آخری خبریں
- مناسبت » اعیاد شعبانیہ (1446ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
- مناسبت » 5جمادی الاول(1446ھ)ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے موقع پر
- مناسبت » 10ربیع الثانی(1446ھ)وفات حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر
- مناسبت » 8ربیع الثانی(1446ھ)ولادت امام عسکری علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
- مناسبت » 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
- مناسبت » 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
- مناسبت » 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
- مناسبت » 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
- مناسبت » 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
اتفاقی خبریں
- خبر (متفرقه) » پردیس فارابی یونیورسٹی( تہران )کےاسٹوڈنٹس سے حضرت استادسید عادل علوی کا خطاب
- مناسبت » 27رجب (1438ھ) عید سعید مبعث کےموقع پر
- مناسبت » 13رجب المرجب(1442ھ)ولادت حضرت امام علی علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 7ذی الحجہ(1437ھ)شہادت امام محمدباقرعلیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 8ربیع الثانی(1446ھ)ولادت امام عسکری علیہ السلام کے موقع پر
- خبر (متفرقه) » عباس ٹاؤن کراچی میں دھماکه سینکڑوں شهید اور زخمی.
- مراسم » بین الاقوامی ربیع الشھادة جشن کی ویب سائٹ کے نویں نسخے کے ذریعے جشن کی تمام تقریبات کو بہت قریب سے دیکھیں اور جانیں
- خبر (متفرقه) » انٹرنیشنل" نمایشگاه کتاب" کےموقع پر بحرین میں مؤسسه تبلیغ وارشاد کی شرکت
- مناسبت » 10ربیع الثانی (1442ھ) وفات حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر
- مناسبت » ۲۸صفرالمظفر(1440ھ)امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کےموقع پر
- مناسبت » 15 شعبان (1437ھ)ولادت امام مہدی علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 27 رجب المرجب (1439ھ) عیدسعید مبعث کےموقع پر
- پیام » ماہ محرم الحرام(۱۴۴۱ہجری) کے موقع پرآیت اللہ سیدعادل علوی کاپہلابیان
- مناسبت » 3رجب(1438ھ)شہادت امام علی نقی علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » ربیع الاول کا مہینہ ، محبتِ رسول اور اِصلاحِ اَعمال کا پیغام
زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
- مناسبت » حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت
- مناسبت » 25 شوال (1436ھ)شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » ۲۱ رمضان (۱۴۳۵ہجری)حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کا دن
- مناسبت » ولادت باسعادت جناب حضرت علی اکبر علیہ السلام
- مناسبت » ۲۸ صفر حضرت محمد مصطفی (ص)کی رحلت کا دن ہے۔
- مناسبت » شهادت امام حسن عسکری علیه السلام (1436ہجری)
- مناسبت » 28صفر(1438ھ)شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » جناب معصومہ قم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے
- مناسبت » 15 شعبان (1436ھ)ولادت باسعادت امام مہدی علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 28 صفر(1437ھ )شہادت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 21رمضان (1436ھ)شہادت امیرالمومنین علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 15رمضان(1437ھ)ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کےموقع پر
- مراسم » 13ممالک سے تعلق رکھنے والے 190ناشرین کی کتابوں کی نویں عالمی نمائش میں شرکت کہ جو کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے لگائی گئی ہے
- پیام » مظلوموں کی صداپرلبیک کہنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
- مناسبت » 13 رجب حضرت مولا علي علیہ السلام كي ولادت با سعادت کادن

بارہویں امام معصوم حضرت حجت بن الحسن المہد ی ، امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ) نیمہ شعبان، ٢٥٥ ہجری ، شہر سامراء میں متولد ہوئےآپ کے والد کا نام امام حسن عسکری علیہ السلام اور والدہ کا نام نرجس ہے امام مہدی (عج) کے لئے بہت سے اسماء، القاب اور کنیات منقول ہیں ان میں سب سے زیادہ مشہور لقب "مہدی"ہے ۔
غَیبت صغریٰ
غیبت صغری کا سلسلہ تقریباً ستر برس تک جاری رہا جس میں آپؑ اپنے معین کردہ نائبین کے ذریعے اسلام کی خدمت ، لوگوں کی ہدایت اور انکے مسائل کےحل کا فریضہ انجام دیتے رہے ۔ اس دور میں آپؑ کے نائب اوّل حضرت عثمانؓ بن سعید عمری ، دوئم حضرت حسین بن روحؓ، سوئم حضرت علی بن محمّد السمری تھے ۔ امامؑ کے حکم سے مذکورہ نوابین کے علاوہ چند مخصوص سعید و مبارک شخصیات بھی ہین جومذکورہ نوابین سے حاصل شدہ امام کے احکامات لوگوں تک پہنچانے کی خدمت پر معمور تھے ۔ ان میں بغداد سے حاجز، بلالی، عطاّر ۔ کوفہ سے عاصمی ۔ اہواز سے محمّد بن ابراہیم ۔ ہمدان سے محمّد بن صالح ۔ رَے سے بسامی واسدی ۔ آذربائیجان سے قسم بن علاء ۔ نیشاپور سے محمّد بن شاذان شامل ہیں ۔
غَیبت کبریٰ
غَیبت صغریٰ میں آپؑ کے آخری نائب جناب علی بن محمّد السمری تھے ، اسکی وجہ یہ ہے کہ جب علی بن محمّد کا وقت رحلت نزدیک ہوا تو انہیں امامؑ کا ایک رقعہ ملا جس میں تحریر تھا کہ" اے علی بن محمّد خدا وند عالم تمہارے بارے میں تمہا رے بھائیوں اور دوستوں کو اجر جمیل عطاء کرے، تمہیں معلوم ہو کہ تم چھ روز میں وفات پانے والے ہو،تم اپنے انتظامات کر لو اور آئندہ کے لئے اپنا کوئی قائم مقام تجویز و تلاش نہ کرو۔ اس لئے کہ غَیبت کبریٰ واقع ہو گئی ہے اور اذن خدا کے بغیر ظہور نا ممکن ہو گا ۔ یہ ظہور بہت طویل عرصے کے بعد ہو گا ۔ چنانچہ ایسا ہی ہؤا،چھ روز بعد علی بن محمّد 15شعبان 329 ہجری کو انتقال فرما گئے اور بحکم خدا امامؑ کی غَیبت کبریٰ کا آغاز ہو گیا ۔
علاماتِ ظہور
آپؑ کے ظہور کی بیشمار و لاتعداد علامات ہیں جنہیں ان محدود صفحات میں ضبط تحریر میں لانا ممکن نہیں کچھ واقعات رونما ہو چکے ہیں، کچھ ہو رہے ہیں اور بہت سے ابھی ہونا باقی ہیں ۔ اسی لئے موجودہ دور کو قربِ قیامت اور فتنہ کے دور سے تشبیح دی جا تی ہے۔
لہٰذا ذیل میں نہایت اختصار کے ساتھ ہم وہ چند علامات پیش کر رہے ہیں جو ابتک ظاہر ہو چکی ہیں ۔
· دین کو دنیا کے عوض فروخت کیا جائے گا ۔
· سود کا زور ہو گا ۰رشوت عام ہو گی۔
· بادشاہ و امراء فاسق و فاجر ہوں گے ۔
· مسجدیں آباد مگر ہدایت سے خالی ہوں گی ۔
· حرمین شریفین میں ایسے عمل ہونگے جو منشائے خدا وندی کے خلاف ہونگے ۔
· لوگ آلاتِ غناء(موسیقی) جیب میں رکھ کر گھوما کریں گے۔
· بیت اللہ معطل کر دیا جائے گا ۔
· عورتیں مردوں کے مشابہ ہونگی ۔
ظہور امام مہدیؑ
رسول خداﷺ کا ارشاد گرامی ہے "امام مہدیؑ قریہِ(کرعہ) جو مدینہ سے تیس میل کے فاصلے پر ہے سے برآمد ہوکر مکہّ معظمہ سے ظہور کریں گے ۔ روایات میں ملتا ہے کہ آپؑ بروز جمعۃالمبارک، روزعاشور کعبہ پر ظہور فرمائیں گے اور دین اسلام کو اسکی اصل روح کے مطابق پوری دنیا پر رائیج کر کے خلق خدا کو عدل و انصاف سے بہرہ مند فرمائیں گے۔
خدا ہمیں ہدایت اور وہ توفیقات عطاء فرمائے کہ ہم امام علیہ اسلام کے اعوان و انصار میں شامل ہو سکیں۔ آمین