آخری خبریں
- مناسبت » اعیاد شعبانیہ (1446ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
- مناسبت » 5جمادی الاول(1446ھ)ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے موقع پر
- مناسبت » 10ربیع الثانی(1446ھ)وفات حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر
- مناسبت » 8ربیع الثانی(1446ھ)ولادت امام عسکری علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
- مناسبت » 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
- مناسبت » 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
- مناسبت » 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
- مناسبت » 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
- مناسبت » 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
اتفاقی خبریں
- مناسبت » شهادت حضرت امام حسن العسکری علیه السلام
- مناسبت » 5جمادی الاول(1442ھ)ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے موقع پر
- خبر (متفرقه) » مجلہ الکوثر کااکتیسواں شمارہ
- مناسبت » ولادت امام حسن العسکری علیه السلام1435ه
- مناسبت » 10ربیع الثانی(1441ھ)حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی وفات کےموقع پر
- خبر (متفرقه) » شهر رمضان ضيافة الله سبحانه لعباده المؤمنين
- خبر (متفرقه) » عیدغدیرکاتحفہ "تحفے اورہدایا"۔4
- مناسبت » ولادت باسعادت حضرت عباس علیہ السلام
- مناسبت » عید سعید غدیر خم روز تاج پوشی امیرالمومنین علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » ۲۸ صفر امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے۔
- مناسبت » 28صفر(1438ھ)شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 3 رجب (1437ھ)شہادت امام علی النقی علیه السلام کے موقع پر
- مناسبت » ۲۹ صفر المظفر(1440ھ) امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
- مناسبت » 11ذیقعدہ (1436ھ)ولادت باسعادت امام رضاعلیہ السلام کے موقع پر
- خبر (متفرقه) » ایرانی چینل (باشگاه خبر نگاران جوان) کےصحافی کی حضرت آیت الله سید عادل علوي سے ملاقات
زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
- مناسبت » حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت
- مناسبت » 25 شوال (1436ھ)شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » ۲۱ رمضان (۱۴۳۵ہجری)حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کا دن
- مناسبت » ولادت باسعادت جناب حضرت علی اکبر علیہ السلام
- مناسبت » ۲۸ صفر حضرت محمد مصطفی (ص)کی رحلت کا دن ہے۔
- مناسبت » شهادت امام حسن عسکری علیه السلام (1436ہجری)
- مناسبت » 28صفر(1438ھ)شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » جناب معصومہ قم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے
- مناسبت » 15 شعبان (1436ھ)ولادت باسعادت امام مہدی علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 28 صفر(1437ھ )شہادت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 21رمضان (1436ھ)شہادت امیرالمومنین علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 15رمضان(1437ھ)ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کےموقع پر
