آخری خبریں
- مناسبت » 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
- مناسبت » 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
- مناسبت » 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
- مناسبت » 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
- مناسبت » 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
- مناسبت » 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
- مناسبت » 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
- مناسبت » رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
- مناسبت » 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
اتفاقی خبریں
- مناسبت » حضرت معصومہ بنت موسی کاظم علیہما السلام کی وفات (1436ھ)
- مناسبت » یکم رجب (1438ھ)ولادت امام محمدباقرعلیہ السلام کےموقع پر
- خبر (متفرقه) » آیت الله عادل علوی بصره (عراق) کے تبلیغی دورےسے واپس آگئے۔
- مناسبت » 25 شوال (1436ھ)شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 5 شعبان (1436ھ)ولادت باسعادت امام زين العابدين عليه السلام کےموقع پر
- مناسبت » 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
- پیام » مظلوموں کی صداپرلبیک کہنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
- خبر (متفرقه) » آیت الله سیدعادل علوی عراق کے تبلیغی دورےسے واپس تشریف لاچکے ہیں ۔
- مناسبت » بمناسبت ولادت باسعادت حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام1335
- مناسبت » ۲۷ رجب المرجب (۱۴۳۵ہجری)عیدمبعث کادن
- مناسبت » 20 جمادی الثانی (1437ھ) ولادت حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کےموقع پر
- مناسبت » 17ربیع الاول(1438ھ)میلادباسعادت صادقین علیہما السلام کےموقع پر
- مناسبت » 8 ربیع الثانی(1443ھ ولادت امام حسن العسکری علیه السلام کےموقع پر
- پیام » ماہ محرم الحرام(۱۴۴۱ہجری) کےموقع پرآیت اللہ سیدعادل علوی کاتیسرابیان
- مناسبت » 15ذی الحجہ(1440ھ)ولادت حضرت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
- مناسبت » حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت
- مناسبت » 25 شوال (1436ھ)شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » ۲۱ رمضان (۱۴۳۵ہجری)حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کا دن
- مناسبت » ولادت باسعادت جناب حضرت علی اکبر علیہ السلام
- مناسبت » ۲۸ صفر حضرت محمد مصطفی (ص)کی رحلت کا دن ہے۔
- مناسبت » شهادت امام حسن عسکری علیه السلام (1436ہجری)
- مناسبت » 28صفر(1438ھ)شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » جناب معصومہ قم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے
