سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/2/24 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
زندگی نامہ ◄

آپ کی مختصر حالات زندگی

سماجی اورثقافتی خدمات

آپ کے اساتذہ کرام

.بسم اللّه الرحمن الرحيم.

آپ کے اساتذہ کرام اورحاصل کردہ علوم

            آپ کے نمایاں ترین اساتذہ سیدمرعشی، شیخ لنکرانی، اورشیخ جوادتبریزی ہیں اوروہ دوسرے اساتذہ جن کے سامنے آپ نے زانوے ادب طےکیے اوران سے مختلف علوم وفنون سیکھے میں سے بعض کاتذکرہ ہم یہاں کرتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان میں سے گذشتگان کی مغفرت کرے اورباقی رہنے والوں کی حفاظت فرمائے۔

علم کلام

"عقائد امامیہ"اپنے والد گرامی سید علی علوی اورحجت الاسلام شیخ عبدالقائم شوستری کے پا س اور"باب الحادی عشر"شیخ علی پناہ سے پڑھی اورشیخ غلام رضا صلواتی سے دوبارہ اسی کتاب کو پڑھا"شرح تجرید"آیت اللہ شیخ محمد جیلانی کے پا س پڑھی۔

علم اخلاق

"جامع السادات"اپنے والداورآیت اللہ العظمیٰ سیدمرعشی نجفی سے پڑھی۔

علم النحووالصرف

1۔ "النحوالواضح"جلد اول کے نودروس سیداسماعیل صدرکے بیٹے سیدحسین صدرسے پڑھے،پھر یہی دروس دوبارہ اورباقی ماندہ دروس اپنے والد سے پڑھے۔

2۔"شرح ابن عقیل"اپنے والد سے

3۔"مغنی اللبیب"کاپہلااورچوتھاباب شیخ غلام رضاعالمی سے

علم معانی وبیان

1۔"البلاغہ الواضحہ"اپنے والد سے

2۔"مختصرالمعانی"آیت اللہ شیخ حسن تہرانی سے

3۔"المطول"علامہ سید محسن جرجانی سے

علم منطق

1۔"خلاصہ المنطق"و"منطق مظفر"اپنے والدگرامی سے۔

2۔"حاشیہ الملاعبداللہ"آیت اللہ شیخ زین العابدین باکوئی سے۔

علم فلسفہ

"شرح المنظومہ "آیت اللہ شہید مرتضی ٰ مطہری اور"المنظومہ"آیت اللہ شیخ انصاری شیرازی سے پڑھی جبکہ "الاسفار"آیت اللہ سید رضاصدرسے پڑھی ۔

علم اصول فقہ

1۔"معالم الدین "اپنے والد گرامی اورآیت اللہ شیخ مرتضی ٰ مقتدائی سے۔

2۔"اصول المظفر"آیت اللہ علامہ شیخ حسن تہرانی سے۔

3۔ "التوابین"آیت اللہ شیخ محسن دوزدوزانی سے ۔

4۔ "فرائد الاصول "(الرسائل)آیت اللہ شیخ ابوالقاسم محمودی اشتہاردی اورآیت اللہ سید ابوالفضل موسوی تبریزی سے۔

5۔ " کفایة الاصول" آیت الله شیخ محمد فاضل لنکرانی اور آیت الله شیخ محمد ستوده سے۔

6۔"خارج اصول" آیت الله  شیخ محمد فاضل لنکرانی، آیت الله شیخ جواد تبریزی ، آیت الله شیخ وحید خراسانی  اور آیت الله سید محمد روحانی سے۔

علم فقہ

1۔ سید حکیم کی "منھاج الصالحین"اپنے والد گرامی سے۔

2- "عروة الوثقی " کتاب الطهارة اور کتاب الصلاة دونوں آیت الله شیخ حسین متقی اشتهاردی کے پاس ۔

3- "شرح لمعه" آیت الله شیخ مرتضی مقتدایی کے پاس۔

4-"مکاسب " آیت الله شیخ ستوده اور آیت الله سید حسین موسوی دونوں کے پاس۔

5- "درس خارج "آیت الله العظمی سید محمد رضا گلپایگانی ، آیت الله العظمی سید مرعشی نجفی ، آیت الله العظمی شیخ جواد یزی ، آیت الله سیدرضاصدر اور آیت الله العظمی سید محمد روحانی کے پاس  ۔

علم تجوید اور دوسرےعلوم

1-تفسیر : آیت الله العظمی شیخ عبدالله جوادی آملی ۔

2- نهج البلاغه : آیت الله العظمی شیخ حسین نوری ۔

3 ـ نفسیات اورتاريخ الأديان: علاّمه شيخ محمد آل إسحاق۔

4 ـ علم الهيئة: علاّمه آيت الله شيخ حسن زاده آملي۔

5 ـ خلاصة الحساب: علاّمة سيد جواد ذهني۔

6 ـ علم درایہ  اورعلم رجال: آيت الله العظمى سيّد موسى شبيري زنجاني۔