سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/9/11 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
زندگی نامہ ◄

آپ کی مختصر حالات زندگی

سماجی اورثقافتی خدمات

آپ کی تالیفات

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آپ کی تالیفات

محترم قارئین آپ کی خدمت میں هم جناب سید(دام ظله )کی ادبی زندگی کا مختصر خلاصه اور آپ کی پهلی تصنیف اور کیسے آپ نے لکھنا شروع کیا،مختصر طور پر بیان کریں گے۔

علامه سید عادل علوی کو بچپن سے هی تالیف اور تصنیف کابہت شوق تھا آپ کےوالدگرامی نے ہی نے یہ شوق آپ میں پیداکیاتھاوہی آپ کے پہلے استاد تھے۔

جب آپ پندره سال کےتھےتوایک دن والد صاحب نے آپ کو کسی موضوع پر لکھنے کا شوق دلایا اور اسے چھاپنے کا وعدہ بھی کیا گویا انہوں نے آپ کو اس عمر سے ہی تالیف وتصنیف کی طرف لانے کے مقصدسے آپ کی تربیت شروع کردی تھی ۔

سب سے پہلے ماہ ذی الحجہ کی مناسبت سے آپ نے حج کی عظمت کے موضوع پر"کلمتہ فی عظمۃ الحج "نامی رسالہ لکھا جوچھپ کرمفت میں تقسیم ہوااسکے بعد مختلف موضوعات پرلکھنے کاسلسلہ شروع ہوا، جوانوں سے متعلق موضوعات "انقلاب حسینی اورمختلف ادوارمیں معاشرے پر اس کے اثرات "جیسے موضوعات پرلکھا اورجب آپ قم پہنچے مختلف دینی مناسبتوں  پر اخبارات اوررسالوں کیلئے اسلامی مقالات لکھناشروع کردیئے آپ کی شائع شدہ تالیفات 240 کے قریب ہیں ان میں سے 64 اسلامی عقائد پر ، 62 اخلاق  پر، 19 فقہ پر اور30 ثقافتی اورغیر ثقافتی موضوعات پر لکھی گئی ہیں ان کے علاوہ 65 مخلوط تالیفات بھی موجود ہیں۔