- مناسبت » 21رمضان (1436ھ)شہادت امیرالمومنین علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 15 شعبان (1436ھ)ولادت باسعادت امام مہدی علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 28 صفر(1437ھ )شہادت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 15رمضان(1437ھ)ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کےموقع پر
- مراسم » 13ممالک سے تعلق رکھنے والے 190ناشرین کی کتابوں کی نویں عالمی نمائش میں شرکت کہ جو کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے لگائی گئی ہے
- پیام » مظلوموں کی صداپرلبیک کہنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
- مناسبت » 13 رجب حضرت مولا علي علیہ السلام كي ولادت با سعادت کادن
آپ کی ولادت
195ہجری 10 رجب کو مدینہ منورہ میں پیداہوئے اس وقت بغداد کے دارلسلطنت میں ہارون رشید کابیٹا امین کےتخت حکومت پر تھا۔
تربیت
امام محمدتقی علیہ السّلام کو نہایت کمسنی ہی کے زمانے میں مصائب اور پریشانیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوناپڑا۔ انھیں بہت کم ہی اطمینان اور سکون کے لمحات میں باپ کی محبت,شفقت اورتربیت کے سائے میں زندگی گزارنے کاموقع مل سکا۔آپ صرف پانچ برس کےتھے۔ جب حضرت امام رضا علیہ السّلام مدینہ سے خراسان کی طرف سفر کرنے پر مجبور ہوئے پھر زندگی میں ملاقات کا موقع نہ ملا امام محمدتقی علیہ السّلام سے جدا ہونے کے تیسرے سال امام رضا علیہ السّلام کی وفات ہوگئی۔
آپ علیہ السلام کا زہد
امام محمد تقی (ع) اپنی ساری زند گی میں متقی و
پرہیز گار و زاہد رہے ،آپ (ع) نے دنیا میں اپنے آباء و اجداد کی طرح زہد اختیار
فرمایا ،ان ہی کی طرح زندگی بسر کی ،جنھوں نے دنیا سے بے رغبتی کی اور خدا سے لو
لگائی۔
امام محمد تقی (ع) جوان تھے اور مامون اپنے پاس
آنے والے حقوق شرعیہ جن کی ما لی حیثیت بہت زیادہ ہو تی تھی سب کے سب آپ (ع) کے
پاس بھیج دیتا تھا آپ ان میں سے اپنے مخصوص امور کے علاوہ کچھ بھی خرچ نہیں کرتے
تھے، بقیہ سب کا سب فقرا اور محروموں پر خرچ فرمادیتے تھے،حسین مکاری سے روایت ہے
کہ جب امام محمد تقی کی بغداد میں اتنی تعظیم وتکریم دیکھی تو میں نے خود سے کہا
کہ اب میں اپنے وطن واپس نہیں پلٹوں گا اور عنقریب بغداد میں مقیم ہو کر نعمتوں سے
مستفیض ہوں گا، امام اس کے دل کی بات سے آگا ہ ہوگئے اور اس سے فرمایا :اے حسین!
مجھے میرے جد رسول اللہ کے حرم میں جو کی روٹی اور دلاہواموٹا موٹانمک اس سے زیادہ
محبوب ہے جس کے بارے میں توسوچ رہا ہے ۔۔۔‘‘۔(۱)
امام ملک اور سلطنت کے خواہاں نہ تھے، آپ بالکل
حکومت کی طرف سے کئے جانے والے مظاہر کی کوئی پروا نہیں کرتے آپ نے ہمیشہ زہدا ختیار
کیا اور دنیا سے رو گردان رہے ۔
آپ علیہ السلام کی سخاوت
امام ابو جعفر (ع) لوگوں میں سب سے زیادہ سخی
وفیاض تھے، اکثر لوگوں کے ساتھ نیکی کرتے اور آپ (ع) کا فقراکے ساتھ نیکی کرنا
