آخری خبریں
- مناسبت » 5جمادی الاول(1446ھ)ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے موقع پر
- مناسبت » 10ربیع الثانی(1446ھ)وفات حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر
- مناسبت » 8ربیع الثانی(1446ھ)ولادت امام عسکری علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
- مناسبت » 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
- مناسبت » 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
- مناسبت » 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
- مناسبت » 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
- مناسبت » 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
- مناسبت » 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
اتفاقی خبریں
- مناسبت » 11ذی القعد(1437ھ) ولادت حضرت امام رضاعلیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 11ذیقعدہ (1436ھ)ولادت باسعادت امام رضاعلیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 3 رجب (1437ھ)شہادت امام علی النقی علیه السلام کے موقع پر
- مراسم » دعائے کمیل کاہفتگی پروگرام
- مناسبت » رحلت حضرت محمداور امام حسن ؑ وامام رضا ؑکی شہادت کے موقع پر
- مصاحبه » خبرگزاری «حوزه» کی حجت الاسلام سید محمد علی علوی کیساتھ گفتگو
- مناسبت » 15 شعبان (1436ھ)ولادت باسعادت امام مہدی علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 25محرم الحرام (1437ھ)شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 10ربیع الثانی(1441ھ)حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی وفات کےموقع پر
- مناسبت » 25 رجب (1437ھ)شہادت امام موسي کاظم عليہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 25رجب (1438ھ)شہادت امام کاظم علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
- مناسبت » یکم ذیقعدہ(1439ھ)ولادت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہاکےموقع پر
- مناسبت » ۳شعبان (۱۴۳۵ہجری) امام حسین ؑ کی ولادت کادن
- خبر (متفرقه) » بصرہ کےشہر"دیر" میں سالانہ مجالس عزاء کاانعقاد
زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
- مناسبت » حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت
- مناسبت » 25 شوال (1436ھ)شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » ۲۱ رمضان (۱۴۳۵ہجری)حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کا دن
- مناسبت » ولادت باسعادت جناب حضرت علی اکبر علیہ السلام
- مناسبت » ۲۸ صفر حضرت محمد مصطفی (ص)کی رحلت کا دن ہے۔
- مناسبت » شهادت امام حسن عسکری علیه السلام (1436ہجری)
- مناسبت » 28صفر(1438ھ)شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » جناب معصومہ قم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے
- مناسبت » 15 شعبان (1436ھ)ولادت باسعادت امام مہدی علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 28 صفر(1437ھ )شہادت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 21رمضان (1436ھ)شہادت امیرالمومنین علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 15رمضان(1437ھ)ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کےموقع پر
