آخری خبریں
- مناسبت » 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
- مناسبت » 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
- مناسبت » 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
- مناسبت » 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
- مناسبت » 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
- مناسبت » 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
- مناسبت » 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
- مناسبت » 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
- مناسبت » رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
- مناسبت » 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
اتفاقی خبریں
- خبر (متفرقه) » نائیجریا کے بعض دینی طلاب اورمبلغین سے استادحضرت آیت الله سید عادل علوي کی ملاقات
- مناسبت » 15 شعبان (1436ھ)ولادت باسعادت امام مہدی علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 15 شعبان (1437ھ)ولادت امام مہدی علیہ السلام کے موقع پر
- خبر (متفرقه) » ایرانی چینل (باشگاه خبر نگاران جوان) کےصحافی کی حضرت آیت الله سید عادل علوي سے ملاقات
- مناسبت » ۲۸ صفر حضرت محمد مصطفی (ص)کی رحلت کا دن ہے۔
- بیت معظمله » رحلت جانسوز حضرت آيت الله السيد عادل العلوي(رہ )کے موقع پر
- مناسبت » 29 ذی قعدہ (1443ھ) شہادت امام محمد تقی علیه السلام کے موقع پر
- مناسبت » 20صفر المظفر(1442ھ)امام حسین علیہ السلام اوران کےاعزہ ؤ اصحاب کاچہلم
- خبر (متفرقه) » حشدالشعبی کے بعض مجاہدین کی سید عادل علوی سےملاقات
- مناسبت » ۲۸ صفر شهادت امام حسن عليہ السلام کی مناسبت سے
- مناسبت » 8ربیع الثانی امام حسن العسکری علیہ السلام کی ولادت کادن (1436)
- مناسبت » 21رمضان(1442ھ)شہادت حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 7ذی الحجہ(1439ھ)شہادت حضرت امام محمدباقر علیه السلام کےموقع پر
- مناسبت » 18ذی الحجہ (1442ھ)حضرت علی علیہ السلام کی تاج پوشی کے موقع پر
- مناسبت » اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
- مناسبت » حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت
- مناسبت » 25 شوال (1436ھ)شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » ۲۱ رمضان (۱۴۳۵ہجری)حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کا دن
- مناسبت » ولادت باسعادت جناب حضرت علی اکبر علیہ السلام
- مناسبت » ۲۸ صفر حضرت محمد مصطفی (ص)کی رحلت کا دن ہے۔
- مناسبت » شهادت امام حسن عسکری علیه السلام (1436ہجری)
- مناسبت » 28صفر(1438ھ)شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » جناب معصومہ قم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے
- مناسبت » 21رمضان (1436ھ)شہادت امیرالمومنین علیہ السلام کےموقع پر
- مناسبت » 15 شعبان (1436ھ)ولادت باسعادت امام مہدی علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 28 صفر(1437ھ )شہادت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر
- مناسبت » 15رمضان(1437ھ)ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کےموقع پر
- مراسم » 13ممالک سے تعلق رکھنے والے 190ناشرین کی کتابوں کی نویں عالمی نمائش میں شرکت کہ جو کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے لگائی گئی ہے
- پیام » مظلوموں کی صداپرلبیک کہنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
- مناسبت » 13 رجب حضرت مولا علي علیہ السلام كي ولادت با سعادت کادن
![](http://www.alawy.net/upload/3997.jpg)
نبی اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی جانگداز رحلت اور آپ کے بڑے نواسے حضرت امام حسن علیہ السلام اور پیشوائے ہشتم امام رضا (ع) کی شہادت کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔
28 صفر المظفر اسلام کے درخشاں ترین آفتاب خداوند عظیم کے عظیم ترین پیغامبر آخری سفیر وحی و رسالت رحمۃ للعالمین صاحب " لو لاک لما خلقت الافلاک " مرسل اعظم نبی مکرم (ص) حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی جانگداز رحلت اور آپ کے بڑے نواسے علی(ع) و فاطمہ (س) کے لخت جگر سبط اکبر حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے اسی لئے آج پورا عالم اسلام بلکہ دنیائے بشریت بلکہ پوری کائنات ، آسمانوں اور زمین کے درمیان تمام مخلوقات غم و اندوہ کے سیاہ لباس میں غمگین و سوگوار ہے ۔
رسول اسلام (ص) نے ہمیشہ درد و مصیبت میں مبتلا عالم بشریت سے عشق و دوستی کی بنیاد پر نبوت و رسالت کا عظیم و خطیر فریضہ اپنے کاندهوں پر اٹهایا اور جہل و نادانی ، فریب و مکر اور ظلم و استبداد میں اسیر عالم بشریت خصوصا" محروموں اور مستضعفوں کو حق و حقیقت کی راہ دکھائی اگرچہ اس راہ میں ان کو سخت ترین آزار و اذیت ، بے وطنی اور مسلسل جنگ و پیکار سے گزرنا پڑا ۔
امام حسن مجتبیٰؑ کی شہادت
مرسل اعظم (ص) نے اپنی وصیت میں اگرچہ قرآن و عترت سے تمسک کا حکم دیا تھا مگر امت نے وصیت فراموش کردی اور عترت رسول (ص) کے تیسرے فرد سبط اکبر امام حسن علیہ السلام کو سینتالیس سال کی عمر میں 28 صفر المظفر سنہ 50 ہجری کو امیر شام کی سازش سے جعدہ بنت اشعث نے زہر دیکر مظلومانہ شہید کردیا اور آج بهی جنت البقیع میں آپ کی جدۂ ماجدہ جناب فاطمہ بنت اسد اور آپ کے تین فرزند امام زین العابدین ، امام محمد باقر اور امام جعفر صادق علیہم السلام کی اجڑی قبروں اور نبی اکرم کی کئی ازواج اور دیگر اعزہ ؤ اصحاب کے مزاروں کے ساته نواسۂ رسول (ص) کی ویران قبر آپ کی اور آل رسول (ص) کی مظلومیت کی داستان بیان کررہی ہے۔
شهادت امام رضاؑ
صفر المظفر کے آخری دن( 30 صفر)سنہ 203 ہجری قمری کو فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کو شہید کردیا گیا ۔ آپ سن 148 ه ق میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور اپنے والد بزرگوار حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے بعد منصب امامت پر فائز ہوئے ۔ سنہ 200 ه ق میں عباسی خلیفہ مامون نے آپ کو مرو آنے کی دعوت دی اور آپ کو اپنا ولی عہد منصوب کردیا جسے حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے اکراہاً قبول کرلیا ۔ مامون جو اپنے بهائی امین کو قتل کرنے کے بعد مسند خلافت پر بیٹها تها در اصل اپنے اقتدار کو مضبوط بنانا چاہتا تها تا کہ اپنے اوپر مخالفین دباؤ کو کم کرسکے تا ہم امام علیہ السلام نے ولیعہدی کو قبول کرنے کے لئے جو شرائط عائد کے اس کیں اس سے حقیقی عزائم سب پر واضح ہوگئے ۔ مامون کو بهی پتہ چل گیا کہ اس نے جس مقصد کے لئے امام کو ولیعہدی سونپی ہے اس کا اسے کوئی فائدہ پہنچنے والا نہیں لہذا اس نے امام کو اپنے راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا اور آپ کو زہر دے کر شہید کردیا ۔