مشہور تھا اور آپ کو آپ کے بہت زیادہ کرم اور سخاوت کی وجہ سے جواد کے لقب سے نواز
ا گیا ہم ذیل میں آپ کی سخاوت کے کچھ واقعات نقل کررہے ہیں :
۱۔مورخین نے روایت کی ہے کہ
احمد بن حدید اپنے اصحاب کی ایک جماعت کے ساتھ حج کیلئے نکلے تو ان پر ڈاکوؤں نے
حملہ کر کے ان کا سارا مال ومتاع لوٹ لیا، مدینہ پہنچ کر احمد امام محمد تقی کے
پاس گئے اور ان سے سارا ماجرا بیان کیا تو آپ نے اُن کیلئے ایک تھیلی لا نے کا حکم
دیا اور اُن کو مال عطا کیا تا کہ پور ی جماعت میں تقسیم کردیں اس مال کی مقدار
اتنی ہی تھی جتنا مال ان کا لوٹا گیاتھا۔
۲۔عتبی سے روایت ہے کہ ایک علوی
مدینہ میں ایک کنیز خرید نا چا ہتا تھا، لیکن اس کے پاس اتنا پیسہ نہیں تھا جس سے
اس کو خرید ا جا سکے تو اس نے امام محمد تقی سے اس کی شکایت کی امام نے اس کے مالک
سے سوال کیا تو اس نے آپ کو بتایا، امام نے اس کے مالک سے مزرعہ(کھیت) اور کنیز کو
خرید لیا ،علوی نے کنیز کے پاس پہنچ کر اس سے سوال کیا تو اس نے بتایا کہ اس کو
خرید اجا چکا ہے لیکن نہیں معلوم اس کو مخفی طور پر کس نے خرید اہے علوی نے امام
کی طرف متوجہ ہو کر بلند آواز میں عرض کیا ۔فلاں کنیز فروخت کردی گئی ہے ۔
امام (ع) نے مسکراتے ہوئے کہا : کیا تم کو
معلوم ہے اس کو کس نے خرید ا ہے ؟
اس نے جواب دیا :نہیں ۔
امام اس کے ساتھ اس کھیت کی طرف گئے جس میں وہ
کنیز تھی اور امام نے اس کو اس میں داخل نہ ہونے کا حکم دیا تو اس نے اس میں داخل
ہونے سے منع کیا چونکہ وہ اس کے مالک کو نہیں پہچانتا تھا، جب امام نے اس سے اصرار
کیا کہ تو اس نے قبول کرلیا جب وہ گھر میں داخل ہوا تو اس میں کنیز کو دیکھا امام
نے اس سے فرمایا کیا تم اس کو پہچا نتے ہو ؟
اس نے کہا: ہاں ۔
علوی کو معلوم ہو گیا کہ امام (ع) نے اس کو
خریدلیا ہے۔
امام نے اس سے فرمایا:یہ کنیز ’قصر‘مزرعہ غلہ
اور جو کچھ اس قصر میں مال ودولت ہے سب تیرے لئے ہے، علوی خوش ہو گیا اور اس نے
امام کا بڑی گر مجو شی سے شکریہ اداکیا ۔
آپ (ع) کے وسیع علوم
امام محمد تقی (ع) بچپن میں ہی اپنے زمانہ کے
تمام علماء میں سب سے زیادہ علم رکھتے تھے ،بڑے بڑے علماء آپ (ع) کے مناظروں
،فلسفی ،کلامی اور فقہی بحثوں سے متأثر ہوکر آپ (ع) کی عظمت کا لوہا مانتے تھے
،اور منتصر کے پاس جاکر آپ (ع) کے فضل و بر تری کا اقرار کرنے تھے ،فقہا اور علماء
سات سال کی عمر میں ہی آپ کا بہت زیادہ احترام کرتے تھے اور آپ (ع) کے علوم سے
مستفیض ہوتے تھے یہاں تک کہ آپ (ع) کی فضیلت شائع ہو گئی ،مختلف بزموں اور نشستوں
میں آپ (ع) کا چر چا ہونے لگا ،اپنے کمال و فضل کی بنا پر آپ (ع) دنیا والوں کے
لئے حیرت وتعجب کاسبب قرار پائے ،جب مامون نے اپنی بیٹی کا امام سے عقد کرنے کا
ارادہ کیا تو اُ س نے عباسیوں کو بلایاتو اُنھوں نے مامون سے امام کے امتحان کا
مطالبہ کیا تو مامون نے قبول کر لیا ۔
