم الحرام عام(1437ھ)کا شمارہ "33" میں دومقالیں چھپ چکے ہیں۔
- مناسبت » 8ربیع الاول(1438ھ)شہادت امام حسن العسکری علیہ السلام کے موقع پر
زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
- مناسبت » حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت
- مناسبت » ولادت باسعادت جناب حضرت علی اکبر علیہ السلام
- مناسبت » ۲۸ صفر حضرت محمد مصطفی (ص)کی رحلت کا دن ہے۔
- پیام » مظلوموں کی صداپرلبیک کہنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
- مناسبت » ۲۱ رمضان (۱۴۳۵ہجری)حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کا دن
- مراسم » 13ممالک سے تعلق رکھنے والے 190ناشرین کی کتابوں کی نویں عالمی نمائش میں شرکت کہ جو کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے لگائی گئی ہے
- مناسبت » چهلم حضرت امام حسین علیه السلام
- مراسم » 50سے زیادہ ممالک کے وفود کی موجودگی میں نویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادة ثقافتی جشن کی افتتاحی تقریب
- مناسبت » شهادت حضرت امام حسن العسکری علیه السلام
- مناسبت » 25 شوال (1436ھ)شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » شهادت امام حسن عسکری علیه السلام (1436ہجری)
- مناسبت » شهادت حضرت فاطمه معصومه سلام الله علیها
- مناسبت » بمناسبت شہادت امیرالمومنین علیہ السلام
- مناسبت » بمناسبت شہادت حضرت امام علی النقی علیہ السلام
- مناسبت » جناب معصومہ قم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے
۲۸ صفر سید المرسلین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی رحلت کا دن ہے، کہ خداوندعالم نے آنحضرت اور آپ کی عترت پاک کی ذات مبارک کے طفیل میں پوری کائنات خلق کی ، خدا اپنے حبیب حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی تخلیق نہ کرتا اوراُن کومفاہیم کائنات سے روشناس نہ کراتا اگر نوع انسانی کی ہدایت مقصود نہ ہوتی۔
لذا انسانیت کی ہدایت کے خاطر اپنےمحبوب کے توسط سے قرآنی احکامات نازل کیے۔ ان احکامات پرعمل کرکےہی انسان حیات ابدی کی حقیقت سےروشناس ہوسکتاہے اوراس کائنات کےحقیقی مفہوم کوسمجھ سکتاہے۔ خالق کائنات نے اپنے حبیب کو رحمت کاعنوان دیکر خلق فرمایا ۔آپ اس کائنات کی تاریکیوں میں نورہدایتاورانسانیت کےلیے گوشہءِ امن وعافیت ہیں۔
آپ ﷺ کی وفات
سنہ 11 ہجری کے ابتدائی مہینوں میں رسول اللہﷺ بیمار ہوئے ۔جب آپ کی بیماری شدت اختیار کرگئی تو منبر پر رونق افروز ہوئے اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مہربانی کی سفارش فرمائی اور فرمایا: اگر کسی کا مجھ پر کوئی حق ہے تو وہ مجھ سے وصول کرے یا بخش دے اور میں نے کسی کو آزردہ کیا ہے تو میں تلافی کے لئے تیار ہوں۔
فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا آنحضرت کے بستر کے پاس بیٹھی ہوئی باپ کے نورانی اور ملکوتی چہرہ کو دیکھ رہی تھیں۔ جس پر بخار کی شدت کی بنا پر پسینہ کے قطرے جھلملا رہے تھے۔ جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا نے جناب ابوطالب علیہ السلام کا شعر جو پیغمبر کے بارے میں تھا پڑھا۔
وابیض یستقی الغمام بوجھہ شمال الیتامی عصمة للارامل
یعنی روشن چہرہ اس چہرہ کی آبرو ندی کے وسیلہ سے بارش طلب کی جاتی ہے جو یتیموں کی پناہ گاہ اور بیوہ عورتوں کی نگہداری کرنے والا ہے۔
انس ابن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺکے دفن کے بعد جناب سیدہ (سلام اللہ علیھا) میرے قریب آئیں اور فرمایا اے انس ! تمہارے دلوں نے یہ کس طرح گوارا کیا کہ آنحضرت کے جسد مبارک پر مٹی ڈالی جائے ۔پھر آپ نے روتے ہوئے فرمایا۔
یٰا اَبَتَاہُ اَجٰابَ رَبّاً دَعٰاہُ
یَا اَبَتَاہُ مِنْ رَبِہِ مَا اَدْنٰاہُ
بابا جان نے رب کی آواز پر لبیک کہا بابا جان آپ اپنے رب کے کتنے قریب ہیں۔
ایک معتبر روایت کے مطابق بی بی (سلام اللہ علیھا) نے آنحضرت کی قبر مبارک کی تھوڑی سی مٹی لے کر آنکھوں سے لگائی اور فرمایا:
مَاذا عَلَی الْمُشْتَمِّ تُرْبَةَ أَحْمَدٍ
أَنْ لاَ یَشَمَّ مَدَی الزَّمانِ غَوالِیا
جو احمد مجتبیٰ کی تربت کی خوشبو سونگھے وہ تا زندگی دوسری خوشبو نہ سونگھے گا۔
صُبَّتْ عَلَیَّ مَصائِبٌ لَوْ أَنَّھا
صُبَّتْ عَلَی الْاَیّامِ صِرْنَ لَیالِیا
مجھ پر وہ مصیبتیں پڑی ہیں اگر وہ روشن دنوں پر آتیں تو وہ کالی راتیں بن جاتے۔