- مراسم » 13ممالک سے تعلق رکھنے والے 190ناشرین کی کتابوں کی نویں عالمی نمائش میں شرکت کہ جو کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے لگائی گئی ہے
- پیام » مظلوموں کی صداپرلبیک کہنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
- مناسبت » 13 رجب حضرت مولا علي علیہ السلام كي ولادت با سعادت کادن
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے کچھ فرامین
عبادت میں خلوص کے فوائد
"قالت فاطمة الزہراء سلام اللہ علیہا: من أصعد إلی اللہ خالص عبادتہ، أہبط اللہ عزوجل إلیہ أفضل مصلحتہ"
فرمایا: جو شخص اپنی خالص عبادت خداوند متعال کی بارگاہ میں پیش کرتا ہے (اور صرف اس کی رضا کے لئے عمل کرتا ہے ﴾ خدا بھی اپنی بہترین مصلحتیں اس پر نازل فرما کر اس کے حق میں قرار دیتا ہے ۔(تحف العقول ص۹۶۰)
آل محمد کی محبت میں مرنا
"عَنْ فَاطِمَةُ بِنْتَ مذوسَى بْن جَعْفَر (ع)۔۔۔ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللّہِ صَلَّى اللّہ عَلَیہِ وَ آلِہِ وِ سَلَّمَ، قالَتْ (سلام اللہ علیہا): قَالَ رَسُولُ اللّہِ صَلَّى اللّہِ عَلَیہِ وَ آلِہِ وَ سَلَّمَ : «ألا مَنْ ماتَ عَلى حُبِّ آلِ مُحَمَّد ماتَ شَہِیداً"
حضرت فاطمہ معصومہ (س) حضرت امام صادق (ع) کی بیٹی سے ایک روایت نقل کرتی ہیں جس کا سلسلہ سند حضرت فاطمہ زہرا (س) تک پہنچتا ہے۔ ۔ ۔ حضرت زہراء (س﴾ فرماتی ہیں کہ حضرت رسول اکرم (ص) نے فرمایا: «آگاہ رہو ! جو شخص آل محمّد کی محبت کے ساتھ مرے وہ شہید مرا ہے۔(عوالم العلوم، ج ٢١، ص ٣٥٣)
آل محمد (ص) کا تعارف
"قالَتْ (سلام اللہ علیہا): نحن وسیلتہ فی خلقہ و نحن خاصتہ و محل قدسہ و نحن حجتہ فی غیبہ و نحن ورثہ أنبیاۂ"
فرمایا: ہم اہل بیت رسول خدا (ص) خدا کے ساتھ مخلوقات کے ارتباط کا وسیلہ ہیں ؛ ہم خدا کی برگزیدہ ہستیاں ہیں اور نیکیوں کا مقام اعلی ہیں، ہم خدا کی روشن دلیلیں ہیں اور انبیاءُ اللہ کے وارث ہیں ۔(شرح نہج البلاغہ ج 16، ص 211)
بہترین اور قابل قدر ترین افراد
"قالَتْ (سلام اللہ علیہا): خیارکم الینکم مناکبة و اکرمہم لنسائھم"
فرمایا: تم میں سے بہترین وہ ہے جو لوگوں کا سامنا کرتے وقت زیادہ نرم اور زیادہ مہربان ہو اور تم میں سے بہترین مرد وہ ہیں جو اپنی بیویوں کے ساتھ زیادہ مہربان اور زیادہ بخشنے والے ہوں ۔(دلائل الامامہ ص76 و کنزالعمال، ج 7، ص225)
مؤمنین کے لئے پسندیدہ چیزیں
"قالَتْ (سلام اللہ علیہا): حبب الی من دنیاکم ثلاث: تلاوة کتاب اللہ و النظر فی وجہ رسول و الانفاق فی سبیل اللہ"
فرمایا: تمہاری دنیا میں میری پسندیدہ چیزیں تین ہیں :
1۔ تلاوت قرآن
2۔ رسول خدا (ص) کیے چہرہ مبارک کی طرف دیکھنا اور
3۔ خدا کی راہ میں انفاق و خیرات کرنا۔ (وقایع الایام خیابانی، جلد صیام، ص295)
صبر و جہاد کےثمرات
"قالَتْ (سلام اللہ علیہا): جعل اللہ ۔۔۔ الجہاد عز للإسلام، و الصبر معونة علی استیجاب الأجر"
فرمایا: خداوند متعال نے جہاد کو اسلام کی عزت و ہیبت کا سبب اور صبر و استقامت کو حق تعالی کے انعام و جزا کے استحقاق کا باعث قرار دیا ہے۔(احتجاج طبرسی، ج 1، ص 258)
