سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/11/6 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
مقالوں کی ترتیب جدیدترین مقالات اتفاقی مقالات زیادہ دیکھے جانے والے مقالیں

حافظہ کی تقویت اورسلامتی کیلئے



حافظہ کی تقویت اورسلامتی کیلئے مجرب نسخہ

تحفے اورہدایا۔2

کتاب "زبدة الأسرار في العلوم الغریبة  "سےماخوذہے۔

بسم الله الرحمن الرحيم

مجھے خوشی ہے کہ سوشل نیٹ ورک کے پروگرامز کے ساتھ اپنے عزیزوں اور دوستوں سے رابطے میں ر ہوں ۔یہ وہ  دعائیں،اذکار،ورد اورمجرب نسخہ ہے جو "تحفے اورہدایا " کے عنوان سے حاجات کی برآوری کیلئے بیان کرتےہیں۔ پہلا تحفہ آغاز کے طور پر پیش کیا گیا اورجس میں  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کا آغاز کیا۔کہ (كلّ أمر ذي بال لم يبدء بالبسملة فهو أبتر)۔الحمدللہ دوستوں کی طرف سے استقبال ہوا ورہم ان  تمام عزیزوں کے شکرگزارہیں ۔

لیکن کچھ برادران نے  واٹساپ کے ذریعے  دوسرےتحفے کے لئےمجھ سے درخواست  کی ۔خداکا شکر اداکرتاہوں  کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس امر خیرکی توفیق دی۔چون روایت میں ہے۔کہ  (مَنْ سَنّ سُنّةً حَسنَةً فلهُ مثلها ومثل من عمل بها) و(الدّال على الخير كفاعله) جان لو!یہ میں نے  جوانی کے ایام میں لکھاہے  مجھے لگتا ہے کہ اس کے فوائد اور نتائج بھی زیادہ ہے ،چونکہ اس کومیں نے محسوس  کیا۔

اس پرعمل کرنے کیلئے شرط ہے جیساکہ روایات سے  ثابت ہوتاہے۔کہ دعائیں،اذکار،ورد اورمجرب نسخوں کے بارے میں انسان کویقین ہو ،شک اورتردید کی صورت میں نفع بخش نہیں ہوگا۔جب شک پرعمل کرنامشکل ہونے کی صورت میں پہلے یقین حاصل کرناضروری ہے۔ورنہ شک اورتردید پر اثرکامرتب ہونامشکل ہےلیکن خداہرچیزپرقادرہے۔پس اللہ کے سواکوئی طاقت  نہیں وہ جسےچاہے ہدایت دیتاہے،ہم اسی پر توکل کرتے ہیں اوروہی بہترین ناصرومددگارہے۔

حافظہ کی تقویت اورسلامتی کیلئے بعض اعمال خاص طورپر معذوری اورپیری کےایام جب انسان نسیان کی بیماری میں مبتلاہوجاتاہے۔

 ان اعمال میں سے بعض یہ ہیں۔

1۔ اگرکوئی  اسماء حسنیٰ جن میں میم ہے جیسے رحمن، رحیم،وغیرہ(90)مرتبہ پڑھے ۔یہ  ورد رفع نسیان اور حافظہ کی تقویت کیلئے زیادہ مفیدہے اوراگر یہ ورد سال تک ادامہ پیداکرےتو زیادہ سے زیادہ فائدہ مندہوگا، انشاء اللہ ۔

2۔ وضواورپاکیزگی کے بعد گلاب کا پانی اورزعفران کے ساتھ "آيت الكرسي "کو جو اپنے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی  پرلکھے اورپھر اپنی زبان سے چاٹےاس کو سات مرتبہ دھرائیں تواس حافظہ قوی ہوجاتاہے۔

3۔جوشخص اس دعاکو گلاب کےپانی اورزعفران سے لکھے ۔پھر اسے دھوئے اورصبح ناشتہ سےپہلے اس پانی کوپی لے۔اللہ کے اذن سے وہ ہمیشہ کےلئے محفوظ رہتاہے۔اوروہ دعایہ ہے۔(بسم الله نوّر بكتابك قلبي وإشرح به صدري وأطلق به لساني بحولك وقوتك لا حول ولا قوة إلّا بالله العلي العظيم)اگرکوئی اسکےاثرکےبارےمیں شک کرےتوانجام نہ دے چونکہ شک وتردیدکی صورت میں نفع بخش نہیں ہوگا جیساکہ ذکرہوا ۔

4۔ حافظہ کی تقویت کیلئے اس دعاکواضافہ کرے۔خاص طور پر مطالعہ کرنےسےپہلے  جیسے درسی کتابیں پڑھنے سے پہلےاس دعاکو پڑھے۔(اللّهم أُرزقني فهم النبيين وحفظ المرسلين وإلهام الملائكة المقربين آمين يا رب العالمين)۔

5۔مفاتیح الجنان تعقیبات بخش عمومی میں ہے،کہ  ہر نماز کے بعداس دعاکاپڑھناجس کو نبی اکرم ﷺ نے تعلیم دی ہے حافظہ کیلئے زیادہ مفیدہے ۔

وہ دعایہ ہے۔(سبحان من لا يعتدي على أهل مملكته، سبحان من لا يأخذ أهل الأرض بألوان العذاب، سبحان الرؤوف الرّحيم، اللّهم إجعل لي في قلبي نوراً وبَصَراً وفَهمَاً وعلماً إنّك على كل شيء قدير).

اگر آئندہ بھی ہمارے ساتھ رہیں گےتو"تحفے اورہدایا"مزیدآپ لوگوں   کوفراہم ہوتے رہیں گے ۔ وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين ۔

 واٹساپ کے ذریعے ہمارا پروگرام جوائن کرنے  کیلئے درج ذیل نمبرپررابطہ کریں۔

00989196913442

ضروری نوٹ:

برائے مہربانی قارئین بہن بھائیو! اس کو جتنا ہوسکے شئر کریں دوسروں تک بھی پہنچائے  تاکہ سب کیلئے مفیدہو۔  فجزاک الله خیراً }

سوال بھیجیں