سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/10/9 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
آخری خبریں اتفاقی خبریں زیادہ دیکھی جانے والی خبریں
  • 10ربیع الثانی(1446ھ)وفات حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر
  • 8ربیع الثانی(1446ھ)ولادت امام عسکری علیہ السلام کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1445ھ)عید غدیر خم تاج پوشی امام علی ؑ کے موقع پر
  • 7ذی الحجہ(1445ھ)شہادت امام محمد باقر علیہ السلام کےموقع پر
  • 29ذیقعدہ(1445ھ)شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کےموقع پر
  • یکم ذیقعدہ(1445ھ)ولادت حضرت معصومہ(س)کےموقع پر
  • 25شوال(1445ھ)شہادت امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر
  • 15 شعبان(1445ھ)منجی عالم حضرت بقیہ اللہ (عج) کی ولادت کے موقع پر
  • اعیاد شعبانیہ (1445ھ)تین انوار ھدایت کی ولادت باسعادت کے موقع پر
  • 25رجب (1445ھ)حضرت امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر
  • 13رجب (1445ھ)حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر
  • 20جمادی الثانی(1445ھ)حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت کے موقع پر
  • 13جمادی الثانی(1445ھ) حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر
  • 17ربیع الاول(1445ھ)میلاد باسعادت صادقین( ع) کے موقع پر
  • رحلت رسولخدا، شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑاور امام رضا ؑکے موقع پر
  • 20صفر (1445ہجری) چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر
  • 10محرم (1445ھ)امام حسین( ع)اور آپکے با وفا اصحاب کی شہادت
  • مرحوم آیت اللہ سید عادل علوی (قدس سرہ) کی دوسری برسی کے موقع پر
  • 18ذی الحجہ(1444ھ) عید غدیرخم روز اکمال دین اوراتمام نعمت
  • 15ذی الحجہ(1444ھ)ولادت امام علی النقی علیہ السلام کےموقع پر

  • [ 24 June 2023 ]

    7ذی الحجہ(1444ھ)شہادت امام باقر علیہ السلام کےموقع پر

    امام محمد باقرؑ کی شہادت ہشام بن عبد الملک کے دور خلافت میں واقع ہوئی چونکہ ہشام سنہ 105 ہجری سے 125 ہجری تک بر سر اقتدار رہا اور امام محمد باقرؑ کی شہادت کے سلسلے میں مورخین نے جن تاریخوں کا ذکر کیا ہے ان میں سے آخری سال 118 ہجری ہے۔
    امام محمد باقرؑ کو کس شخص یا کن اشخاص نے قتل کیا؟ اس سلسلے میں مؤرخین کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے بعض نے لکھا ہے کہ آپ کو شہید کرنے میں ہشام بن عبد الملک براہ راست ملوث تھے۔
    بعض کا قول ہے کہ آپ کا قاتل ابراہیم بن ولید بن عبد الملک بن مروان ہے جس نے امامؑ کو مسموم کیا۔
    امام محمد باقرؑ نے وصیت کی تھی کہ آپ کو اسی لباس میں دفن کیا جائے جس میں آپ ہمیشہ نماز پڑھا کرتے تھے۔ آپ امام سجادؑ اور امام حسنؑ کے ساتھ قبرستان بقیع میں مدفون ہیں ... باقی مطلب

    [ 6 March 2023 ]

    15شعبان المعظم(1444ھ)ولادت امام مہدی (عج) کےموقع پر

    شمع ہدایت کے بارہویں چراغ ، حجت خدا حضرت حجت بن الحسن المہد ی (عج) 15شعبان، ٢٥٥ ہجری ، شہر سامراء میں متولد ہوئے ۔
    آپ پیغمبر اکرمﷺ کے ہم نام (م ح م د) ہیں اور آپ کی کنیت بھی حضرت (ابوالقاسم) ہے ۔
    آپ کے والد کا نام امام حسن عسکری علیہ السلام اور والدہ کا نام نرجس ہے نرجس خاتون کو ریحانہ ، سوسن اور صقیل بھی کہا جاتا ہے آپ کی عظمت و معنویت اس قدر تھی کہ امام ہادی علیہ السلام کی بہن حکیمہ خاتون جوکہ خاندان امامت کی باعظمت خاتون ہیں ، آپ کو اپنے خاندان کی سردار اور اپنے آپ کو ان کی خدمت گزار کہتی تھیں ۔
    آپ کے القاب جیسے حجت، قائم ، خلف صالح، صاحب الزمان اور بقیه اللہ اور ان میں سب سے زیادہ مشہور لقب "مہدی"ہے ۔ ... باقی مطلب

