Deprecated: __autoload() is deprecated, use spl_autoload_register() instead in /home/net25304/al-alawy.net/req_files/model/htmlpurifier-4.4.0/HTMLPurifier.autoload.php on line 17
إمامین الجوادین - مشهد
سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/9/11 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
زندگی نامہ ◄

آپ کی مختصر حالات زندگی

سماجی اورثقافتی خدمات

إمامین الجوادین - مشهد

امت اسلامی اور مکتب اهلبیت کے پیروکاروں ، دوستداروں اور شیعوں کی بیداری اور تربیت میں امام بارگاهوں (حسینیات) کا بهت بڑا  کردار  هے یه ان گھروں میں سے هے که جن کے بارے میں خدا کا حکم ہے کہ ان کی بلندی کا اعتراف کیا جائے اور ان میں اس کے نام کا ذکر کیا جائے . که اس کے پیچھے امت  کی رشدوہدایت ،معنوی ترقی  وپیشرفت   ، راه حسینی  سے تمسک  اور اس کی پیروی  نهفته هیں چراغ هدایت حسینی ، کشتی  نجات  ،اور بهتر زندگی گزارنے کیلئے اس همیشه جاوید حادثه سے درس لینے کا زمینه موجود هوتا هے یه سب یوم موعود کو( امام زمان  عج  کے ظهور کے دن) عالمی حکومت حقه کے قیام کیلئے مقدمه هیں .

اوراسی  دینی اور اجتماعی دیدگاه کی وجه سے سید نے اپنے بعض مالدار مخیّر دینی برادران  اور باقی مؤمنین کے ساتھ بعض امام بارگاهوں (حسینیات ) کی بنیاد رکھی اور دوسرے بعض امام بارگاهوں کی شرعی اور قانونی  سرپرستی (تولیت ) اپنے ذمه لیا  بعض حسینیات جن کی سرپرستی  آپ نے قبول فرمایا اور ان کے خصوصی اور عمومی کاموں کے بارے میں مؤمنین آپ کی طرف مراجعه کرتے تھے

۔ 1407ھ میں مشهد إمام الرضاعلیہ السلام میں امام بارگا ہ امام الجوادین علیھماالسلام، حوزہ امام کاظم علیہ السلام،کتابخانہ امام رضاعلیہ السلام، اوراہل کاظمیہ  والوں کےلئےموسسہ خیریہ ۔

 

امام بارگاہ کی عمارت پانچ منزل پرمشتمل ہے ،پہلے منزل میں کیچن اورکھاناکھانے کیلئے ایک حال ہے ،دوسری منزل میں خواتین کیلئے امام بارگاہ ،نیچلامنزل مردوں کیلئے امام بارگاہ ،باقی دومنزلیں  رہائش  کیلئے (28 سوئيت مجهّز)امام بارگاہ میں سال بھرنماز جماعت کے قیام کے علاوہ اسلامی مناسبتوں پرپروگرام خاص کرماہ مبارک رمضان ،محرم اورصفرمیں مجالس ومحافل اورمشہدمیں اہل کاظمیہ   والوں کے ماتمی دستہ (موکب)اس کے علاوہ بھی مختلف مناسبتوں پر پروگرام منعقدکیے جاتےہیں۔