b کاشان میں مقیم کاظمین والے
سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2025/1/13 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
زندگی نامہ ◄

آپ کی مختصر حالات زندگی

سماجی اورثقافتی خدمات

کاشان میں مقیم کاظمین والے

امت اسلامی اور مکتب اهلبیت کے پیروکاروں ، دوستداروں اور شیعوں کی بیداری اور تربیت میں امام بارگاهوں (حسینیات) کا بهت بڑا  کردار  هے یه ان گھروں میں سے هے که جن کے بارے میں خدا کا حکم ہے کہ ان کی بلندی کا اعتراف کیا جائے اور ان میں اس کے نام کا ذکر کیا جائے . که اس کے پیچھے امت  کی رشدوہدایت ،معنوی ترقی  وپیشرفت   ، راه حسینی  سے تمسک  اور اس کی پیروی  نهفته هیں چراغ هدایت حسینی ، کشتی  نجات  ،اور بهتر زندگی گزارنے کیلئے اس همیشه جاوید حادثه سے درس لینے کا زمینه موجود هوتا هے یه سب یوم موعود کو( امام زمان  عج  کے ظهور کے دن) عالمی حکومت حقه کے قیام کیلئے مقدمه هیں .

اوراسی  دینی اور اجتماعی دیدگاه کی وجه سے سید نے اپنے بعض مالدار مخیّر دینی برادران  اور باقی مؤمنین کے ساتھ بعض امام بارگاهوں (حسینیات ) کی بنیاد رکھی اور دوسرے بعض امام بارگاهوں کی شرعی اور قانونی  سرپرستی (تولیت ) اپنے ذمه لیا  بعض حسینیات جن کی سرپرستی  آپ نے قبول فرمایا اور ان کے خصوصی اور عمومی کاموں کے بارے میں مؤمنین آپ کی طرف مراجعه کرتے تھے

کاشان میں مقیم کاظمین والوں کیلئے (حسینیہ سیدالشهداء علیه السلام)امام بارگاہ۔ جوسنہ 1391 ق میں تاسیس  ہوا۔امام بارگاہ میں سال بھر مختلف مناسبتوں پر پروگرام منعقدکیے جاتےہیں۔