سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/10/9 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 10ربیع الثانی(1446ھ)وفات حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر
  • 8ربیع الثانی(1446ھ)ولادت امام عسکری علیہ السلام کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
  • 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
  • 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
  • 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
  • اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
  • 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
  • 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
  • 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
  • 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
  • رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
  • 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
  • 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
  • مرحوم آیت اللہ سید عادل علوی (قدس سرہ) کی دوسری برسی کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1444ھ) عید غدیرخم روز اکمال دین اوراتمام نعمت
  • 15ذی الحجہ(1444ھ)ولادت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر

  • [ 23 January 2024 ]

    13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر

    حضرت علی علیہ السّلام (599 – 661) رجب کی تیرہ تاریخ کو شہر مکہ میں خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام ابوطالب علیہ السّلام اور والدہ کا نام فاطمہ بنت اسد السلام اللہ علیہا ہے۔ آپ کی پیدائش خانہ کعبہ کے اندر 13 رجب بروز جمعہ 30 عام الفیل کو ہوئی۔ ... باقی مطلب

    [ 1 January 2024 ]

    20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر

    حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت مکہ میں بروز جمعہ 20 جمادی الثانی بعثت کے پانچویں سال ہوئی "آپ کی ولادت کے وقت رسول خدا (ص) نے جناب خدیجہ سے فرمایا : جبرائیل نے مجھے بشارت دی ہے کہ ہمارا یہ پیدا ہونے والا فرزند لڑکی ہے ، اور تمام آئمہ معصومین(ع) اسی کی نسل سے ہوں گے" ... باقی مطلب

    [ 24 December 2023 ]

    13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر

    حضرت ام البنین کے والد گرامی ابوالمجْل حزام بن خالد یا حرام بن خالد قبیلہ بنی کلاب سے ان کا تعلق تھا۔
    آپ کی مادر گرامی لیلی یا ثمامہ بنت سہیل بن عامر بن مالک تھیں۔
    مورخین کے مطابق بنی‌ کلاب شجاعت و بہادری اور اخلاقی فضائل میں مشہور تھے اور یہی خصوصیات حضرت علیؑ کے ساتھ آپ کی شادی میں موثر ثابت ہوئے۔
    حضرت ام البنین کی تاریخ ولادت اور تاریخ وفات کے بارے میں کوئی دقیق معلومات تاریخی منابع میں ثبت نہیں۔ لیکن بعض مورخین نے مختلف تاریخی شواہد کی بنا پر آپ کی تاریخ ولادت کو 5 سے 9ھ کے درمیان قرار دیئے ہیں۔ ... باقی مطلب

    [ 1 October 2023 ]

    17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر

    رسول گرامی اسلام حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت عام الفیل میں یعنی نزول وحی سے چالیس سال قبل ماہ ربیع الاول میں ہوئی۔
    لیکن یوم پیدائش کے بارے میں اختلاف ہے۔ شیعہ محدثین و دانشوروں کی رائے میں آپ کی ولادت ۱۷ ربیع الاول کو ہوئی اور اہلسنّت کے مورخین نے آپ کا روز ولادت ۱۲ ربیع الاول تسلیم کیا ہے۔
    امام جعفرصادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت آپ بتاریخ ۱۷/ ربیع الاول ۸۳ ھ مطابق ۲۰۷ ءپیرکے دن مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے ۔
    آپ کی ولادت کی تاریخ کوخداوندعالم نے بڑی عزت دے رکھی ہے احادیث میں ہے کہ اس تاریخ کوروزہ رکھناایک سال کے روزہ کے برابرہے ولادت کے بعدایک دن حضرت امام محمدباقرعلیہ السلام نے فرمایاکہ میرایہ فرزندان چندمخصوص افراد میں سے ہے جن کے وجود سے خدانے بندوں پراحسان فرمایاہے اوریہی میرے بعد میراجانشین ہوگا ۔ ... باقی مطلب

    [ 12 September 2023 ]

    رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر

    نبی اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی جانگداز رحلت اور آپ کے بڑے نواسے حضرت امام حسن علیہ السلام اور پیشوائے ہشتم امام رضا (ع) کی شہادت کی مناسبت سے تسلیت پیش کرتے ہیں۔ ... باقی مطلب

    [ 4 September 2023 ]

