سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/9/18 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
  • 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
  • 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
  • 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
  • اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
  • 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
  • 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
  • 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
  • 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
  • رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
  • 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
  • 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
  • مرحوم آیت اللہ سید عادل علوی (قدس سرہ) کی دوسری برسی کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1444ھ) عید غدیرخم روز اکمال دین اوراتمام نعمت
  • 15ذی الحجہ(1444ھ)ولادت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 7ذی الحجہ(1444ھ)شہادت امام باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 15شعبان المعظم(1444ھ)ولادت امام مہدی (عج) کےموقع پر
  • آخری خبریں

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

    13ممالک سے تعلق رکھنے والے 190ناشرین کی کتابوں کی نویں عالمی نمائش میں شرکت کہ جو کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے لگائی گئی ہے


    بسم الله الرحمن الرحیم
    13ممالک سے تعلق رکھنے والے 190ناشرین کی کتابوں کی نویں عالمی نمائش میں شرکت کہ جو کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے لگائی گئی ہے

    معرض

    حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے علم و کتاب کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کربلا میں کتابوں کی نویں عالمی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے یہ نمائش نویں بین الاقوامی ربیع الشھادة جشن کا سب سے اہم حصہ ہے۔ اس نمائش کا افتتاح حضر ت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل جناب علامہ سید احمد صافی نے کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں جشن میں شرکت کے لیے آئے ہوئے پچاس سے زائد ملکوں کے مہمانوں نے شرکت کی کہ جنہوں نے نمائش میں لگائے گئے سٹالوں کو دیکھا اور نمائش میں موجود کتابوں کے علمی، نادر اور قیمتی نسخوں کو سراہا اور نمائش کے لیے کیے گئے انتظامات کی تعریف کی۔ اس نمائش کے انچارج اور جشن کی انتطامی کمیٹی کے رکن سید میسر حکیم نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو اس سلسلہ میں مزید تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 190سے زیادہ ادارے اس نمائش میں شریک ہیں کہ جن کا تعلق 13ملکوں سے ہے ان اداروں میں سے 77کا تعلق لبنان سے، 34کا تعلق مصر سے، 25کا تعلق ایران سے، 13کا تعلق شام سے، 6کا تعلق اردن سے، 5کا تعلق برطانیہ سے، دو دو ادارے امریکہ، سعودیہ، الجزائر اور ھند سے، جبکہ ایک ایک ادارہ بحرین اور امارات سے تعلق رکھتا ہے اور اس کے علاوہ عراق کے بھی 53ادارے اس نمائش میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس نمائش کے لیے مختص کردہ جگہ کی مساحت 3440م2ہے۔ سید میسر نے بتایا کہ عراق اور بیرون ملک میں موجود جو مقدس روضے اور مزارات اپنی منشورات کی نمائش کے لیے آرہے ان میں روضہ مبارک حضرت امام علی بن ابی طالب(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک عباس(ع)، روضہ مبارک موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع)، روضہ مبارک سيدة زينب(ع)، روضہ مبارک سيدة رقية(ع)، روضہ مبارک جناب شاہ عبدالعظیم، روضہ مبارک جناب رشید ہجری، روضہ مبارک جناب میثم تمار، روضہ مبارک جناب سلمان محمدی اور مسجد کوفہ اور مسجد سہلہ شامل ہیں۔ سید میسر نے بتایا کہ مذکورہ ناشرین کے علاوہ 400 سے زائد نمائش میں شرکت کے خواہش مند ناشرین ایسے بھی ہیں جن سے جگہ کی کمی کی وجہ سے معذرت کی گئی ہے۔ اس نمائش میں ایسی کتابوں کو ممنوع قرار دیا گیا ہے کہ جو تفرقہ بازی، غیر اخلاقی عادات اور گمراہ کن مواد پر مشتمل ہوتی ہیں۔ اس بات کا ذکر بھی کرتے چلیں کہ نویں سالانہ بین الاقوامی ثقافتی جشن ربیع الشہادة کے تمام تر انتظامات گزشتہ آٹھ سالوں کی طرح اس دفعہ بھی حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے کیے جائیں گے یہ جشن رسول اعظم(ص) کے نواسہ حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد کیا جاتا ہے۔




    معرض


    معرض