سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/5/8 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
موضوعات کی ترتیب آخری سوالات کوئی بھی سوال زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

آخری سوالات

کوئی بھی سوال

زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

: کیا انبیاء علیهم السلام میں عصمت اورناامیدی دونوں جمع هوسکتے هیں؟

سوال:کیا انبیاء علیهم السلام میں عصمت اورناامیدی دونوں جمع هوسکتے هیں اور اس آیت کا کیا مطلب هے ؟ حَتَّى إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّواْ أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُواْ جَاءهُمْ نَصْرُنَا فَنُجِّيَ مَن نَّشَاء وَلاَ يُرَدُّ بَأْسُنَا عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ (سوره یوسف :110)ترجمه : یہاں تک کہ جب انبیاء مایوس ہو گئے اور لوگ بھی یہ خیال کرنے لگے کہ ان سے جھوٹ بولا گیا تھا تو پیغمبروں کے لیے ہماری نصرت پہنچ گئی، اس کے بعد جسے ہم نے چاہا اسے نجات مل گئی اور مجرموں سے تو ہمارا عذاب ٹالا نہیں جا سکتا۔

جواب:انبیاء اور اوصیاء علیهم السلام  کامعصوم هونا الله کا ایک خاص لطف هے اور یه  ایک نوری اور ملکوتی قوت هےجو ان کے اندر رسوخ پیدا کر چکی هے جو انسان کو بچاتی هے نبی کیلئے ایک مخصوص علم  ایک خاص طریقه سے حاصل هےجو اپنے حامل کو الله کے اذن سے عصمت خاصه اور مطلقه سے نوازتا هے اور وه نمونه عمل بن جاتا هے لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّهَ كَثِيرًا(سوره احزاب :21) ترجمه :بتحقیق تمہارے لیے اللہ کے رسول میں بہترین نمونہ ہے، ہر اس شخص کے لیے جو اللہ اور روز آخرت کی امید رکھتا ہو اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرتا ہو.

انبیاء علیهم السلام کے کوئی گناه نهیں هے جیسا که امام صادق علیه السلام نے فرمایا  وه معصوم اور پاک  وپاکیزه  هستیاں هیں لیکن  آیت کریمه میں جو مایوس هونے کا تعلق هے وه اپنی قوم سے متعلق هے یعنی انبیاء علیهم السلام خدا سے مایوس نهیں هوئے بلکه وه اپنی قوم کے ایمان لانے سے مایوس هو گئے جیسا که امام رضا علیه السلام سے منقول هے آپ نے فرمایا :   يقول الله حتى اذا استيأس الرسل من قومهم  وظن قومهم أن الرسل قد كُذبوا جاءنصرنا.الله تعالی فرماتا هے جب رسولیں اپنی قوم سے مایوس هو گئے اور قوم بھی یہ خیال کرنے لگی کہ رسولوں  سے جھوٹ بولا گیا تھا تو  ہماری نصرت پہنچ گئی .
تاریخ: [2013/5/16]     دوبارہ دیکھیں: [2416]

سوال بھیجیں