b آیت الله عادل علوی بصره (عراق) کے تبلیغی دورےسے واپس آگئے۔
سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/11/12 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 5جمادی الاول(1446ھ)ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے موقع پر
  • 10ربیع الثانی(1446ھ)وفات حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر
  • 8ربیع الثانی(1446ھ)ولادت امام عسکری علیہ السلام کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
  • 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
  • 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
  • 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
  • اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
  • 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
  • 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
  • 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
  • 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
  • رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
  • 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
  • 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
  • مرحوم آیت اللہ سید عادل علوی (قدس سرہ) کی دوسری برسی کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1444ھ) عید غدیرخم روز اکمال دین اوراتمام نعمت
  • آخری خبریں

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

    آیت الله عادل علوی بصره (عراق) کے تبلیغی دورےسے واپس آگئے۔

    آیت الله عادل علوی بصره (عراق) کے تبلیغی دورےسے واپس آگئے۔

    خدا کا لاکھ لاکھ شکرہے کہ حضرت استاد آیت الله سید عادل علوی اپنے تبلیغی سفر بمناسبت ایام فاطمیه اول پر بصره (عراق)سے صحت وسلامتی کیساتھ واپس تشریف لاچکے ہیں۔

    آپ نے اس دوران عراق اورعتبات عالیات میں  ،عرفان ،عقائد،اخلاق اور اسلامی  نظریاتی مختلف موضوعات پرلیکچرز  دئے۔

    وہ لیکچر ز مندرجہ ذیل ہیں۔

    چھےلیکچرزنمازصبح کے بعد" مفاتیح الجنان میں شب و روز کی منتخب دعاؤں کی شرح  کرتے ہوئے سعادت اورشقاوت" إن كان إسمي في الأشقياء فامحوني واكتُبني في السعداء "کےعنوان پر گفتگوکی  ۔

    2۔ چھےلیکچرزنمازظهرين کےبعد"سورہ حجرات کی پہلی آیت " يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ "کی تفسیر کے ضمن  میں گفتگوکی۔

    3۔ چھےلیکچرزنمازمغربین کےبعد"بلاء اور عافیت " کے عنوان پر گفتگوکی۔

    4۔ سات لیکچر پچھلے دو سال کی طرح  رات کو روزانہ "ازدواج"  کے متعلق مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔

    5۔ ایک لیکچر چہلم امام حسین علیہ السلام  کے موقع پر زیارت کیلئے  تشریف لانے والوں کی عزت واحترام اور  خدمات کےمتعلق  گفتگوکی۔

    6۔ ایک لیکچر  پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول کے طلباء کے اعزاز میں برگزار ہوا۔

    یہ سارے  لیکچر  المعارف  چینل کی طرف سے ریکارڈ بھی  کیا گیاہے، بعض ہم تک پہنچ چکےہیں  اورعنقریب ان  تقاریراورلیکچرز کو تصاویرکیساتھ بفضل خداوندکریم ناظرین کے استفادہ کیلئے سایت میں دیاجائے گا۔

    دوسرے لیکچرز:

    7۔ صحن امير المؤمنين عليه السلام (نجف اشرف) میں  نماز مغربین کے بعد دولیکچر۔

    8۔ صبح کے وقت حرم شریف کے مجاورین سے ایک خطاب۔

    9۔ صحن امام حسين عليه السلام كربلاء مقدسہ  میں سہ پہر کو نماز مغربین سے پہلے ایک لیکچر۔

    10۔ مدرسہ امام باقر علیہ السلام (کربلا )میں ایک لیکچر۔

    11۔ مدرسہ امامین جوادینؑ (کربلا معلی )میں ایک لیکچر۔

    12۔ صحن امامین کاظمینؑ میں رات کو دعائے توسل کے ساتھ ایک لیکچر۔

    13۔ دوسری رات  حدیث کساء کے ساتھ ایک لیکچر۔

    14۔ تیسری رات دعائے کمیل کے ساتھ ایک لیکچر۔

    15۔ یوم جمعہ کی صبح حرم شریف میں دعائے ندبہ کے ساتھ  ایک لیکچر۔

    اس طرح  چار تقریریں کاظمینؑ میں ، تین لیکچرز کربلا معلی میں ، تین لیکچر نجف اشرف میں اور ستائیس لیکچرز  بصرہ کے شہر"دیر"میں برگزار ہوئے۔ اورعنقریب ان  تقاریراورلیکچرز ہم تک پہنچتے ہی بفضل خداوندکریم ناظرین کے استفادہ کیلئے سایت میں دیاجائے گا۔

    خدا وند عالم سے آپ سب کیلئے ہمیشہ سعادت اور توفیق   کی دعا کرتےہیں  ۔ تمام مومنین ومؤمنات سے نیک دعاؤں کی امید اور قبولیت دعا وزیارات  کی امید کے ساتھ حسن عاقبت اور ہمیشہ کامیابی  کی بھی دعاکرتے ہیں۔ 

    مجمع عالمی تبلیغ و ارشاد

    22 ربیع الثانی /1438ھ-ق

    ضروری نوٹ: سیدعادل علوی نے   عتبات عالیہ کی جانب سے اعزاز کے طور پر دئے گئے ہدایا اورتبرکات   کو علوی  میوزیم کیلئے وقف کردیا،تاکہ زندگی کی  کوئی نشانی  آنے والی نسلوں کے لئے یادگارکےطورمحفوظ رہ سکے۔ عنقریب ان ہدایا اورتبرکات   کے تصاویر کو سایٹ میں  بھی دیاجائے گا۔

    اسی طرح   انھوں نے بصرہ کے شہر"دیر"میں  خواتین کیلئےایک  امام بارگاہ  بنام "فدک الزہراء"   اورایک  حوزہ "عصمۃ الحورا ء" کے نام سےافتتاح کیا۔ آپ ان کے  شرعی ،عرفی اور قانونی متولی بھی ہیں انھوں نےاس کیلئے اجمالی  طور پر ایک وقف نامہ بھی  لکھدیا۔