سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2018/12/10 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 8ربیع الاول(1440ھ)امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
  • ۲۹ صفر المظفر(1440ھ) امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • ۲۸صفرالمظفر(1440ھ)امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
  • ۲۸صفر المظفر(1440ھ)حضرت محمدمصطفی ﷺکی رحلت کے موقع پر
  • 25محرم الحرام(1440ھ)شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کےموقع پر
  • محرم الحرام(1440ھ)کے پہلے عشرےمیں"مجالس عزا" کا انعقاد
  • 18ذی الحجہ(1439ھ)عیدغدیرتاج پوشی امیرالمومنین علیہ السلام کےموقع پر
  • 15ذی الحجہ(1439ھ)ولادت حضرت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 7ذی الحجہ(1439ھ)شہادت حضرت امام محمدباقر علیه السلام کےموقع پر
  • 29ذیقعدہ(1439ھ)شہادت حضرت امام محمد تقی علیه السلام کےموقع پر
  • 11ذیقعدہ (1439ھ) ولادت حضرت امام رضاعلیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذیقعدہ(1439ھ)ولادت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہاکےموقع پر
  • 25شوال(1439ھ)شہادت حضرت امام صادق علیہ السلام کےموقع پر
  • ۲۱رمضان(1439ھ) امیرالمومنین علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
  • 15رمضان(1439ھ)ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کےموقع پر
  • سالانہ "تین روزہ مجالس"حسینی کاانعقاد
  • 15شعبان(1439ھ)ولادت بقیۃ اللہ الاعظم امام مہدی(عج)کےموقع پر
  • 3شعبان (1439ھ)ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام کےموقع پر
  • 27 رجب المرجب (1439ھ) عیدسعید مبعث کےموقع پر
  • 25رجب(1439ھ)شہادت حضرت امام کاظم علیہ السلام کےموقع پر

  • [ 28 July 2013 ]

    بمناسبت شہادت امیرالمومنین علیہ السلام

    حضرت علی علیہ السلام محراب میں گر پڑے اسی حالت میں فرمایا : ''فُزْتُ وَرَبِّ الْکَعْبَةِ "کعبہ کے رب کی قسم میں کا میاب ہو گیا '' امام متقین کا میاب ہو گئے ،آپ کی پوری زندگی اللہ کی راہ میں جہاد ،کلمہ ٔ حق کو بلند کرنے میں گذر گئی ،سلام ہو اُن پر جس دن وہ کعبہ میں پیدا ہوئے ،جس دن اللہ کے گھر میں شہادت پائی ،آپ کی شہادت سے حق و عدالت کے پرچم لپیٹ دئے گئے ،جن ہدایت کے چراغ اور نو ر کی مشعلوں سے دنیائے اسلام روشن و منور ہو رہی تھی وہ خاموش ہو گئے۔ ... باقی مطلب

    [ 24 July 2013 ]

    بمناسبت ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبى علیہ السلام

    على (ع) اور فاطمہ (ع) كے پہلے بيٹے 15 رمضان 3ھ ق كو شہر مدينہ ميں پيدا ہوئے_ پيغمبر (ص) اكرم تہنيت كيلئے جناب فاطمہ (ع) كے گھر تشريف لائے اور خدا كى طرف سے اس بچہ كا نام “ حسن” ركھا(2) امام حسن مجتبى (ع)سات سال تك پيغمبر(ص) اسلام كے ساتھ رہے.
    رسول اكرم (ص) اپنے نواسہ سے بہت پيار كرتے تھے_ كبھى كا ندھے پر سوار كرتے اور فرماتے:
    “ خدايا ميں اس كو دوست ركھتا ہوں تو بھى اس كو دوست ركھ” .
    اور پھر فرماتے:“ جس نے حسن(ع) و حسين(ع) كو دوست ركھا اس نے مجھ كو دوست ركھا _ اور جو ان سے دشمنى كرتا ہے وہ ميرا دشمن ہے” _
    امام حسن (ع) كى عظمت اور بزرگى كے لئے اتنا ہى كافى ہے كہ كم سنى كے باوجود پيغمبر (ص) نے بہت سے عہدناموں ميں آپ كو گواہ بنايا تھا_واقدى نے نقل كيا ہے كہ پيغمبر(ص) نے قبيلہ “ ثقيف” كے ساتھ ذمّہ والا معاہدہ كيا، خالد بن سعيد نے عہد نامہ لكھا اور امام حسن و امام حسين عليہما السلام اس كے گواہ قرار پائے . ... باقی مطلب

    [ 8 July 2013 ]

    ماہ مبارک رمضان کی آمد پر

    ضیافت اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالی ٰ کی مھمانی
    حضرت رسول اکرم (ص) کی فرمائش کے مطابق تمام بندوں کو ماہ رمضان میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے دعوت دی جاتی ہے اوروہ اپنے پروردگار کے مہمان ہوتے ہیں ۔آپ (ص)نے اس مقدس ماہ کے متعلق فرمایا :" ایھاالناس !انہ قد اقبل الیکم شھراللہ ۔۔۔۔وقددعیتم فیہ الیٰ ضیافۃ اللہ "اے لوگو!اللہ کامہینہ (ماہ رمضان)آگیاہے اوراس مبارک مہینے میں تمہیں مہمانی خداکی دعوت دی گئی ہے۔ ... باقی مطلب

    [ 24 June 2013 ]