اس نے امام کے امتحان کے لئے بغداد کے قاضی
القضات یحییٰ بن اکثم کو معین کیااور یہ وعدہ کیا کہ اگروہ امام کوان کے امتحان
میں ناکام کردے اور وہ جواب نہ دے سکیں تو اس کو بہت زیادہ مال و دولت دیا جا ئے
گا،یحییٰ اس مجلس میں پہنچا جس میں وزراء اور حکّام موجود تھے سب کی نظریں امام
(ع) پر لگی ہو ئی تھیں چنانچہ اس نے امام (ع) سے عرض کیا :کیا مجھے اجازت ہے کہ
میں آپ (ع) سے کچھ دریافت کروں ؟
امام (ع) نے مسکراتے ہوئے فرمایا :’’اے یحییٰ
!جو تم چاہو پوچھو !‘‘
یحییٰ نے امام (ع) سے کہا :آپ (ع) فرمائیے حالت
احرام میں شکار کرنے والے شخص کا کیا حکم ہے ؟
امام (ع) نے اس مسئلہ کی تحلیل کرتے ہوئے اس
طرح اس کی مختلف صورتیں بیان کیں اور یحییٰ سے سوال کیا کہ تم نے ان شقوں میں سے
کو نسی شق پوچھی ہے ؟
آپ (ع) نے فرمایا :’’ اُس نے حدود حرم سے باہر
شکارکیا تھا یا حرم میں ،شکار کرنے والا مسئلہ سے آگاہ تھا یا نہیں ،اس نے عمدا
شکار کیا ہے یا غلطی سے ایسا ہو گیا ہے ،شکار کرنے والا آزاد تھا یا غلام ،وہ بالغ
تھا یا نا بالغ ،اُس نے پہلی مرتبہ شکار کیا تھا یا بار بار شکار کر چکا تھا ،شکار
پرندہ تھا یا کو ئی اور جانور تھا ، شکار چھوٹا تھا یا بڑا ، شکار ی شکار کرنے پر
نا دم تھا یامُصر ،شکار رات کے وقت کیا گیا ہے یا دن میں اور اس نے حج کیلئے احرام
باندھا تھا یا عمرہ کیلئے ؟‘‘۔
یحییٰ کے ہوش اڑ گئے وہ عاجز ہو گیا چونکہ اُس
نے اپنے ذہن میں اتنی شقیں سو چی بھی نہیں تھیں ، مجمع میں تکبیر و تہلیل کی آوازیں
بلند ہو نے لگیں ، اور سب پر یہ آشکار ہو گیا کہ اللہ نے اہل بیت (ع) کو علم و
حکمت اسی طرح عطا کیا ہے جس طرح اُس نے انبیاء اور رسول کو عطا کیا ہے ۔
امام محمد تقی (ع) نے اس مسئلہ کی متعدد شقیں
بیان فرما ئیں جبکہ ان میں سے بعض شقوں کا حکم ایک تھا جیسے شکار رات میں کیا جائے
یا دن میں ان دونوں کا حکم ایک ہے لیکن امام (ع) نے اس کی دشمنی کو ظاہر کرنے اور
اسے عاجز کرنے کے لئے ایسا کیا تھا چونکہ وہ آپ (ع) کا امتحان لینے کی غرض سے آیا
تھا ۔
مامون نے اپنے خاندان والوں کی طرف متوجہ ہو
کران سے کہا :ہم اس نعمت پر خدا کے شکر گذار ہیں، جو کچھ میں نے سوچا تھا وہی ہوا
،کیا تمھیں اُن کی معرفت ہو گئی جن کا تم انکار کر رہے تھے ؟ ۔
جب عباسی خاندان پر اس چھوٹے سے سِن میں امام
محمد تقی (ع) کا فضل و شرف اور اُن کا وسیع علم آشکار ہو گیا تو مامون نے اپنی
بیٹی ام الفضل کا آپ (ع) سے عقد کر دیا ۔
مکارم اخلاق
امام محمد تقی (ع) نے مکارم اخلاق اور محاسن
صفات پر مشتمل دعا میں فرمایا ہے :’’انسان کے بہترین اخلاق کی ایک نشانی یہ ہے کہ
وہ کسی کو اذیت نہیں پہنچاتا ،اس کے کرم کی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنے محب کے ساتھ
اچھا برتاؤ کر تا ہے ،اس کے صبر کا نمونہ یہ ہے کہ وہ شکایت نہیں کرتا ،اس کی خیر