- مراسم » 13ممالک سے تعلق رکھنے والے 190ناشرین کی کتابوں کی نویں عالمی نمائش میں شرکت کہ جو کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے لگائی گئی ہے
- پیام » مظلوموں کی صداپرلبیک کہنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
- مناسبت » 13 رجب حضرت مولا علي علیہ السلام كي ولادت با سعادت کادن
۳شعبان (۱۴۳۵ہجری) امام حسین ؑ کی ولادت کادن
بوئے گلہائے بہشتی ز فضا می آید عطرفردوس ہم آغوش صبامی آید
ہاتفم گفت کہ میلاد حسین (ع)است امروز زين جہت بوی بہشت از ہمہ جا می آید
ماہ رجب المرجب کی مانند ماہ شعبان المعظم بھی افق امامت و ولایت پر کئی آفتابوں اور ماہتابوں کے طلوع اور درخشندگی کا مہینہ ہے ۔
اس مہینے میں بوستان ہاشمی و مطلبی اور گلستان محمدی و علوی کے ایسے عطر پذیر و سرور انگیز پھول کھلے ہیں کہ ان کی مہک سے صدیاں گزرجانے کےبعد بھی مشام ایمان و ایقان معطر ہیں اور ان کی چمک سے سینکڑوں سال کی دوری کے باوجود قصر اسلام و قرآن کے بام و در روشن و منور ہیں ۔ ہم اپنے تمام قارئین کی خدمت میں ، اسلام و قرآن کی سربلندی و سرافرازي کے پیغامبر سبط رسول الثقلین ، علی (ع) و فاطمہ (س) کے دل کا چین ، عالم اسلام کے نور عین حضرت امام حسین علیہ السلام کی عالم نور سے عالم ظہور میں آمد پر مبارک بادپیش کرتےہیں۔
قرآن اورامام حسین علیہ السلام:
اگر قرآن سید الکلام ہے (١)تو امام حسین سید الشہداء ہیں(٢) ہم قرآن کے سلسلے میں پڑھتے ہیں، ''میزان القسط''(٣)تو امام حسین فرماتےہیں،''امرت بالقسط''(٤)اگر قرآن پروردگار عالم کا موعظہ ہے،''موعظة من ربکم''(٥)تو امام حسین نے روز عاشورا فرمایا''لا تعجلوا حتیٰ اعظکم بالحق''(٦)(جلدی نہ کرو تاکہ تم کو حق کی نصیحت و موعظہ کروں)اگر قرآن لوگوں کو رشد کی طرف ہدایت کرتا ہے، ''یھدی الی الرشد''(٧)تو امام حسین نے بھی فرمایا،''ادعوکم الی سبیل الرشاد''(٨)(میں تم کو راہ راست کی طرف ہدایت کرتاہوں)اگر قرآن عظیم ہے،''والقرآن العظیم''(٩) تو امام حسین بھی عظیم سابقہ رکھتے ہیں،''عظیم السوابق''(١٠)۔اگر قرآن حق و یقین ہے،''وانہ لحق الیقین''(١١)تو امام حسین کی زیارت میں بھی ہم پڑھتے ہیں کہ :صدق و خلوص کے ساتھ آپ نے اتنی عبادت کی کہ یقین کے درجہ تک پہنچ گئے''حتیٰ اتاک الیقین''(١٢)اگر قرآن مقام شفاعت رکھتا ہے ،''نعم الشفیع القرآن''(١٣)تو امام حسین بھی مقام شفاعت رکھتے ہیں''وارزقنی شفاعة الحسین''(١٤)
اگر صحیفہ سجادیہ کی بیالیسویں دعا میں ہم پڑھتے ہیں کہ قرآن نجات کا پرچم ہے ،''علم نجاة''تو امام حسین کی زیارت میں بھی ہم پڑھتے ہیں کہ آپ بھی ہدایت کا پرچم ہیں،''انہ رایة الھدیٰ''(١٥)اگر قرآن شفا بخش ہے،''وننزل من القرآن ما ھو شفاء''(١٦)تو امام حسین کی خاک بھی شفا ہے ،''طین قبر الحسین شفاء''(١٧)۔اگر قرآن منار حکمت ہے (١٨) تو امام حسین بھی حکمت الٰہی کا دروازہ ہیں ،''السلام علیک یا باب حکمة رب العالمین''(١٩)
