سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/10/9 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 10ربیع الثانی(1446ھ)وفات حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر
  • 8ربیع الثانی(1446ھ)ولادت امام عسکری علیہ السلام کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
  • 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
  • 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
  • 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
  • اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
  • 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
  • 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
  • 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
  • 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
  • رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
  • 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
  • 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
  • مرحوم آیت اللہ سید عادل علوی (قدس سرہ) کی دوسری برسی کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1444ھ) عید غدیرخم روز اکمال دین اوراتمام نعمت
  • 15ذی الحجہ(1444ھ)ولادت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • آخری خبریں

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

    17ربیع الاول(1439ھ)عیدسعید"صادقین"علیہما السلام کےموقع پر

    میلاد "صادقین"  علیہما  السلام

    ربیع الاول وہ مکرم مہینہ  ہے جس میں کائنات کی عظیم ہستیوں جناب رسول صادق ﷺ اور جناب امام صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہے، جناب رسول صادق ﷺ اور امام صادق ؑ کی تعلیمات محبت اور اخوت کا درس دیتی ہیں، آدمیوں کو انسانیت سے روشناس کرواتی ہیں، دنیا میں بڑھتی ہوئی نفرتوں کو فکر صادقین علیہما  السلام کے ذریعے محبت، امن اور شانتی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    اسلام جو دین فطرت ہے، اس کی تعلیمات و احکام خداوند خالق و مالک کی حکمت و تدبیر کی عکاسی کرتی ہیں، قرآن مجید جسے آفاقی و جاویدانی کتاب کا درجہ حاصل ہے، اس میں بھی محبت ،اخوت   اور اتحاد  کےموضوع کو بڑی صراحت کیساتھ بیان کیا گیا ہے، اتحاد کی طاقت اور تفرقہ کے نقصانات بیان کئے گئے ہیں، اسلام کے پیروکاران کو اتحاد کی تاکید کی گئی ہے اور تفرقہ سے بچنے کا کہا گیا ہے، سورہ آل عمران میں فرمان خداوندی ہے:  کہ "وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللَّهِ جَميعًا وَلا تَفَرَّقوا ۚ وَاذكُروا نِعمَتَ اللَّهِ عَلَيكُم إِذ كُنتُم أَعداءً فَأَلَّفَ بَينَ قُلوبِكُم فَأَصبَحتُم بِنِعمَتِهِ إِخوانًا وَكُنتُم عَلىٰ شَفا حُفرَةٍ مِنَ النّارِ فَأَنقَذَكُم مِنها ۗ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُم آياتِهِ لَعَلَّكُم تَهتَدونَ" اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو، اور تم اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو کہ جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اللہ نے تمہارے دلوں میں الفت ڈالی اور اس کی نعمت سے تم آپس میں بھائی بھائی بن گئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ گئے تھے کہ اللہ نے تمہیں اس سے بچا لیا، اس طرح اللہ اپنی آیات کھول کر تمہارے لئے بیان کرتا ہے، تاکہ تم ہدایت حاصل کرو۔

    خدا وند عالم نے  قرآن مجید میں اس پہلو پر سورہ حجرات میں بیان کیا گیا ہے:کہ" إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ"بے شک مومنین آپس میں بھائی بھائی ہیں، پس اپنے بھائیوں کے درمیان صلح کراو اور تقویٰ اختیار کرو، شائد خدا کی محبت تمہارے شامل حال ہوجائے۔

    میلاد النبی ؐ کے مبارک ایام میں جہاں سرکار دو عالم ؐ کی آمد کی خوشیاں منائی جاتی ہیں، وہیں آپ ؐ کے اسوہ و سیرت پر چلتے ہوئے قرآن کے حکم کہ آپس میں تفرقہ میں نہ پڑو، یا اگر باہم جھگڑوگے تو تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور دشمن تم پر غالب آجائے گا، کے پیغام کو سامنے رکھتے ہوئے گھر گھر اور فرد فرد تک اس پیغام وحدت کو عام کیا جائے۔

    ماہ  ربیع الاول کے مبارک ایام میں جشن ولادت رسول اللہ ؐ و رئیس مذہب جعفری امام جعفر صادق ؑ کو تزک و احتشام اور شایان شان طریقہ سے مناکر ہی ہم ان خرافات کا توڑ سکتے ہیں جو عالمی طاقتیں امت کو تقسیم کرکے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں، پس ہماری ذمہ داری یہ بنتی  ہے کہ کسی کو شر، فساد اور باہمی تفرقہ کا موقعہ نہ دیں، یہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وحدت کو کسی بھی طرح قائم رکھنے کی پوری کوشش کرے۔