خوا ہی کی پہچان یہ ہے کہ وہ ناپسند باتوں سے روکتا ہے ،نرمی کی پہچان یہ ہے کہ
انسان اپنے دینی بھا ئی کی ایسے مجمع میں سر زنش نہ کرے جہاں اُس کو بُرا لگتا ہے
،اس کی سچی صحبت کی پہچان یہ ہے کہ وہ کسی پر بار نہیں بنتا ،اس کی محبوبیت کی
پہچان یہ ہے کہ اس کے موافق زیادہ اور مخالف کم ہوتے ہیں ‘‘
امام محمد تقی (ع) نے ان بہترین کلمات کے ذریعہ
حسن اخلاق اور مکارم اخلاق،سچائی قائم کرنے اور حقیقی فکر و محبت کرنے کی بنیاد
ڈالی ۔
آداب سلوک
امام محمد تقی (ع) نے لوگوں کے درمیان حسن سلوک
اور اس کے آداب کا ایک بہت ہی بہترین نظام معین فرمایا ۔آپ (ع) اس سلسلہ میں یوں
فرماتے ہیں :
۱۔’’تین عادتوں سے دل موہ لئے
جاتے ہیں :معاشرے میں انصاف ،مصیبت میں ہمدردی ، پریشا ن حالی میں تسلّی‘‘
۲۔’’جس شخص میں تین باتیں ہو ں
گی وہ شرمندہ نہیں ہوگا :جلد بازی سے کام نہ لینا ،مشورہ کرنا ، عزم کے وقت اللہ
پر بھروسہ کرنا ،جوشخص اپنے بھا ئی کو پوشیدہ طور پر نصیحت کرے وہ اس کا محسن ہے
اور جو علانیہ طور پر اس کو نصیحت کر ے گویا اُس نے اس کے ساتھ برا ئی کی ہے ‘‘۔
۳۔’’مومن کے اعمال نامہ کی
ابتدا میں اس کا حسن اخلاق تحریر ہو گا ،سعادتمند کے اعمال نامہ کے شروع میں اس کی
مدح و ثنا تحریر ہو گی ،روایت کی زینت شکر ،علم کی زینت انکساری ،عقل کی زینت حسن
ادب ہے ، خوبصورتی کا پتہ کلام کے ذریعہ چلتا ہے اور کمال کا پتہ عقل کے ذریعہ
چلتا ہے ۔
امام کے یہ کلمات حکمت ،قواعد اخلاق اور آداب
کے اصول پر مشتمل ہیں ،اگر کسی شخص کے پاس صرف یہی کلمات ہوں تو آپ (ع) کی امامت
پر استدلال کرنے کیلئے کافی ہیں ، ایک کمسن اپنی عمرکے ابتدائی دور میں کیسے ایسی
دا ئمی حکمتیں بیان کرنے پر قادر ہو گیا جن کا بڑے بڑے علماء مثل لانے سے عاجز ہیں
؟
آپ علیہ السلام کے مو عظے
۱۔حضرت امام محمد تقی علیہ
السلام فر ماتے ہیں :’’توبہ میں تاخیر کرنا دھوکہ ہے ،اور توبہ کرنے میں بہت زیادہ
دیرکرنا حیرت و سرگردانی کا سبب ہے ،خدا سے ٹال مٹول کرنا ہلاکت ہے اور بار بار
گناہ کرنا تدبیر خدا سے ایمن ہونا ہے ،خداوند عالم کا فرمان ہے :"لا یَأْمَنُ
مَکْرَ اﷲِ إِلاَّ الْقَوْمُ الْخَاسِرُونَ" مکر خدا سے صرف گھاٹا اٹھانے والے ہی بے خوف
ہوتے ہیں"۔
۲۔ایک شخص نے آپ (ع) سے عرض کیا
:مجھے کچھ نصیحت فرما دیجئے تو آپ (ع) نے اس کو یہ بیش بہا نصیحت فرمائی :’’صبر کو
تکیہ بناؤ ،غریبی کو گلے لگاؤ ،خواہشات کو چھوڑ دو ،ہویٰ و ہوس کی مخالفت کرو ،یاد
رکھو تم خدا کی نگاہ سے نہیں بچ سکتے، لہٰذا غور کرو کس طرح زند گی بسر کرنا ہے
‘‘۔
۳۔حضرت امام محمد تقی علیہ
السلام نے اپنے بعض اولیا کو وعظ و نصیحت پر مشتمل یہ گرانبہا خط تحریر فرمایا :
’’ہم اس دنیا سے چلو بھر پانی لیتے ہیں لیکن جس شخص کی خواہش اپنے دوست کی طرح ہو
اور وہ اس کی روش کے مطابق چلتا ہو تو وہ ہر جگہ اس کے ساتھ ہوگا جبکہ آخرت چین و
سکون کا گھر ہے ‘‘۔