سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/10/9 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 10ربیع الثانی(1446ھ)وفات حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر
  • 8ربیع الثانی(1446ھ)ولادت امام عسکری علیہ السلام کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
  • 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
  • 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
  • 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
  • اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
  • 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
  • 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
  • 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
  • 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
  • رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
  • 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
  • 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
  • مرحوم آیت اللہ سید عادل علوی (قدس سرہ) کی دوسری برسی کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1444ھ) عید غدیرخم روز اکمال دین اوراتمام نعمت
  • 15ذی الحجہ(1444ھ)ولادت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر

  • [ 6 September 2013 ]

    جناب معصومہ قم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے

    آپ کا نام فاطمہ اور مشہور لقب "معصومہ" ہے۔ آپ کے والد محترم ساتویں امام حضرت موسی بن جعفر (ع) اور والدہ محترمہ حضرت نجمہ خاتون ہیں۔
    جناب معصومہ کی ولادت پہلی ذیقعدہ ۱۷۳ ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔ بچپنے میں ہی امام موسیٰ ابن جعفر(ع) کی بغداد میں شہادت واقع ہو گئی اور آپ آٹھویں امام علی ابن موسی الرضا(ع) کی کفالت میں قرار پائیں۔ سنہ ۲۰۰ ہجری میں امام رضا علیہ السلام کو مامون نے شدید اصرار کر کے خراسان بلوا لیا۔ امام تمام اعضاء اور اقرباء کو مدینہ چھوڑ کر خراسان تشریف لے گئے۔ امام کی ہجرت کےایک سال بعد جناب فاطمہ معصومہ اپنے بھائی سے ملاقات کے شوق میں اور سیرت حضرت زینب کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے اپنے کچھ بھائیوں اور بھتیجوں کے ساتھ خراسان کی طرف چل پڑیں۔ اس سفر کے دوران ہر مقام پر اپنے بھائی کی مظلومیت کا پیغام دنیا والوں تک پہنچاتی ہوئی ایران کے ایک شہر ساوہ میں پہنچیں۔ ساوہ کے رہنے والوں نے کہ جو دشمنان اہلبیت (ع) تھے عباسی حکومت کی طرف سے ماموریت کی بنا پر اس کاروان کا راستہ روک لیا۔ اور حضرت معصومہ کے ساتھ تشریف لائے ہوئے بنی ہاشم کے ساتھ جنگ کرنے پر اتر آئے۔ اور نتیجہ میں تمام جوان شہید ہو گئے حتی ایک روایت کی بنا پر حضرت معصومہ کو بھی زہر دے دیا گیا۔ ... باقی مطلب

    [ 1 September 2013 ]

    بمناسبت شہادت امام جعفرصادق علیہ السلام

    امام جعفر صادق (ع) کي تاريخ ولادت 17 ربيع الاوّل پر سب کو اتفاق ہے مگر سال ولادت ميں اختلاف ہے ابن ِ يعقوب کليني اور شيخ صدوق کا اتفاق 83 ھ پر ہے- آپ نے بہ فضل ِ خدا 65 سال عمر پائي اور مدتِ امامت 34 سال رہي ( 114 ھ تا 148ھ) چہاردہ معصومين ميں طويل عمر اور عہد امامت کے حوالہ سے آپ کي امتيازي خصوصيت ہے- آپ کي مادر گرامي جناب اُمِ فروہ بنت ِ قاسم بن محمد بن ابو بکر تھيں- اپني والدہ کي عظمت کا ذکر کرتے ہوئے خود امام صادق(ع) نے فرمايا'' ميري والدہ ايک با ايمان با تقويٰ اور نيک خاتون تھي-'' ( احمد علي -1) صاحب مروج الذھب کے حوالہ سے ان معظمہ کي عظمت اور مرتبہ کے لئے يہ ہي کافي ہے کہ خود امام باقر نے آپ کے والد قاسم سے اپنے لئے خواستگار ي کي تھي- آپ کي مشہور کنيت عبد الله ہے اور بے شمار القاب ميں ( الصادق) زيادہ مشہور ہے- آپ کے 7 بيٹے يعني اسماعيل ، عبد الله، موسيٰ ( بن کاظم (ع)) اسحاق، محمد(الديباج) ، عباس اور علي ، اور تين بيٹياں ام فروہ، اسماء و فاطمہ تھيں- آپ کے دو ازواج مطہرات ميں ايک فاطمہ بنت الحسين امام زين العابدين کي پوتي تھيں- ... باقی مطلب

