سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/9/18 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
  • 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
  • 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
  • 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
  • اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
  • 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
  • 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
  • 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
  • 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
  • رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
  • 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
  • 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
  • مرحوم آیت اللہ سید عادل علوی (قدس سرہ) کی دوسری برسی کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1444ھ) عید غدیرخم روز اکمال دین اوراتمام نعمت
  • 15ذی الحجہ(1444ھ)ولادت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 7ذی الحجہ(1444ھ)شہادت امام باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 15شعبان المعظم(1444ھ)ولادت امام مہدی (عج) کےموقع پر
  • آخری خبریں

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

    بیت المقدس کےمتعلق ٹرمپ کےاعلان پرسید عادل علوی کامذمتی بیان

    "بسم الله قاصم الجبّارين مبيد الظالمين"

    "والحمد لله ربّ العالمين وصلّى الله على محمد خاتم النبيين وآله الطاهرين وأصحابه المنتجبين"

    خداوندحکیم قرآن کریم میں ارشاد فرماتاہے:کہ"وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ" اورعنقریب ظالموں کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس جگہ پلٹادئے جائیں گے۔

    اسی طرح خداوند عالم کا ارشاد ہے۔"إِنَّ الأَرْضَ لِلَّهِ يُورِثُهَا مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ"  بیشک زمین کا مالک اللہ ہے  اپنے بندوں میں جسے چاہے وارث بنائے اور آخر میدان پرہیزگاروں کے ہاتھ ہے۔

    پیغمبراسلام ﷺ کا ارشاد گرامی ہے۔"من أصبح ولم يهتّم بأمور المسلمين فليس بمسلم"جو کوئی بھی   مسلمانوں کے معاملات کی پرواہ کیے بغیر صبح کرتاہے  وہ مسلمان نہیں۔

    اس میں کوئی شک  نہیں کہ بتحقیق  مسلمان ایک ہی جسم کا حصہ ہے اور مسلمان ایک کنگی کے دانتوں کی طرح ہے جب جسم کے کسی بھی عضومیں درد ہوجائے تو پوراجسم کانپنے لگ جاتاہے ۔

    آج، فلسطینی مسلمان ان پر ہونے والے مصائب اور نا انصافی سے پریشان ہے۔مسجد اقصی مسلمانوں کاقبلہ اول پر ناانصافی پر مبنی فیصلہ کرنافلسطین اور فلسطینیوں  کے وقار اور انسانیت کی تباہی ہے ۔

    اسلامی عرب ممالک  بلکہ ساری  دنیا یہ جان لیں! کہ امریکہ کی حکومتیں   طویل عرصے سے "سرطانی غدہ " اسرائیل غاصب  کی مطلق طور پر یعنی   مادی،معاشی ، سیاسی اور اخلاقی طور پر  حمایت کرتا ہے۔ ان کا ظلم وستم مظلوم فلسطینیوں پر سب سے پہلےہے  اور پھر تمام  مسلمان اور عرب ممالک پر لیکن امریکی نیاصدر (ٹرمپ) کے دور میں  ظلم وناانصافی بہت ہی زیادہ ہے۔

    حالانکہ  اسرائیل غاصب  کی  ظالمانہ حکمرانی کے آغاز سے قبل صہیونی دہشت گردی کے خلاف امریکی  سابق صدر نے اپنی حمایت ختم کردی تھی ۔اب جب انکے نزدیک  اسرائیل طاقتور ریاست بن گیا تو حمایت کرنا شروع کیا ۔ اور امریکی صدر ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان  کیا ۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد فلسطین سمیت تمام اسلامی ممالک میں سخت بے چینی اور اشتعال پایا جاتا ہے۔ ٹرمپ کے یک طرفہ اعلان کی دنیا کے تمام بڑے ملکوں نے مخالفت کرتے ہوئے،عالمی لیڈروں نے ٹرمپ کے فیصلے کو غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

    پس ہرمسلمان مردعورت اورمسلمان ممالک اورآزادی خواہاں عالم پرفرض بنتاہے  کہ ایک مسلمان ہونے کاثبوت دیتے ہوئے  مظلوم فلسطینوں کی مددکیلئے ہرممکن کوشش بروئے کارلائے ۔اورٹرمپ کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائےاور ان کے خلاف جتنے بھی مظاہرے کیے جائیں کم ہے۔

    کلمہ حق کو بلند کرنے ، مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کو حاصل کرنے اور   بیت  المقدس و مسجد اقصیٰ  کی حرمت کو  بچانے کیلئے اگر ضرورت پڑے تو ہم اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر دیتے ہیں۔ اور  پوری قوت اور استقامت کے ساتھ  دشمن خدا  کے خلا ف  ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    "وسيعلم الذين ظلموا أي منقلب ينقلبون والعاقبة للمتقين، والقدس لنا، والنّصر لنا، أليس الصّبح بقريب، نصر من الله وفتح قريب وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين"

     

    عادل بن سيد علي علوي

    حوزة علمیہ ـ قم المقدسة