    [ 30 January 2023 ]

    10 رجب (1444ھ)ولادت باسعادت امام محمدتقی علیہ السلام کےموقع پر

    شمع ہدایت کے دسویں چراغ ، حجت خدا حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت 195ہجری 10 رجب کو مدینہ منورہ میں ہوئی اس وقت بغداد کے دارلسلطنت میں ہارون رشید کابیٹا امین تخت حکومت پر تھا۔
    نام محمد, کنیت ابو جعفر اورالقاب میں سے تقی علیہ السّلام وجوّاد علیہ السّلام دونوں مشہور تھے والد بزرگوارحضرت امام رضا علیہ السّلام تھے اور والدہ معظمہ جناب سبیہ سلام اللہ علیھانہایت عبادت گزاربی بی تھا۔ ... باقی مطلب

    [ 21 January 2023 ]

    یکم رجب (1444ھ)ولادت امام محمدباقرعلیہ السلام کےموقع پر

    شمع ہدایت کے پانچویں چراغ ، حجت خدا حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت پہلی رجب57 قمری میں مدینہ منورہ میں ہوئی، اور94 ہجری میں امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے بعد درجہ امامت پر فائز ہوئے۔
    آپ ؑ کی والدہ دوسرے امام حضرت حسن بن علی علیہ السلام کی بیٹی تھیں اور والد علی بن حسین بن علی علیہم السلام تھے ،اس اعتبار سے آپ ؑ پہلے شخص ہیں جو ماں اور باپ کی طرف سے علوی ؑ فاطمی ؑ ہیں۔ ... باقی مطلب

    [ 1 November 2022 ]

    ولادت باسعادت حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام

    آپ ”عسکری “ کے نام سے مشهور تھے ، عسکری ”عسکر“ کی طرف منسوب هے جوسامرا کے ناموں میں سے ایک نام تھا۔

    آپ کی ولادت باسعا دت ۸ربیع الثانی ۲۳۲ھ کو مدینہ منورہ میں هوئی۔ گیارهویں امام : امام حسن عسکری علیہ السلام کے دور حیات کا اکثر حصہ عباسی دارالسلطنت سامرا میں نظربندی یا قید کی حالت میں گزرا . ... باقی مطلب

    [ 23 September 2022 ]

    رحلت حضرت محمداور امام حسن ؑ وامام رضا ؑکی شہادت کے موقع پر

    28 صفر المظفر اسلام کے درخشاں ترین آفتاب خداوند عظیم کے عظیم ترین پیغامبر آخری سفیر وحی و رسالت رحمۃ للعالمین صاحب " لو لاک لما خلقت الافلاک " مرسل اعظم نبی مکرم (ص) حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی جانگداز رحلت اور آپ کے بڑے نواسے علی(ع) و فاطمہ (س) کے لخت جگر سبط اکبر حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے۔
    صفر المظفر کے آخری دن( 30 صفر)سنہ 203 ہجری قمری کو فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کو شہید کردیا گیا ۔ آپ سن 148 ه ق میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور اپنے والد بزرگوار حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے بعد منصب امامت پر فائز ہوئے ۔ ... باقی مطلب

    [ 21 August 2022 ]