    علامه حسن شحاته کی شهادت پرآیت اللہ علوی کامذمتی بیان

    شب برات کو رسول خداﷺ کے مهینه میں محب اهل بیت علیهم السلام علامه شیخ حسن شحاته کو شهید کر کے ایک بار پھر ملعون تکفیری گروه، گمراه اور بیوقوف بعض مفتیوں کے فتوے کی وجه سے ایک اور جرم کا مرتکب هوا جس سے مسلمانوں کو دنیا میں بدنام کیا اورمسلمانوں کے احساسات کو مجروح کر دیا هے- ... باقی مطلب

    [ 18 June 2013 ]

    ولادت باسعادت جناب حضرت علی اکبر علیہ السلام

    فراق جد میں نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام بہت مغموم و محزون رہاکرتےتھےکہ خداوند حکیم نے نواسۂ رسولﷺ کے گھر شبیہ رسول کو بھیج کر پھر سے وہ یادیں تازہ فرمادیں۔کہکشاں حسینی کا یہ عظیم ستارہ شعبان المعظم کی ۱۱ تاریخ کو صحن حسینی میں طلوع ہوا۔
    شہزادے کے والد بزرگوار محسن اسلام حضرت امام حسین ابن علی ابن ابیطالب علیہم السلام ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں اورشہزادے کی والدہ ماجدہ حضرت لیلیٰ بنت ابی مرہ بن عروہ بن مسعود ثقفی ہیں۔آپ کے نانا عروہ بن مسعود ثقفی قریش میں عظیم المرتبت شخصیت تھے وہ قریش مکہ کی طرف سے حضرت پیغمبر اکرم ﷺکی خدمت میں صلح نامۂ حدیبیہ کی موافقت کے لیے بھیجے گئے۔ ... باقی مطلب

    [ 14 June 2013 ]

    نویں بین الاقوامی ربیع الشھادة ثقافتی جشن کے ضمن میں ہونے والی علمی و تحقیقی کانفرنس کی پہلی نشست

    بروز جمعرات 3شعبان 1434ھ بمطابق 13جون 2013ء نویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادة ثقافتی جشن کے دوسرے دن علمی و تحقیقی کانفرنس کی پہلی نشست منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام سیکرٹری جنرل جناب علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی، حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی اور دوسری بہت سی علمی، سماجی اور سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ... باقی مطلب

    [ 13 June 2013 ]

    50سے زیادہ ممالک کے وفود کی موجودگی میں نویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادة ثقافتی جشن کی افتتاحی تقریب

    بروز بدھ 2شعبان 1434ھ بمطابق 12جون 2013ء کو روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کے صحن میں نویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادة ثقافتی جشن کا افتتاح ہو گیا ہے یہ جشن کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے امام حسین علیہ السلام حضرت عباس(ع) اور شعبان کے مہینے میں دنیا میں آنے والی اہل بیت اطہار سے تعلق رکھنے والی دوسری برگزیدہ ہستیوں کے جشن میلاد کے حوالے سے 3سے 7شعبان 1434ھ بمطابق 12تا16 جون2012ھ منعقد کیا گیا ہے اس سال اس جشن کا شعار یہ ہے (امام حسین علیہ السلام ہی بہترین نمونہ اور بہترین دعوت ہیں) ... باقی مطلب

    [ 12 June 2013 ]

    ولادت باسعادت امام زین العابدین علیہ السلام

    اسم گرامی علی کنیت ابو محمد القاب میں سے مشہورترین لقب زین العابدین آپ کے والد گرامی امام حسین علیہ السلام اور آپ کی والدہ ماجدہ کا نام "شہربانو یا شاہ زناں"ہے ۔آپ ایک روایت کے مطابق ۵شعبان ۳۸ھ کو مدینہ منورہ میں پیداہوئے ۔
    حضرت علی بن ابی طالب علیہ السّلام کوفہ میں مسند خلافت پر متمکن تھے جب سید سجاد علیہ السّلام کی ولادت ہوئی۔ آپ کے دادا حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السّلام اور سارے خاندان کے لوگ اس مولود کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور شاید علی علیہ السّلام ہی نے پوتے میں اپنے خدوخال دیکھ کر اس کانام اپنے نام پر علی رکھا تھا۔ ... باقی مطلب

    [ 12 June 2013 ]

    13ممالک سے تعلق رکھنے والے 190ناشرین کی کتابوں کی نویں عالمی نمائش میں شرکت کہ جو کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے لگائی گئی ہے

    حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے علم و کتاب کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کربلا میں کتابوں کی نویں عالمی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے یہ نمائش نویں بین الاقوامی ربیع الشھادة جشن کا سب سے اہم حصہ ہے۔ اس نمائش کا افتتاح حضر ت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل جناب علامہ سید احمد صافی نے کیا۔ ... باقی مطلب

    [ 11 June 2013 ]

    ولادت باسعادت حضرت عباس علیہ السلام

    حضرت ابوالفضل العباس بن امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (ع) 4 شعبان سن 26 ھ کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔آپ کی کنیت "ابوالفضل" ہے. آپ کی والدہ مکرمہ حضرت فاطمہ بنت حزام جو کہ " ام البنین " کے نام سے مشہور ہے۔ اس نامدار خاتون سے امام علی علیہ السلام کے 4 فرزند عباس، جعفر، عثمان، اور عبداللہ تھے اور چاروں بھائی اپنے امام حضرت امام حسین (ع) کی یاری کرتے کرتے یزید بن معاویہ کے سپاہیوں کے ہاتھوں دس محرم کو کربلا میں شہید ہوئے ۔ ... باقی مطلب

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں