b 27 رجب المرجب (1439ھ) عیدسعید مبعث کےموقع پر
سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2025/2/1 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • اعیاد شعبانیہ (1446ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
  • 5جمادی الاول(1446ھ)ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے موقع پر
  • 10ربیع الثانی(1446ھ)وفات حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر
  • 8ربیع الثانی(1446ھ)ولادت امام عسکری علیہ السلام کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
  • 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
  • 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
  • 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
  • اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
  • 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
  • 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
  • 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
  • 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
  • رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
  • 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
  • 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
  • مرحوم آیت اللہ سید عادل علوی (قدس سرہ) کی دوسری برسی کے موقع پر
  • آخری خبریں

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

    27 رجب المرجب (1439ھ) عیدسعید مبعث کےموقع پر

    عیدمبعث  
    27 رجب وہ مبارک دن ہے جب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نبوت کے درجے پر فائز ہوئے اور ان پر خداوند متعال کی جانب سے پہلی وحی نازل ہوئی۔ اس عظیم دن کو بہتر معرفت  کیلئے قرآن مجید  کی اس آیت کا سہارالیتے ہیں ۔  خداوندعالم قرآن مجید میں سورہ آل عمران کی ۱۶۴ آیت میں رسول ﷺ کی بعثت کا مقصد اس طرح بیان کرتے ہوئے ارشاد فرما تاہے ۔ "لَقَدْ مَنَّ اللَّـهُ عَلَى الْمُؤْمِنِینَ إِذْ بَعَثَ فِیهِمْ رَسُولًا مِّنْ أَنفُسِهِمْ یَتْلُو عَلَیْهِمْ آیَاتِهِ وَیُزَکِّیهِمْ وَیُعَلِّمُهُمُ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَةَ وَإِن کَانُوا مِن قَبْلُ لَفِی ضَلَالٍ مُّبِینٍ"  یقینا خدا نے صاحبانِ ایمان پر احسان کیا ہے کہ ان کے درمیان ان ہی میں سے ایک رسول بھیجا ہے جو ان پر آیات الٰہیٰہ کی تلاوت کرتا ہے انہیں پاکیزہ بناتا ہے اور کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اگرچہ یہ لوگ پہلے سے بڑی کھلی گمراہی میں مبتلا تھے۔
    اس آیت کریمہ میں خداوند عالم نے بعثت کے مندرجہ ذیل اہداف بیان کئے ہیں۔
    تلاوت قرآن کریم
    تلاوت قرآن پاک بعثت کا پہلا مقصد بیان کیا گیا ہےیعنی پیغمبر ﷺ کو خدا نے مامور کیا ہے امت کے لئے قرآن پاک کی تلاوت کریں ۔ قابل ذکر یہ بات ہے کہ خداوند عالم نے قرآن کے بارے میں دو الگ الگ وظیفہ تلاوت اور پھر تعلیم کو پیغمبرﷺ کے لئے ذکر کیا ہے۔ اس مقصد سے یہ بات پتہ چلتی ہے کہ جس طرح قرآن کو سمجھنا اور عمل کرنا لازم ہے اسی طرح قرآن کریم کی تلاوت بھی تنہا ایک ھدف ہےاور تنہا اس کی الگ فضیلت ہے۔   سرور دو عالم ﷺ فرماتے ہیں : اگر کوئی شخص قرآن کریم کی تلاوت کرے تو خداوند عالم ہر لفظ کے عوض میں دس نیکی اس کے نامہ اعمال میں لکھتا ہے۔یہی نہیں بلکہ اور آگے فرمایا اگر کوئی شخص الف لام میم کی تلاوت کرے میں نہیں کہوں گا کہ یہ ایک حرف ہے بلکہ الف لام میم تین حرف ہیں اور اس کی تلاوت کے لئے تیس نیکی خداوند عالم کی طرف سے اس کے نامہ اعمال میں لکھی جائگی۔
     تعلیم قرآن کریم
    تعلیم قرآن کریم کہ جو قرآن کی اس آیت کے لفظ وَیُعَلِّمُهُمُ الْکِتَابَ میں بیان ہوا ہے۔ اس کے باوجود بھی کہ مخاطبان قرآن کریم عرب زبان تھے، جو کہ فصاحت اور بلاغت پہ مسلط تھے پھر بھی خداوند عالم نے پیغمبر اسلام کو حکم دیا کہ ان کو قرآن مجید کی تعلیم دیں۔ گویا قرآن کریم میں خداوند عالم یہ کہنا چاہتا ہے وہ لوگ قرآن کو نہیں سمجھ سکتے تھے بغیر رسول اللہ ﷺ کی تعلیم اور تربیت کے،رسول ﷺ فرماتے ہیں کہ اگر قرآن کا علم چاہئے تو اہل بیت کے در پہ جائو۔اہل بیت علیہم السلام تمہیں قرآن کا علم عطا کرینگے۔
    تعلیم حکمت
    تیسرا مقصد بعثت رسول ﷺ کا تعلیم حکمت ہے۔ خداوند عالم نے رسولﷺ کو مامور کیا کہ وہ اپنی امت کو تعلیم اور دانائی سکھائیں۔یہاں پر ایک بات قابل غور ہے کہ خدا نے صرف تعلیم کتاب پر اکتفا نہیں کیا بلکہ پیغمبرﷺ کو حکمت کی بھی تعلیم دینے کا حکم دیا۔یہاں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ عقل انسان تنہا حکمت احکام اور فرامین الہی کو سمجھ نہیں سکتی بلکہ حکمت کو بھی رسول اللہ ﷺ سے سیکھنا پڑیگا۔ رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا : اگر علم اور حکمت چاہئے تو علی ابن ابی طالب کی طرف رجوع کرو۔
     تزکیہ نفس
    رسول ﷺ کو مبعوث کیا گیا ہے تزکیہ نفس کے لئے تاکہ لوگوں کے دلوں کو گندگی اور برائیوں سے پاک کریں۔ قابل توجہ بات یہ ہے کہ تلاوت قرآن کے سیکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی آیات کے مفاہیم کو سمجھنا اور احکام کی حکمت کو سیکھنے کے ساتھ ساتھ تزکیہ نفس بھی ضروری ہے۔ مشہور واقعہ ہے جنگ خندک میں جب عمر بن عبدود نے رسول اللہ ﷺکی شان میں گستاخی کی تو حضرت علی ؑ نے اسے زمین پر پٹکا اور اس کے سینے پر سوار ہو گئے۔ اس نے جب دیکھا کہ کچھ نہیں  کر سکتا ہوں تو لعاب دہن مولا کے چہرے پر ڈالا ۔ اس وقت اچانک مولا علی ؑ اس کے سینے سے اٹھ گئے اور اس کو چھوڑ دیا ۔ ان میں سے کسی صحابی نے آکر پوچھا اس کو کیوں چھوڑ دیا اس نے اتنا بڑا جرم کیا تھا؟ حضرت علیؑ نے جواب دیا کہ جب میں نے اس کو زمین پر پٹکا تھا تو اس لئے تھا کہ اس نے رسول اللہ کی شان میں گستاخی کی تھی اور میں خدا کے لئے اس کو سزا دینا چاہ رہا تھا لیکن اب جب اس نے مجھ سے گستاخی کی احتمال یہ ہے کہ میں اپنے لئے اس سے انتقام لیتا اسی لئے اسے چھوڑ دیا۔ اس بات سے ہمیں درس لینا چاہئے کہ ہمارا جو بھی کام ہو صرف اپنے مطلب کے لئے نہیں ہونا چاہئے بلکہ خدا اور رسولﷺ کی خوشنودی کے لئے ہونا چاہئے۔