سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/2/24 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
فهرست کتاب‌‌ لیست کتاب‌ها

مواعظ ونصائح

مواعظ ونصائح

خداوندعالم ارشاد فرماتاہے ۔"لاتشرک بااللہ" یعنی اللہ کیلئے شریک قرار نہ دو۔

1۔ رسول اکرم ؐ نے فرمایا:" من اکثر الاستغفار جعل الله له من کل هم فرجا و من کل ضیق مخرجا و یرزقه من حیث لایحتسب"

ترجمہ: جوشخص زیادہ استغفار کرتاہے خدا  اسکو ہرغم سے نجات اورہرتنگی سے کشادگی اورایسی جگہسے اسے رزق عطاکرتاہے جہاں سے گمان بھی نہ ہو۔

2۔ امیرالمومنینؑ نے فرمایا:" خذوا من کل علم ارواحہ ودعوا ظروفہ فان العلم کثیروالعمرقصیر"

ترجمہ: ہر علم سے اس کا لب لباب حاصل کرلو اور(بقیہ)اسکے اطراف کوچھوڑدو کیونکہ علم بہت ہیں درحالیکہ عمرکوتاہ ہے۔

3۔ معصومہ کونینؑ نے فرمایا: ویل لامراۃ اغضبت زوجھا وطوبیٰ لامراۃ رضی عنھازوجھا"

ترجمہ: وای ہو اس عورت پرجو اپنے شوہر کوناراض کرے اورخوشابحال اس عورت کیلئے جس کا شوہر اس سے خوش رہے۔

4۔ امام حسنؑ مجتبیٰ نے فرمایا: "الفرصۃ سریعۃ الفوت بطیئۃ العود"

ترجمہ: فرصت جلد جانے والی اوردیر سے واپس آنے والی ہے۔

5۔ امام حسینؑ نے فرمایا: "الناس عبید الدنیا و الدین لعق علی السنتهم یحوطونه مادرت معایشهم فاذا محصوا بالبلاء قل الدیانون" 

ترجمہ: لوگ دنیا کے غلام ہیں اوردین انکی زبانوں تک محدود ہے۔ جب  تک انکی معاشی زندگی دین سے وابستہ ہے لگے رہتے ہیں لیکن جب سختیاں اور مشکلات آجائیں تو بہت ہی کم دیندار رہ جاتے ہیں ۔

امام زین العابدینؑ نے فرمایا: "ایاک والغیبۃ فانھا ادام کلاب النار"

ترجمہ:غیبت سے بچو کیوں کہ وہ جہنم کے کتوں کی غذا ہے۔

امام محمدباقرؑ نے فرمایا:"معالجۃ الموجود افضل من انتظارالمفقود"

ترجمہ: موجود کی اصلاح مفقود کے انتظار سے زیادہ بہترہے۔

8۔ امام جعفرصادقؑ نے فرمایا: "من اخلاق الجاھل  الاجابۃ قبل ان یسمع والمعارضۃ قبل ان یفھم والحکم بمالایعلم"

ترجمہ: جاہل کااخلاق یہ ہے کہ (سوال) سننے سے پہلے جواب دیتاہے ، سمجھنے سے پہلے اعتراض کرنے لگتا ہے اور نامعلوم چیزوں کا فیصلہ کرتا ہے ۔

9۔ امام کاظمؑ نے فرمایا: وَجَدْتُ عِلْمَ النّاسِ فى أرْبَع: 1۔  أنْ تَعْرِفَ رَبَّكَ، 2۔ أنْ تَعْرِفَ ما صَنَعَ بِكَ، 3۔ أنْ تَعْرِفَ ما أرادَ مِنْكَ، 4۔ أنْ تَعْرِفَ ما یُخْرِجُكَ عَنْ دینِكَ.

ترجمہ: میں نے لوگوں کاعلم چارچیزوں میں پایا: ایک معرفت پروردگار،دوسرے اسکی طرف سے معین کی نعمتوں میں (اپنے بندوں میں)تیسرے اس بات کی شناخت کہ تمہارے بارے میں اس نے کیاہے،چوتھے ان چیزوں کی پہچان جو اسے گناہوں سے بچاتی ہے۔

10۔ امام رضاؑ نے فرمایا:" من رضی من اللہ تعالیٰ بالقلیل من الرزق رضی اللہ منہ بالقلیل من العمل"

ترجمہ:جو اللہ کے کم رزق پر راضی ہوجائے خدا اس کے تھوڑے عمل پر راضی ہوجائے گا۔

11۔ امام جواد ؑ نے فرمایا:" الثقۃ بااللہ ثمن لکل غال وسلم الیٰ کل عال"

ترجمہ: اللہ پربھروسہ ہرقیمتی شئے کی قیمت اورہربلندی کیلئے زینہ ہے۔

12۔ امام نقیؑ نے فرمایا: "من عن نفسہ کثر الساخطون علیہ"

ترجمہ: جو شخص اپنے نفس سے راضی ہوجائے اس پر ناراض ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوجاتاہے۔ 

13۔ امام عسکری ؑ نے فرمایا: "من مدح غیر المستحق فقد قام مقام المتھم۔
ترجمہ: غیرمستحق کی تعریف کرنا گویا اپنے آپ کو متہم کی جگہ پر لاکھڑُا کرناہے۔

14۔ امام آخرالزمانؑ نے فرمایا:" اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا تَوْفِيقَ الطَّاعَةِ وَ بُعْدَ الْمَعْصِيَةِ وَ صِدْقَ النِّيَّةِ"

ترجمہ: بارالٰہا! ہمیں اپنی اطاعت کی توفیق اورگناہوں سے دوری اوراخلاص نیت مرحمت فرما۔