    [ 15 August 2013 ]

    آٹھ شوال (یوم الھدم) وہابیوں کے ہاتھوں بقیع کے تخریب کادن

    کھبی آپ نے یوم الھدم کانام سناہے؟یوم الھدم یعنی ویران کرنے کادن۔۔۔۔۔۔
    آٹھ شوال 1344 ھجری قمری میں وہابیوں کو مکہ کےبعد عبدالعزیزبن سعودکی سرکردگی میں مدینہ لایاگیااورشہرمیں محاصرہ کرنے کےبعدجنگ ہوئی اورعثمانی مامورین کو شہر سے باہرکیاگیااورآئمہ طاہرین علیھم السلام کے قبور کےعلاوہ فرزند پیامبر (ص)ابراھیم اورآپ کی ازواج کے قبور ام البنین مادر حضرت اباالفضل العباس علیه السلام و قبرعبدالله والدبزرگوارپیامبرا ور اسماعیل فرزند امام صادق علیه السلام اوربہت سے قبروں کومنہدم کردیاگیا۔ ... باقی مطلب

    [ 7 August 2013 ]

    عیدسعیدفطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

    ہم ، تمام امت مسلمہ، علمائے کرام، قیدی مسلمانوں اور ساری دنیا کے مظلوم وکمزور مسلمانوں کوعیدالفطر کے اس موقع پر دل کی گہرائیوں سے عید مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے ہم دعاگو ہیں کہ وہ اس عید کو ہماری لیے بخشش اور رحمت کی عید بنائے اور ہمیں ان لوگوں میں سے لکھ دے جن کے نماز ،روزے اور رمضان میں کیے جانے والے دیگر عبادات کے اعمال کو بارگاہ الہی میں شرف قبولیت سے نوازتے ہوئے جہنم کی آگ سے ان کی گردنوں کو آزاد کردیا گیا ہے۔ ... باقی مطلب

    [ 28 July 2013 ]

    بمناسبت شہادت امیرالمومنین علیہ السلام

    حضرت علی علیہ السلام محراب میں گر پڑے اسی حالت میں فرمایا : ''فُزْتُ وَرَبِّ الْکَعْبَةِ "کعبہ کے رب کی قسم میں کا میاب ہو گیا '' امام متقین کا میاب ہو گئے ،آپ کی پوری زندگی اللہ کی راہ میں جہاد ،کلمہ ٔ حق کو بلند کرنے میں گذر گئی ،سلام ہو اُن پر جس دن وہ کعبہ میں پیدا ہوئے ،جس دن اللہ کے گھر میں شہادت پائی ،آپ کی شہادت سے حق و عدالت کے پرچم لپیٹ دئے گئے ،جن ہدایت کے چراغ اور نو ر کی مشعلوں سے دنیائے اسلام روشن و منور ہو رہی تھی وہ خاموش ہو گئے۔ ... باقی مطلب

    [ 24 July 2013 ]

