سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/6/30 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
مقالوں کی ترتیب جدیدترین مقالات اتفاقی مقالات زیادہ دیکھے جانے والے مقالیں

عیدغدیرکاتحفہ


عیدغدیرکاتحفہ

تحفے اورہدایا۔4

آیت اللہ سیدعادل علوی کی کتاب" زبدۃ الاسرار"سےماخوذہے۔

میرے دوستوعزیزو! دنیا کے جس گوشے میں بھی ہو۔آپ لوگوں پرمیراسلام

یہ  الہی اورمعنوی "تحفے اورہدایا "کا چوتھامجموعہ   ہے۔ دعائیں،اذکار،ورد اورمجرب نسخہ کی قبولیت کیلئے حاجات کا شرعی ہونااور اللہ تعالیٰ کی رضایت کاشامل ہوناضروری ہے ۔

 سلاطین اورحکام  اوران کے ہمکاروں میں شامل جیسے سرکاری محکوموں کے مینیجرز  تک رسائی کیلئے کلمہ (بدّوح)کو انگشت شہادت کے ذریعے  ماتھے پرنقش کرے  ۔اورلفظ "حاء"کو پورے چہرےمیں پھیلائے جس طرح مہندی  سے رنگین ہواہو   ۔

 اگرکسی لفافے یاکسی سامان  پرجیسے بیگ کے کنارے پرکلمہ(بدوح ) لکھ کربھیجدیں  تواس کاپیغام اورسامان محفوظ مالک تک پہنچ جائےگاانشاءاللہ۔

  گاڑی کی حفاظت اوراسکے خطرات  سے بچنے کیلئے کلمہ (بدوح )کوکسی بوتل پرلکھ کررکھیں۔جان لو! یہ ایک عظیم فرشتہ ہےجس کی ذمہ داری    یہ ہےکہ جس شخص کا نام لکھا ہواہےاس کا پیغام خداتک پہنچانا ۔یعنی یہ ڈاکیے کی طرح ہے جولوگوں کو خط پہنچاتاہے ۔جیساکہ  جس کسی کیلئے بھی ہمیشہ حضراورسفرہرحالت  میں     نعمت خدا کی فراوانی چاہتےہو۔

 اولاد کی حفاظت  اورحصول برکات کیلئے(  کلمہ "بِدو ح " کسرہ کیساتھ پڑھنازیادہ مشہورہے ) 20 مرتبہ "یابدوح" کاورد کرے توہرقسم کی حفاظت اور رزق میں بھی برکت ہوگی انشاءاللہ ۔

 اگرچیزوں  میں سہولت اورآسانی چاہتے ہوکلمہ"بدوّح" کو(160 )مرتبہ پڑھیں ۔

 اگر مال حلال میں برکت چاہتےہو تو اس آیہ کریمہ کوبسم اللہ کیساتھ لکھیں ۔(بسم الله الرحمن الرحیم وَلَقَدْ مَكَّنَّاكُمْ فِي الأَرْضِ وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ قَلِيلاً مَّا تَشْكُرُونَ) اس کوجمعہ دن دونوں نمازوں کے درمیان لکھ کراپنے سامان یابیگ میں رکھیں تو مال میں اضا فہ کیلئے زیادہ فائدہ مند رہےگاانشاءاللہ ۔

 غلے کوآفات سے بچانے کیلئے آیت الکرسی کولکھ کرغلے کےاندررکھیں چوری اورکیڑوں سے محفوظ رہے گا  ۔اللہ اس میں بہت زیادہ برکت عطاکرےگا اور اگردکان کے دروازہ پربھی رکھوگے چورداخل نہیں ہوسکیں گے فروخت کیلئے دستیاب اور زیادہ فائدہ ہوگا۔

بچاہوا مال "متاع الکاسد" فروخت کرنے کیلئے (مال میں برکت کیلئے) اس آیہ شریفہ  کوپڑھے۔" قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللَّهِ یُؤْتیهِ مَنْ یَشاءُ وَ اللَّهُ واسِعٌ عَلیمٌ یَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ یَشاءُ وَ اللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظیمِ" اوراسی طرح  اس  آیت کاپڑھنا۔ "فَاسْتَبْشِرُواْ بِبَيْعِكُمُ الَّذِي بَايَعْتُم بِهِ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ" مجرب نسخوں میں سے ہے۔یہ بات آپ پرمخفی نہ رہے کہ ان کوبغیرلائنوں کےسفید کاغذ پر لکھیں ۔ "والحمد لله أولاً وآخراً وصلّی الله علی محمد وآله الطاهرین"

پانچویں "تحفے اورہدایا "کیلئے منتظر رہےانشاء اللہ۔

سوال بھیجیں