سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/5/8 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
موضوعات کی ترتیب آخری سوالات کوئی بھی سوال زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

آخری سوالات

زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

بندگی کی حقیقت کیا هے؟

سوال:بندگی کی حقیقت کیا هے؟ یقین کیا هے اور فلسفه تخلیق کیا ؟

 جواب:مقام ثبوت میں عبودیت ایک جوهر هے جس کی حقیقت ربوبیت هے اور مقام اثبات میں بندے کا اراده خدا کے اراده میں فنا هونا هے تو وه الله کے ارادے کے سوا کوئی اراده نهیں کرتا هے وه اس جنازه کی مانند هوتا هے جو غسال کے اختیار میں هوتا هےلیکن یقین  سے مراد ،مشهور مفسرین  کے هاں اور روایات میں موت  هے اپنی زندگی کے آخری لحظه تک اپنے پروردگار کی عبادت کر یعنی موت تک ،جس طرح هم ائمه علیهم السلام کی زیارت میں پڑھتے هیں (أقمت الصلاة حتّى أتاك اليقين) موت آنے تک آپ نے نماز قائم کی .

   خلقت اور زندگی کافلسفه :

الله تعالی نے تمام اشیاء کو انسان کیلئے خلق کیا هے جیسا که قران مجید میں آیا هے وسخّر لكم مافي السمّوات وما في الارض جميعاً( سورة الجاثية الآية13)  اور جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو اس نے اپنی طرف سے تمہارے لیے مسخر کیا، غور کرنے والوں کے لیے یقینا اس میں نشانیاں ہیں۔

اور انسان کو اپنی تکامل کیلئے خلق کیاهے توهم کامل هونے اورعلم ومعرفت بڑھانے کیلئے خلق هوئے هیں تاکه جاویدانی نعمتوں تک پهنچ جائیں رحمت الهی  سے هم پیدا هوئے علم اور عبادت کے ساتھ هم اسی کی طرف پلٹ کرجائیں گے جیسا که آیات کریمه اور روایات شریفه اس پر دلالت کرتی هیں جن کا نچوڑاورخلاصه یه هے که فلسفه حیات تکامل هے اور یه تکامل رحم ،علم اور عبادت کے ذریعه حاصل هوتا هےتوفلسفه خلقت اور زندگی کا مقصد علم اور  وه عبادت هے جو رحمت الهیه کا مظهر  هو جن اور انسان پرعلم اور عبادت ضروری قرار دیا هے لهذا هر شخص پر ضروری هے که وه عارف بالله اور عابد هو  إياك نعبد وإياك نستعين (سوره حمد ) ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔
تاریخ: [2013/4/24]     دوبارہ دیکھیں: [4016]

سوال بھیجیں