سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/9/18 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
مقالوں کی ترتیب جدیدترین مقالات اتفاقی مقالات زیادہ دیکھے جانے والے مقالیں

قرض کی ادائیگی کیلئے۔ ذکریونسیہ

قرض کی ادائیگی کیلئے۔ذکریونسیہ"تحفے اورہدایا"۔3


سوشل نیٹ ورک کے پروگرامز( فیس بوک ، واٹساپ، ٹیلی گرام و۔۔) میں چاہنے  والے  دوستوں سے میں خوش ہوں ۔

اور"تحفے اورہدایا "کے استقبال اور انہیں قبول کرنےوالے دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتاہوں۔

جب دوسرےصفحات پرمیں نے مراجعہ کیاتو پہلے اوردوسرے" تحفے اورہدایا"سے بھی زیادہ پایا۔یہ تحفہ صرف یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ  طبقہ اورمومنین مومنات نوجوان نسل کیلئے ہے ۔چونکہ یہی نوجوان نسل ہے جوہمارے معاشرےکو ایمان سے بھرا ہوا ایک روشن مستقبل کی طرف بڑھاتا ہے۔

یہی ہمارے اسلامی ممالک  کے لوگ ہے وہ غیب پریقین رکھتے ہیں  جو تقوی کابہترین ثبوت ہے۔جیساکہ خداوندعالم قرآن مجیدکے دوسرے سورہ کی دوسری آیت میں ارشادفرماتے ہیں۔"ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ" قرآن مجید کی روشنی میں متقین کی پہلی صفت غیب پرایمان رکھناہے ۔ہم خداکاجتناحمدوثناء اورشکر بجائے لائے  کم ہے  وہی ذات  لائق   شکرہے ۔ یہی ذکرخدا ہمیں اور ہمارےآج کےنوجوانوں کیلئے سیدھا راستہ اور ہمارے روح اورقلب  میں پاکیزگی عطاکرتاہے۔ یہ "تحفے اورہدایا "     انہیں  اذکار،ورد ،دعائیں،اورمجرب نسخوں میں سےایک   ہے کہ جوحاجات کی برآوری کیلئے ذکرکیاہے ۔

مخلصین اورمحبین کااعمال صالحہ بجالانا نہ دوزخ کے خوف  اورنہ جنت کی طمع ولالچ سے   ہے بلکہ صرف اور صرف خوشنودی اورخداکواس  کے لائق سمجھ کر انجام دیتے ہیں ۔خدا متقین اور نیکوکاروں کے ساتھ ہے  اورانہیں اللہ نےجنت کی  بشارت  دی ہے۔

یہ تیسرا"تحفے اورہدایا "    پورے خلوص ، ارادت  سے   دعااورقبولیت کی امیدکے ساتھ  آپ کی خدمت میں  پیش کرتے ہیں ۔اللہ تعالی ٰ ہمیشہ سلامتی کیساتھ  اعمال صالحہ انجام دینے کی توفیق  دے۔واللہ المستعان

1۔ قرض کی ادائیگی ،قیدسے رہائی ،غم اورپریشانی سے دوری کیلئے سترمرتبہ اس آیہ کریمہ کوپڑھیں۔جوذکریونسیہ کےنام سے  معروف  ہے۔

"لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ * فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذَلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِين"

2۔ اسی طرح امام رضا علیہ السلام سے مروی ہے۔ کہ قرض کی ادائیگی کیلئے 442 مرتبہ اس آیہ شریفہ کوپڑھیں۔ "لا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ۔ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذَلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِينَ"اس عمل کو باربار انجام دیتے رہےیہاں تک کہ اپنی حاجت پوری ہوجائے۔جب دروازے پربار بار دستک دوگےتو بلآخرہ  آپ کی سعی و  کوشش کانتیجہتومل جائے گا۔

احتیاط : میرے استاد کاکہناہے: کہ اگرکوئی شخص  اس آیت کو"إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ" تک پڑھےجیساکہ اکثراسی  طرح سے  پڑھتےہیں۔تووہ غم وپریشانی میں مبتلا ہوجاتاہے۔چونکہ اصل میں(ہمارامفروض) اس آیت کو"وَكَذَلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِينَ"تک پڑھناچاہیے،اوریہی کامل"ذکریونسیہ" ہے۔

3۔ اگرکسی صاف برتن پر"بسملہ "بسم الله الرحمن الرحیم"کو گلاب کے پانی اورزعفران کے ساتھ لکھیں۔ پھراس برتن کو دھولے اورہاتھ سے پانی چھڑکے تو   اس سے حافظہ قوی ہوجاتاہے۔پس اگرچلتے ہوئے پانی میں  پڑھ کرباغ اورپھل کوپانی  دے تواس کےثمرمیں برکت ہوگی۔

اوراگر19 مرتبہ بغیرلائنوں کےسفید کاغذ پر لکھ کرعورت وضع حمل کےوقت اپنے پاس رکھے  وضع حمل میں آسانی ہوگی ۔یا جوشخص مقروض ہے اس پرپڑھاجائے   اذن خداسے اس کا قرض اداہوجائے گا ۔ مگر اس پریقین اورعقیدے کاہوناضروری ہے ،جیساکہ "تحفے اورہدایا " کےدوسری قسط میں بیان کیاگیاجو کامیاب تجربہ اور روایات سےبھی ثابت ہے۔ والحمد لله ربّ العالمين.

سوال بھیجیں