سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/2/24 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
زندگی نامہ ◄

آپ کی مختصر حالات زندگی

سماجی اورثقافتی خدمات

تعلیم

.بسم اللّه الرحمن الرحيم.

تعلیم

جب آپ چھے سال کے ہوئے اس وقت عراق پر عبدالقاسم کریم کی حکومت تھی اورآپ کے والد گرامی اس کے ظلم وستم کے خلاف احتجاج کی وجہ سے جیل میں بندتھے آپ نے اپنے بھائی سید عماد کے ساتھ جو آپ  سے ایک سال اورکچھ مہینے چھوٹے تھے کاظمین کے اخوت اسکول میں داخلہ لیا جب آپ نےچوتھی جماعت پاس کی خالصیہ کا مسئلہ پیش آیا جس میں خالصیہ والوں اورآل تمیم دونوں کے کچھ افراد مارے گئے اس وجہ آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ نجف اشرف ہجرت کرگئے وہاں آپ نے اپنے بھائی کے ساتھ علوی اسکول میں پانچویں جماعت میں داخلہ لیا۔

 جب آپ تقریباً گیارہ سال کے تھے تو والد گرامی مرحوم سید علی کے حکم پر اپنے بھائی کےساتھ 1387 ھ میں دینی تعلیم بھی حاصل کرنا شروع کردی تھی آپ نے "النحوالواضح "کی پہلی جلد کے نو دروس سید اسماعیل صدر کے بیٹے سید حسین صدر کے پاس پڑھے (سید حسین صدران دنوں آپ کے والدکےپاس درس پڑھتے تھے )آپ کے دروس آیت اللہ العظمی شہیدمحمدباقرالصدرکےگھر پرہوتے تھے اس طرح آپ کی تعلیم کی ابتداء علم وسیاست اورجہادوشہادت کےگھر شروع ہوئی۔