اگر قرآن امر بالمعروف کرتا ہے ،''فالقرآن آمروا زاجراً''(٢٠)تو امام حسین نے بھی فرمایا،''میرا کربلا جانے کا مقصد امر بالمعروف ونھی عن المنکر ہے۔ارید ان آمر بالمعروف و انھیٰ عن المنکر''(٢١)اگر قرآن نور ہے،''نوراً مبیناً''تو امام حسین بھی نور ہیں ،''کنت نوراً فی اصلاب الشامخة''(٢٢)
اگر قرآن ہر زمانے اور تمام افرادکے لئے ہے،''لم یجعل القرآن لزمان دون زمان ولا للناس دون ناس''(٢٣) تو اما م حسین کہ سلسلہ میں بھی پڑھتے ہیں کہ کربلا کے آثار کبھی مخفی نہیں ہوں گے،''لا یدرس آثارہ ولا یمحیٰ اسمہ''(٢٤)اگر قرآن مبارک کتاب ہے،''کتاب انزلناہ الیک مبارک''(٢٥)تو امام حسین کی شہادت بھی اسلام کے لئے برکت و رشد کا سبب ہے،''اللہم فبارک لی فی قتلہ''(٢٦)اگر قرآن میں کسی طرح کا انحراف و کجی نہیں ہے،''غیر ذی عوج''(٢٧)تو امام حسین کے سلسلے میں بھی ہم پڑھتے ہیں کہ آپ ایک لمحہ کے لئے بھی باطل کی طرف مائل نہیں ہوئے،''لم تمل من حق الی الباطل''(٢٨)اگر قرآن ،کریم ہے ،''انہ لقرآن کریم''(٢٩)تو امام حسین بھی اخلاق کریم کے مالک ہیں،''وکریم الاخلاق''(٣٠)اگر قرآن ،عزیز ہے،''انہ لکتاب عزیز''(٣١)تو امام حسین نے بھی فرمایا:کبھی بھی ذلت کو برداشت نہیں کرسکتا،''ھیھات من الذلة''(٣٢)۔اگر قرآن مضبوط رسی ہے،''ان ھٰذا القرآن والعروة الوثقیٰ''(٣٣)تو امام حسین بھی کشتی نجات اور مضبوط رسی ہیں،''ان الحسین سفینة النجاة والعروة الوثقیٰ''(٣٤)اگر قرآن بین اور روشن دلیل ہے ،''جائکم بینة من ربکم''(٣٥)تو امام حسین بھی اس طرح ہیں،''اشھد انک علیٰ بینة من ربکم''(٣٦)اگر قرآن آرام سے ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا چاہئے ،''ورتل القرآن ترتیلا''(٣٧)تو امام حسین کی قبر کی زیارت کو بھی آہستہ قدموں سے انجام دینا چاہئے،''وامش یمشی العبید الذلیل''(٣٨)اگر قرآن کی تلاوت حزن کے ساتھ ہونا چاہیئے ،''فاقروا بالحزن''(٣٩)تو امام حسین کی زیارت کو بھی حزن کے ساتھ ہونا چاہیئے، ''وزرہ وانت کشیب شعث''(٤٠)۔ہاں! کیوں نہ ہو حسین قرآن ناطق اور کلام الٰہی کا نمونہ ہیں۔
حوالہ جات:
(١)مجمع البیان،ج٢،ص٣٦١۔
(٢)کامل الزیارات۔
(۳)جامع الاحادیث الشیعہ،ج١٢،ص٤٨١۔
(٤)سورہ یونس/٥٧۔
(٥)لواعج الاشجان،ص٢٦۔
(٦) سورہ جن/٢۔
(٧)لواعج الاشجان،ص١٢٨۔
(٨)سورہ حجر/٨٧۔
(٩)بحار،ج٩٨،ص٢٣٩۔
(١٠)سورہ الحاقہ/٥١۔
(١١)کامل الزیارات،ص٢٠٢۔
(١٢)نہج الفصاحة،جملہ،ص٦٦٢۔
(١٣)زیارات عاشورا۔
(١٤)کامل الزیارات،ص٧٠۔
(١٥)سورہ اسراء/٨٢۔
(١٦)من لا یحضر ہ الفقیہ،ج٢،ص٤٤٦۔
(١٧)الحیاة،ج٢،ص١٨٨۔
(١٨)مفاتیح الجنان۔
(١٩)نہج البلاغہ،ح١٨٢۔
(٢٠)مقتل
خوارزمی،ج١،ص١٨٨۔
(٢١)سورہ نساء/١٧٤۔
(٢٢)کامل الزیارات،ص٢٠٠۔
(٢٣)سفینة البحار،ج٢،ص١١٣۔
(٢٤)مقتل مقرم۔
(٢٥)سورہ ص/٢٩۔
(٢٦)مقتل خوارزمی یہ پیغمبر کا جملہ ہے۔
(٢٧)سورہ زمر/٢٨۔
(٢٨)فروع کافی،ج٤،ص٥٦١۔
(٢٩)سورہ واقعہ /٧٧۔
(٣٠)نفس المہموم،ص٧۔
(٣١)فصلت/٤١۔ (٣٢)لہوف،ص٥٤۔
(٣٣)بحار،ج٢،ص٣١۔
(٣٤)پرتوی از عظمت امام حسین ،ص٦۔
(٣٥)سورہ انعام/١٥٧۔ ( ٣٦)فروع کافی،ج٢،ص٥٦٥۔
(٣٧)سورہ مزمل/٤۔
(٣٨)کامل الزیارات۔
(٣٩)وسائل،ج٢،ص٨٥٧۔ (٤٠)کامل الزیارات