آخری خبریں
- مناسبت » 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
- مناسبت » 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
- مناسبت » 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
- مناسبت » 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
- مناسبت » 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
- مناسبت » 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
- مناسبت » 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
- مناسبت » رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
- مناسبت » 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
اتفاقی خبریں
- مناسبت » 5جمادی الاول (1438ھ)ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کےموقع پر
- خبر (متفرقه) » حضرت آیت اللہ سیدعادل علوی کا لبنان کے بعض طلاب ،علماء اورمجاہدین کو دوسرالیکچر
- مناسبت » 3جمادی الثانی(1438ھ)شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہاکےموقع پر
- مناسبت » 15ذی الحجہ(1444ھ)ولادت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 15رمضان(1442ھ)ولادت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » بمناسبت شہادت امام جعفرصادق علیہ السلام
- مناسبت » 25محرم (1442ھ)شہادت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کےموقع پر
- خبر (متفرقه) » (ختم بسملہ ہرحاجت کیلئے)تحفے اورہدایا ۔1
- خبر (متفرقه) » سید عارف علوی کےمراسم تشییع میں شرکت کرنےوالے عزیزوں سےاظہارتشکر
- مناسبت » 25رجب المرجب(1440ھ)شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 8ربیع الاول(1440ھ)امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
- مناسبت » زینب کبریٰ(سلام اللہ علیها)لوح محفوظ کی زینت
- مناسبت » پیغمبر اسلام (ص) کی شخصیت کے بارے میں دانشمند حضرات کیا کہتے ہیں؟
- مناسبت » 13رجب المرجب(1442ھ)ولادت حضرت امام علی علیہ السلام کےموقع پر
- خبر (متفرقه) » پردیس فارابی یونیورسٹی( تہران )کےاسٹوڈنٹس سے حضرت استادسید عادل علوی کا خطاب
زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
- مناسبت » حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت
- مناسبت » 25 شوال (1436ھ)شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » ۲۱ رمضان (۱۴۳۵ہجری)حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کا دن
- مناسبت » ولادت باسعادت جناب حضرت علی اکبر علیہ السلام
- مناسبت » ۲۸ صفر حضرت محمد مصطفی (ص)کی رحلت کا دن ہے۔
- مناسبت » شهادت امام حسن عسکری علیه السلام (1436ہجری)
- مناسبت » 28صفر(1438ھ)شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » جناب معصومہ قم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے
- مناسبت » 21رمضان (1436ھ)شہادت امیرالمومنین علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 15 شعبان (1436ھ)ولادت باسعادت امام مہدی علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 28 صفر(1437ھ )شہادت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 15رمضان(1437ھ)ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کےموقع پر
- مراسم » 13ممالک سے تعلق رکھنے والے 190ناشرین کی کتابوں کی نویں عالمی نمائش میں شرکت کہ جو کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے لگائی گئی ہے
- پیام » مظلوموں کی صداپرلبیک کہنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
- مناسبت » 13 رجب حضرت مولا علي علیہ السلام كي ولادت با سعادت کادن
۲۸ صفر حضرت محمد مصطفی (ص)کی رحلت کا دن ہے۔