    25محرم(1444ہجری)شہادت امام سجاد علیہ السلام کے موقع پر

    امام سجاد علیہ السلام اگرچہ گوشہ نشینی کی زندگی بسرفرما رہے تھے لیکن آپ کے روحانی اقتدارکی وجہ سے بادشاہ وقت ولید بن عبدالملک نے آپ کو زہر دیدیا،آپ کي کيفيت کے سلسلے ميں کہا گيا ہے کہ وليد بن عبدالملک نے آپ (ع) کو مسموم کيا تھا جس کے نتيجے ميں آپ نے جام شہادت نوش کيا- بعض مورخين نے کہا ہے کہ وليد بن عبدالملک کي بادشاہت کے ايام ميں اس کے بھائي ہشام بن عبدالملک بن مروان نے آپ ؑ کو مسموم کيا تھا جس کے نتيجے ميں آپ کي شہادت واقع ہوئي-
    شہادت کے وقت امام سجاد (عليہ السلام) کي عمر 57 برس تھي اور وہ مدينہ منورہ کے قبرستان جنت البقيع ميں مدفون ہيں- ... باقی مطلب

    [ 16 July 2022 ]

    عید سعید غدیر خم روز تاج پوشی امیرالمومنین علیہ السلام کے موقع پر

    پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس آخری حج میں جو حجۃالوداع کے نام سے مشہور ہے، اپنی جانشینی کا باضابطہ طورپر مسلمانوں کے عظیم اجتماع میں اعلان فرمایا ۔
    آخری حج میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانشینی کے اعلان کا واقعہ کتب تاریخ میں اس طرح تحریر ہے کہ رسول خداﷺ حج آخر کے مناسک ادا کرنے کے بعد مکّے سے مدینے کی جانب روانہ ہو گئےاور جب سرزمین خم پر پہنچے تو جبریل امین وحی الہی لےکر نازل ہوئے اور آپ کے سامنے یہ حکم خدا پہنچایا "
    اے پیغمبر !آپ اس حکم کو پہنچادیں جو آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے ، اور اگر آپ نے یہ نہ کیا تو گویا اس کے کار رسالت کو نہیں پہنچایااور خدا آپ کو لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے گاکہ اللہ کافروں کی ہدایت نہیں کرتاہے" ... باقی مطلب

    [ 28 June 2022 ]

    29 ذی قعدہ (1443ھ) شہادت امام محمد تقی علیه السلام کے موقع پر

    عباسی حکومت نے آپ کو دو بار بغداد احضار کیا پہلا سفر مامون کے زمانہ میں زیادہ طولانی نہیں تھا دوسری بار 28 محرم سنہ 220 ھ میں معتصم کے طلب کرنے پر بغداد میں وارد ہوئے اور اسی سال ذی القعدہ یا ذی الحجہ میں شہید ہوئے۔
    زیادہ تر منابع میں آپ کی شہادت کا دن آخر ذی القعدہ ذکر ہوا ہے البتہ بعض منابع امام کی شہادت کی تاریخ 5 ذی الحجہ یا 6 ذی الحجہ ذکر ہوئی ہے۔ آپ کے جسد کو مقبرہ قریش کاظمین میں آپ کے جد امام موسی کاظم علیہ السلام کے پہلو میں دفن کیا گیاشہادت کے وقت آپ کی عمر 25 برس نقل ہوئی ہے اس اعتبار سے آپ شہادت کے وقت جوان ترین شیعہ امام تھے۔ ... باقی مطلب

    [ 15 April 2022 ]

    15رمضان (1443ھ)ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کےموقع پر

    نام :حسن, لقب مجتبیٰ اور کنیت ابو محمد تھی . رسول کی معزز بیٹی حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کے بطن سے حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے بڑے فرزند تھے۔
    امام حسن علیہ السلام ہر جہت سے حسن تھے آپ كے وجود مقدس ميں انسانيت كى اعلى ترين نشانياں جلوہ گر تھيں_ امام حسن علیہ السلام اخلاقى امتيازات اور بے پناہ انسانى فضائل كے حامل تھے ايك بزرگ ، باوقار ، بردبار، متين، سخي، نيز لوگوں كى محبتوں كا مركز تھے_ ... باقی مطلب

    اتفاقی خبریں

    زیادہ دیکھی جانے والی خبریں