سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/6/30 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
  • 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
  • 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
  • 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
  • اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
  • 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
  • 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
  • 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
  • 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
  • رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
  • 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
  • 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
  • مرحوم آیت اللہ سید عادل علوی (قدس سرہ) کی دوسری برسی کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1444ھ) عید غدیرخم روز اکمال دین اوراتمام نعمت
  • 15ذی الحجہ(1444ھ)ولادت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
  • 7ذی الحجہ(1444ھ)شہادت امام باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 15شعبان المعظم(1444ھ)ولادت امام مہدی (عج) کےموقع پر
  • آخری خبریں

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

    بمناسبت وفات جناب ام البنين (س)

    بمناسبت وفات جناب ام البنين (س)

    جناب ام البنين، والد كي طرف سے بهي اور والده- ثمانہ بنت سہيل بن عامر- كي طرف سے بهي نجيب و اصيل تهيں- فاطمہ زهراء (ع) كي وفات كے بعد، حضرت علي (ع) كے حبالہ نكاح ميں آئيں- ام البنين نے حضرت علي (ع) كے علاوه كسي دوسرے سے شادي نہيں كي-

    علم و فضل والي عورت تهي- اہل بيت كي عظمت كا عرفان ركهتي تهيں، انہيں دل سے چاہتي تهيں- حضرت علي (ع) كے گهر آئيں تو اس وقت امام حسن (ع) و امام حسين (ع) بيمار تهے- آپ نے ايك شفيق ماں كي مانند ان كي تيمار داري كي اور راتوں كو ان كے پاس بيدار رہكر گذار ديا-

    آپ سے چار بيٹے عباس، جنہيں قمر بني هاشم كہا جاتا تها، عبدالله، جعفر اور عثمان ہيں- رسول (ص) كے فداكار صحابي عثمان بن مظعون كے ہمنام تهے- ان چاروں بيٹوں كي وجہ سے آپ كو ام البنين كہا جاتا تها-

    ان كي استقامت كے بارے ميں اتنا ہي كافي ہے كہ جب انہيں يہ بتايا گيا كہ چاروں بيٹے كربلا ميں شہيد ہو گئے، تو انہوں نے كہا : پہلے مجهے حسين (ع) كے بارے ميں خبر دو- ناقل نے انہيں ان كے بيٹوں كي شہادت كي خبر ترتيب وار سنائي، يہاں تك كہ نام عباس ليا تو خبر سنانے والے سے كہا: ميرے دل كے ٹكڑے كردئے – ميرے چار بيٹے تهے، ميں نے سب كو حسين (ع) بچے جاتے – حسين (ع) سے ان كي يہ محبت، ان كے خلوص، ايمان اور راسخ عقيده كا ثبوت ہے-

    اس دردناك حادثہ كے بعد مجلس عزا بر پا كي، جس ميں بني هاشم كي تمام عورتوں، نے شركت كي اور شہداء كربلا كا غم منايا گيا- ام سلمہ نے روتے ہوئے كہا : خدا ان – بني اميہ- كي قبروں كو آگ سے بهر دے، انہوں نے كتنا بڑا ظلم كيا ہے؟

    ايك دفعہ مروان بن حكم بهي وهاں موجود تها- ام البنين نے كہا: " جس نے عباس كو دشمن كي فوج پر حملہ كرتے ہوئے ديكها ہے اور حيدر كے بيٹے شير دلوں كي طرح ان كے پيچهے تهے- ميں نے سنا ہے كہ ميرے بيٹے كے سر پر ضربت لگي اور ان كے بازو قلم كر دئے گئے- هائے افسوس! ميرا بيٹا اس ضربت كي وجہ سے گرا! عباس! اگر تمہارے هاته ميں تلوار ہوتي تو كسي ميں تمہارے نزديك آنے كي ہمت نہ ہوتي-"

    نيز كہا: " اب مجهے ام البنين نہ كہو! كيونكہ اس سے ميرے شير سے بچے ياد آتے ہيں- مجهے ان بيٹوں كي وجہ سے ام البنين كہا جاتا تها، ليكن آج ميں انہيں كهو چكي ہوں-

    ام البنين با اخلاص، فداكار اور فضيلتوں والي عورتوں کے درمیان ایک بہترین نمونہ تھیں۔