ایمان و عدل کی ثمرات
"قالَتْ (سلام اللہ علیہا): فَفَرَضَ اللّہُ الایمانَ تَطہیرا مِنَ الشِّرکِ۔۔۔ وَ العَدلَ تَسکینا لِلقُلوبِ"
فرمایا: خداوند متعال نے ایمان کو شرک سے پاکیزگی کے لئے واجب کیا اور ۔۔۔ عدل و انصاف کو قلوب کی تسکین کے لئے ۔
(من لایحضرہ الفقیہ، ج 3، ص 568)
امام علی علیہ السلام کا تعارف
قالَتْ (علیہا السلام): وَہُوَ الإمامُ الرَبّانى، وَالْہَیْکَلُ النُّورانى، قُطْبُ الأقْطابِ، وَسُلالَةُ الاْطْیابِ، النّاطِقُ بِالصَّوابِ، نُقْطَةُ دائِرَةِ الإمامَةِ۔
فرمایا: علی ابن ابی طالب علیہ السلام الہی پیشوا، نور اور روشنی کا پیکر، تمام موجودات اور عارفین کا مرکز توجہ اور طاہرین و طیبین کے خاندان کے پاک و طیب فرزند ہیں ؛ حق بولنے والے متکلم ہیں (بولتے ہیں تو حق بولتے ہیں )، اور ہدایت دینے والے راہنما ہیں ؛ وہ امامت و قیادت کا مرکز و محور ہیں ۔
(ریاحین الشّریعة: ج 1، ص 93)
شیعیان اہل بیت کے حق میں سیدہ کی دعا
"قالَتْ (سلام اللہ علیہا): إلہى وَ سَیِّدى، أسْئَلُکَ بِالَّذینَ اصْطَفَیْتَہُمْ، وَ بِبُکاءِ وَلَدَیَّ فى مُفارِقَتى أَنْ تَغْفِرَ لِعُصاةِ شیعَتى، وَشیعَةِ ذُرّیتَى"
فرمایا: خداوندا! تیرے برگزیدہ (منتخب) اولیاء اور مقربین کے صدقے اور تجھے میری شہادت کے بعد میری جدائی میں میرے بچوں کے گریہ و بکاء کے واسطے ، التجاء کرتی ہوں کہ تو میرے اور میری اولاد کے گنہگار شیعوں کے گناہ بخش دے ۔(کوکب الدّرىّ: ج 1، ص 254)
شیعہ کون ہے ؟
"قالَتْ (سلام اللہ علیہا): شیعَتُنا مِنْ خِیارِ أہْلِ الْجَنَّةِ وَکُلُّ مُحِبّینا وَ مَوالى اَوْلیائِنا وَ مُعادى أعْدائِنا وَ الْمُسْلِمُ بِقَلْبِہِ وَ لِسانِہِ لَنا"
فرمایا: ہمارے شیعہ اور پیروکار اور اسی طرح ہمارے محبین اور ہمارے دوستوں کے دوست اور ہمارے دشمنوں کے دشمن اور قلب و زبان کے ذریعے ہمارے سامنے سرتسلیم خم کرنے والے لوگ جنتیوں میں بہترین افراد ہوں گے ۔(بحارالأنوار: ج 68، ص 155، )
49۔دسترخوان کے بارہ آداب
"قالَتْ (سلام اللہ علیہا): فی المائدة اثنتا عشرة خصلة یجب علی کل مسلم ان یعرفھا اربع فیھا فرض؛ و اربع فیھا سُنَّة و اربع فیھا تأدیب: فامّا الفرض فالمعرفة و الرضا والتسمیة و الشکر؛ و اما السنة فالوضو ء قبل الطعام و الجلوس علی الجانب الایسر و الاکل بثلاث اصابع و لعق الاصابع؛ فامّا التأدیب فاکل بما یلیک و تصغیر اللقمہ و المضغ الشدید وقلة النظر فی وجوہ الناس"
فرمایا: آداب دسترخوان بارہ ہیں جن کا علم ہر مسلمان کو ہونا لازم ہے ۔ ان میں سے چار چیزیں واجب، چار مستحب اور 4 رعایت ادب کے لئے ہیں ۔ واجبات دسترخوان کچھ یوں ہیں : معرفت رب، رضائے الہی، شکر پروردگار، اور بسم اللہ الرحمن الرحیم کہنا؛ وہ جو مستحب ہیں یہ ہیں : کھانے سے پہلی وضو کرنا، بائیں پہلو کی جانب بیٹھنا، تین انگلیوں سے لقمہ اٹھانا اور انگلیوں کو چاٹنا اور وہ چار چیزیں جو رعایت ادب کا تقاضا ہیں یہ ہیں : جو کچھ تمہارے سامنے رکھا ہے کھا لینا (اور اپنے سامنے ہی سے کہا لینا)، لقمہ چھوٹا اٹھانا، خوب چبا کر کھا لینا (دسترخوان پر بیٹھے ہوئے ) افراد کی طرف کم ہی دیکھنا (اور انہیں گھور کر مت دیکھنا اور تکنا مت)۔ (تحف العقول ص ۹۶۲)