سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/5/8 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
موضوعات کی ترتیب آخری سوالات کوئی بھی سوال زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

آخری سوالات

کوئی بھی سوال

زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

کیا پرده چھوڑنے میں شوهر کی بات ماننا اور اس کی اطاعت کرنا واجب هے؟

سوال : کیا پرده چھوڑنے میں شوهر کی بات ماننا اور اس کی اطاعت کرنا واجب هے؟
میں نے ایک ایسے شخص سے شادی کی هے جو پهلے مسلمان تھا لیکن ابھی کسی چیز پر عقیده نهیں رکھتا هے وه مجھے حجاب اتارنے کا دستور دیتا هے تو ایسے حالات میں کیا کرنا چاهیے جبکه هم یورپ میں رهتے هیں؟


جواب  : اگر شوهر ضروریات دین میں سے کسی کا انکار کرتا هے یعنی ایسی چیز کا انکار کرتا هے جس کی بازگشت توحید یا نبوت کے انکار کی طرف هے مثلا وه کهتا هے میں نماز کو واجب نهیں مانتا تو وه اس بات کے ذریعه  الله تعالی اور نبی اکرمﷺ کے فرمان کا منکر هوا هے لهذا وه مرتد هے چونکه وه پهلے مسلمان تھا  اس لئے مرتد فطری هوگا اس کے مخصوص احکام هیں وه مردے کے حکم میں هے اس لئے  طلاق کے بغیر اس کی بیوی اس سے  جدا هو جائے گی اس کے لئے اس شخص سے همبستری کرنا جائز نهیں هے چونکه وه کافر اور نجس هے اس کی جائداد  ورثه کے درمیان تقسیم هو گا او رتین دن کے بعد اسے قتل کردیا جائے گا اس کے علاوه بهت سارے احکام هیں چونکه اسلامی اور انسانی معاشرے کے لئے ایک خطرناک جراثیم کی مانندهے .

لیکن کسی ایسی چیز کا انکار نه کرے بلکه وه اسلامی احکام کا پابند نهیں هےتو ایسا شخص فاسق اور فاجر هے وه پاک هے نکاح  باطل نهیں هوتی هے بیوی اس کے عقد میں باقی رهتی هے لیکن  کشف حجاب  (پرده هٹانا )حرام هے کسی حرام کے انجام دینے یا کسی واجب کے چھوڑنے میں شوهر کی اطاعت کرنا واجب نهیں هےبلکه بیوی پر واجب هےالله تعالی کی نافرمانی کا مطالبه کرنے کی صورت  میں اپنے شوهر کی مخالفت کرے (لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق) خالق کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت نهیں کی جاتی هے.

میں دعا کرتا هوں الله تعالی اس کو هدایت دے اسکی عقل کامل کرے تاکه جان لے که اس پست دنیا اور اس اس کی زینتوں کے بعد موت هے قبر هے برزخ هے قیامت هے دردناک جهنم اور ذلت اور خواری هے دنیا چند دنوں کے سوا کچھ نهیں هے لیکن آخرت همیشه رهنے والی جاوید اور ابدی زندگی هے اس میں انسان یا سعادت مند وں میں سے هونگے یا بدبختوں اور اشقیاء میں سے اور قرآن کریم کا فرمان هے ( أما الذين سعدوا ففي الجنة هم فيها خالدون وأما الذين شقوا ففي النار هم فيها خالدون ) لیکن جو سعادت مند هیں وه جنت میں اور اشقیاء آگ میں همیشه همیشه کیلئے هونگے . اگر شوهر کو پته چل جائے که وه اں پر قیامت هے عذاب هے اور اس پر ایمان  لائے تو وه اپنے خدا کی طرف پلٹ آئےگا توبه کرے گا اور صالحین میں سے هو جائے گا

آپ ان کلمات کو کسی بورڈ پر لکھ کر گھر کے دیوار پر  یا سونے کے کمرے میں لگائیں شاید اس کو عبرت حاصل هو جائے اور الله کیلئے یه کام سخت نهیں هے :

يا من بدنياه اشتغل قدغره طول الامل
الموت يأتي بغتة والقبر صندوق العمل

اے وه شخص جو صرف اپنی دنیا  سنورنے میں مشغول هے بیشک لمبی آرزوں نے اسے دھوکه دیا هے موت اچانک آنے والی هے اور قبر عمل کا خزانه هے.

تاریخ: [2015/4/25]     دوبارہ دیکھیں: [2071]

سوال بھیجیں