    بمناسبت ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبى علیہ السلام

    على (ع) اور فاطمہ (ع) كے پہلے بيٹے 15 رمضان 3ھ ق كو شہر مدينہ ميں پيدا ہوئے_ پيغمبر (ص) اكرم تہنيت كيلئے جناب فاطمہ (ع) كے گھر تشريف لائے اور خدا كى طرف سے اس بچہ كا نام “ حسن” ركھا(2) امام حسن مجتبى (ع)سات سال تك پيغمبر(ص) اسلام كے ساتھ رہے.
    رسول اكرم (ص) اپنے نواسہ سے بہت پيار كرتے تھے_ كبھى كا ندھے پر سوار كرتے اور فرماتے:
    “ خدايا ميں اس كو دوست ركھتا ہوں تو بھى اس كو دوست ركھ” .
    اور پھر فرماتے:“ جس نے حسن(ع) و حسين(ع) كو دوست ركھا اس نے مجھ كو دوست ركھا _ اور جو ان سے دشمنى كرتا ہے وہ ميرا دشمن ہے” _
    امام حسن (ع) كى عظمت اور بزرگى كے لئے اتنا ہى كافى ہے كہ كم سنى كے باوجود پيغمبر (ص) نے بہت سے عہدناموں ميں آپ كو گواہ بنايا تھا_واقدى نے نقل كيا ہے كہ پيغمبر(ص) نے قبيلہ “ ثقيف” كے ساتھ ذمّہ والا معاہدہ كيا، خالد بن سعيد نے عہد نامہ لكھا اور امام حسن و امام حسين عليہما السلام اس كے گواہ قرار پائے . ... باقی مطلب

    [ 8 July 2013 ]

    ماہ مبارک رمضان کی آمد پر

    ضیافت اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالی ٰ کی مھمانی
    حضرت رسول اکرم (ص) کی فرمائش کے مطابق تمام بندوں کو ماہ رمضان میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے دعوت دی جاتی ہے اوروہ اپنے پروردگار کے مہمان ہوتے ہیں ۔آپ (ص)نے اس مقدس ماہ کے متعلق فرمایا :" ایھاالناس !انہ قد اقبل الیکم شھراللہ ۔۔۔۔وقددعیتم فیہ الیٰ ضیافۃ اللہ "اے لوگو!اللہ کامہینہ (ماہ رمضان)آگیاہے اوراس مبارک مہینے میں تمہیں مہمانی خداکی دعوت دی گئی ہے۔ ... باقی مطلب

    [ 24 June 2013 ]

    علامه حسن شحاته کی شهادت پرآیت اللہ علوی کامذمتی بیان

    شب برات کو رسول خداﷺ کے مهینه میں محب اهل بیت علیهم السلام علامه شیخ حسن شحاته کو شهید کر کے ایک بار پھر ملعون تکفیری گروه، گمراه اور بیوقوف بعض مفتیوں کے فتوے کی وجه سے ایک اور جرم کا مرتکب هوا جس سے مسلمانوں کو دنیا میں بدنام کیا اورمسلمانوں کے احساسات کو مجروح کر دیا هے- ... باقی مطلب

    [ 18 June 2013 ]

    ولادت باسعادت جناب حضرت علی اکبر علیہ السلام

    فراق جد میں نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام بہت مغموم و محزون رہاکرتےتھےکہ خداوند حکیم نے نواسۂ رسولﷺ کے گھر شبیہ رسول کو بھیج کر پھر سے وہ یادیں تازہ فرمادیں۔کہکشاں حسینی کا یہ عظیم ستارہ شعبان المعظم کی ۱۱ تاریخ کو صحن حسینی میں طلوع ہوا۔
    شہزادے کے والد بزرگوار محسن اسلام حضرت امام حسین ابن علی ابن ابیطالب علیہم السلام ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں اورشہزادے کی والدہ ماجدہ حضرت لیلیٰ بنت ابی مرہ بن عروہ بن مسعود ثقفی ہیں۔آپ کے نانا عروہ بن مسعود ثقفی قریش میں عظیم المرتبت شخصیت تھے وہ قریش مکہ کی طرف سے حضرت پیغمبر اکرم ﷺکی خدمت میں صلح نامۂ حدیبیہ کی موافقت کے لیے بھیجے گئے۔ ... باقی مطلب

    [ 14 June 2013 ]

    نویں بین الاقوامی ربیع الشھادة ثقافتی جشن کے ضمن میں ہونے والی علمی و تحقیقی کانفرنس کی پہلی نشست

    بروز جمعرات 3شعبان 1434ھ بمطابق 13جون 2013ء نویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادة ثقافتی جشن کے دوسرے دن علمی و تحقیقی کانفرنس کی پہلی نشست منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام سیکرٹری جنرل جناب علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی، حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی اور دوسری بہت سی علمی، سماجی اور سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ... باقی مطلب

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں