سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2019/11/16 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
زندگی نامہ ◄

آپ کی مختصر حالات زندگی

سماجی اورثقافتی خدمات

إمامین کاظمین - قم

إمامین کاظمین - قم

بسم الله الرحمن الرحيم

امت اسلامی اور مکتب اهلبیت کے پیروکاروں ، دوستداروں اور شیعوں کی بیداری اور تربیت میں امام بارگاهوں (حسینیات) کا بهت بڑا  کردار  هے یه ان گھروں میں سے هے که جن کے بارے میں خدا کا حکم ہے کہ ان کی بلندی کا اعتراف کیا جائے اور ان میں اس کے نام کا ذکر کیا جائے . که اس کے پیچھے امت  کی رشدوہدایت ،معنوی ترقی  وپیشرفت   ، راه حسینی  سے تمسک  اور اس کی پیروی  نهفته هیں چراغ هدایت حسینی ، کشتی  نجات  ،اور بهتر زندگی گزارنے کیلئے اس همیشه جاوید حادثه سے درس لینے کا زمینه موجود هوتا هے یه سب یوم موعود کو( امام زمان  عج  کے ظهور کے دن) عالمی حکومت حقه کے قیام کیلئے مقدمه هیں .

اوراسی  دینی اور اجتماعی دیدگاه کی وجه سے سید نے اپنے بعض مالدار مخیّر دینی برادران  اور باقی مؤمنین کے ساتھ بعض امام بارگاهوں (حسینیات ) کی بنیاد رکھی اور دوسرے بعض امام بارگاهوں کی شرعی اور قانونی  سرپرستی (تولیت ) اپنے ذمه لیا  بعض حسینیات جن کی سرپرستی  آپ نے قبول فرمایا اور ان کے خصوصی اور عمومی کاموں کے بارے میں مؤمنین آپ کی طرف مراجعه کرتے تھے مندرجه ذیل هیں :

1۔اسلامی لائبریری (المکتبہ الاسلامیہ)کے نام سے اسلامی کتابوں کاجمع کرنا ۔اس لائبریری کو1389 ھ میں بنایا گیااوراس وقت "دارالمحقیقین"اورکتابخانہ امام صادق علیہ السلام کے نام سے مشہورہے۔

2۔مشہد مقدس میں 1407ھ میں "حسینیہ الامام الجوادین علیھماالسلام"کے نام سے ایک امام بارگاہ بنانا۔

3۔سنہ 1407ھ میں تہران میں اہل کاظمین کے امام بارگاہ "امام موسی بن جعفر علیھماالسلام لائبریری"اوراسی سال مشہد کے حسینیہ الامامین الجوادین اورقم مقدس کے حسینیہ الامامین الکاظمین کا بنانا۔

4۔1410ھ میں اسلام کی تبلیغ وترویج کے لئے "الموسسۃ الاسلامیہ للتبلیغ والارشاد "کاقیام عمل میں لانا ۔

5۔1412ھ میں "صوت الکاظمین "نامی مذہبی وثقافتی ماہنامہ کی اشاعت شروع کرنا۔

6۔1415ھ میں "مجلہ الکوثر" نامی چھے ماہی رسالہ کی اشاعت شروع کرنا۔

7۔1414ھ میں قم مقدس میں امام بارگاہ "حسینیہ الامامین الکاظمین "اور"مدرسۃ الامامین الجوادین علیھماالسلام"کی بنیاد ڈالنا۔

8۔1413ھ میں کاظمین مقدس اوربغداد میں علماءاورخطباء کی انجمن بنانا۔

9۔1415ھ میں اردوزبان میں "عشاق اہل بیت علیھم السلام "نامی سہ ماہی مجلہ کی اشاعت شروع کرنا۔

10۔1413ھ میں قم مقدس میں اہل کاظمین اوروہاں کے  دینی طلباء کے لئے ماتمی دستہ (موکب)کی بنیادڈالنا۔

11۔1411ھ میں قم مقدس میں امام سجاد علیہ السلام ہسپتال کاقیام عمل میں لانا ۔

۔اسلامی لائبریری (المکتبہ الاسلامیہ)کے نام سے اسلامی کتابوں کاجمع کرنا ۔اس لائبریری کو1389 ھ میں بنایا گیااوراس وقت "دارالمحقیقین"اورکتابخانہ امام صادق علیہ السلام کے نام سے مشہورہے۔