۲۸ صفر سید المرسلین حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی رحلت کا دن ہے، کہ خداوندعالم نے آنحضرت اور آپ کی عترت پاک کی ذات مبارک کے طفیل میں پوری کائنات خلق کی ، ایسا پیغمبر کہ خداوندعالم نے قرآن مجید میں متعدد مرتبہ جس کی تعریف کی۔
روایات میں رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے آخری وقت کے سلسلہ میں مختلف گزارشات ملتی ہیں، چنانچہ آپ کے آخری لمحات میں منقول ہے:”جب رسول اکرم (ص) کے بخار میں شدت پیدا ہوئی، آنحضرت نے فرمایا: [قلم و] کاغذ لے کر آو تاکہ میں تمہارے لئے ایک نوشتہ لکھ دوں کہ جس کے بعد گمراہ نہ ہوگے، عمر نے کھا: رسول خدا پر بخار کا غلبہ ہوگیا ہے، کتاب خدا ہمارے پاس ہے اور وہی ہمارے لئے کافی ہے، [جس کے بعد] وہاں موجود اصحاب میں اختلاف ہوگیا اور کافی گفتگو ہونے لگی، اس موقع پر پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا: میرے پاس سے اٹھ کر چلے جاو، میرے پاس جھگڑا کرنا مناسب نہیں ہے، پس ابن عباس وہاں سے یہ کہتے ہوئے نکلے : مصیبت، ہائے مصیبت! کہ رسول خدا(ص) کو نوشتہ نہ لکھنے دیا۔ (صحیح بخاری، ج۱، ص ۳۶)
اسی طرح ابن عباس کہتے ہیں: ”جب پیغمبر اکرم (ص) کی وفات کا وقت قریب آیا تو آنحضرت (ص) نے اتنا گریہ کیا کہ آنسوں سے آپ کی داڑھی کے بال تر ہوگئے، رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے گریہ کا سبب معلوم کیا گیا تو آپ نے فرمایا: میں اپنی آل لئے گریہ کر رہا ہوں، اس وجہ سے کے میری امت کے شر پسند ان کے ساتھ کیسا سلوک کر رہے ہیں، گویا میں اپنی لخت جگر فاطمہ پر ظلم ہوتے دیکھ رہا ہوں اور وہ فریاد بلند کرر ہی ہے: ہائے بابا! ہائے بابا! لیکن میری امت کا کوئی بھی اس کی مدد نہیں کر رہا ہے۔
جب [جناب ] فاطمہ (سلام اللہ علیھا)نے اپنے والد گرامی کی باتوں کو سنا تو آپ بھی رونے لگیں، آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے اپنی بیٹی سے فرمایا: اے میری لخت جگر گریہ نہ کرو! بی بی نے جواب دیا: یا رسول اللہ! میں اس وجہ سے نھیں رو رہی ہوں کہ آپ کے بعدہمارے ساتھ کیا سلوک ہوگا۔ بلکہ میں تو آپ کے فراق اور دوری کی وجہ سے گریہ کر رہی ہوں۔ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا: تمہیں بشارہو کہ تم جلد ہی مجھ سے ملحق ہوجا وگی، اور تم سب سے پہلے مجھ سے ملحق ہونے والی ہو۔ (امالی شیخ طوسی، ص ۱۸۸)
وفات
حجۃ الوداع کے فوراً بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کچھ بیمار ہوئے پھر ٹھیک ہو گئے مگر کچھ عرصہ بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پھر بیمار پڑگئے اورکئی روز تک ان کے سر میں درد ہوتا رہا۔ بالاخر روایات کے مطابق 11ہجری میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انتقال کر گئے۔
بعض روایات کے مطابق جنگِ خیبر کے دوران ایک یہودی عورت نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو زھر دیا تھا جس کے اثر سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیمار ہوئے۔ غزوہ خیبر کے فوراً بعد بنو نضیر کی ایک یہودی عورت نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھیڑ کا گوشت پیش کیا جس میں ایک سریع الاثر زھر ملا ہوا تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے یہ محسوس ہونے پر تھوک دیا کہ اس میں زھر ہے مگر ان کے ایک صحابی جو ان کےساتھ کھانے میں شریک تھے، شہید ہو گئے۔ ایک صحابی کی روایت کے مطابق بسترِ وفات پر حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ان کی بیماری اس زھر کا اثر ہے جو خیبر میں دیا گیا تھا۔ ۔ انتقال کے وقت آپ کی عمر 63 برس تھی۔ حضرت علی علیہ السلام نے غسل و کفن دیا اور اصحاب کی مختلف جماعتوں نے یکے بعد دیگرے نمازِ جنازہ ادا کی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو مسجد نبوی کے ساتھ ملحق ان کے حجرے میں اسی جگہ دفن کیا گیا جہاں ان کی وفات ہوئی تھی۔ یہ اور اس کے اردگرد کی تمام جگہ اب مسجدِ نبوی میں شامل ہے۔