    20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر

    20صفر یہ امام حسین علیہ السلام کے چہلم کا دن ہے، بقول شیخین، امام حسین علیہ السلام کے اہل حرم نے اسی دن شام سے مدینہ کی طرف مراجعت کی، اسی دن جابر بن عبداللہ انصاری حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کیلئے کربلا معلی پہنچے اور یہ بزرگ حضرت امام حسین علیہ السلام کے اولین زائر ہیں، 20صفر کے دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنا مستحب ہے، حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام سے روایت ہوئی ہے کہ مومن کی پانچ علامتیں ہیں۔
    ﴿۱﴾رات دن میں اکاون رکعت نماز فریضہ و نافلہ ادا کرنا۔
    ﴿۲﴾زیارت اربعین پڑھنا۔
    ﴿۳﴾دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا۔
    ﴿۴﴾سجدے میں پیشانی خاک پر رکھنا۔
    ﴿۵﴾اور نماز میں بہ آواز بلند بِسْمِ اﷲِ الرَحْمنِ الرَحیمْ پڑھنا۔
    نیز شیخ نے تہذیب او ر مصباح میں اس دن کی مخصوص زیارت حضرت امام جعفر صادق ع سے نقل کی ہے وہ زیارت یہ ہے۔ ... باقی مطلب

    [ 25 July 2023 ]

    10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت

    سید الشہداء کے فرض منصبی کو ملحوظ رکھا جائے ، آپ کی تحریک کا واقعاتی جائزہ لیا جائے اور اس تحریک کے دوران آپ کے فرامین، مکتوبات اور اقدامات کا مطالعہ کیا جائے، تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ امام حسین کی تحریک امت کے سیاسی و اجتماعی نظام کی اصلاح کے لیے تھی۔ ... باقی مطلب

    [ 16 July 2023 ]

    مرحوم آیت اللہ سید عادل علوی (قدس سرہ) کی دوسری برسی کے موقع پر

    مرحوم آیت اللہ سید عادل علوی (قدس سرہ) کی دوسری برسی کے موقع پر امام بارگاہ امامین کاظمین(ع) قم المقدس ایران میں مجلس اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیاہے۔ ... باقی مطلب

    [ 4 July 2023 ]

    18ذی الحجہ(1444ھ) عید غدیرخم روز اکمال دین اوراتمام نعمت

    یغمبر اکرم(ص) نے اس آخری حج میں جو حجۃالوداع کے نام سے مشہور ہے، اپنی جانشینی کا باضابطہ طورپر مسلمانوں کے عظیم اجتماع میں اعلان فرمایا ۔
    آخری حج میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانشینی کے اعلان کا واقعہ کتب تاریخ میں اس طرح تحریر ہے کہ "رسول خدا (ص) حج آخر کے مناسک ادا کرنے کے بعد مکّے سے مدینے کی جانب روانہ ہو گئےاور جب سرزمین خم پر پہنچے تو جبریل امین وحی الہی لےکر نازل ہوئے اور آپ کے سامنے یہ حکم خدا پہنچایا " ... باقی مطلب

    [ 2 July 2023 ]

    15ذی الحجہ(1444ھ)ولادت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر

    شمع ہدایت کے دسویں چراغ ، حجت خدا حضرت امام علی النقی علیہ السلام نے"صریا "نامی گاؤں میں جو حضرت امام موسی کاظم علیه السلام نے آباد کیا تھا اور مدینه سے تین میل کے فاصلے پر هے روئے زمین پر قدم رکھا اور کائنات کو اپنے نور سے منور فرمایا ۔

    آپ کی ولادت نیمه ذی الحجه212هجری کو انجام پائی ابن عیاش کی روایت کے مطابق آپ پیر کے دن پنجم رجب کو پیدا هوئے مفسر کبیر علامه طبرسی فرماتے هیں:"ولد علیه السلام بصريا من مدينة الرسول صلوات الله عليه وآله يوم الثلاثاء في رجب ويقال في النصف من ذي الحجة ويقال ولد لليلة بقين منه سنه 212 اثنتي عشرة ومأتين من الهجرة "آپ علیه السلام مدینة الرسول کے صریا نامی جگه پر رجب المرجب کے مهینه میں پیر کے دن بعض کے کهنے کے مطابق پندره تاریخ کو اور دوسرے قول کے مطابق اسی مهینے کی انتیسویں تاریخ کو سنه 212 ھ میں پیدا هوئے ۔ ... باقی مطلب

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں