سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/6/30 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
موضوعات کی ترتیب آخری سوالات کوئی بھی سوال زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

آخری سوالات

کوئی بھی سوال

زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

کیا ورزش اخلاق مرجعیت کےساتھ منافات نہیں رکھتا؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آغاسید! یوٹیوب میں ایک کلپ ہے ۔جس میں آیت اللہ خامناای کودکھاتے ہیں جو والی بال کھیل کے دوران پہاڑوں پرچڑھنے کی مشق کررہے ہیں۔ کیایہ مرجعیت کی شان ومنزلت کیساتھ منافات نہیں ہے؟
آپ کیا فرماتے ہیں؟ ہم مستفید ہوناچاہتے ہیں ۔

بسم الله الرحمن الرحیم

جواب :سید ایک فقیہ ہے یہ بات ثابت شدہ  ہے اورجامعہ مدرسین قم نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے۔ جوفعل انجام دیتاہے اس کےبارے میں وہ  بہترجانتے ہیں۔

 مگریہ کہناکہ ان کا یہ مشق کرنا کیامقلدین  کیلئے بھی حجت ہےیا نہیں ؟ تو  معصوم کے علاوہ کسی بھی انسان کافعل اورتقریردوسروں کیلئے حجت نہیں ہے یہی سے معصوم اورغیرمعصوم کے درمیان فرق واضح  ہوجاتاہے۔

پھریہ کہناکہ یہ چیز مرجعیت کیساتھ منافات  ہے ۔! یہ اس وقت ہے جب عمومی سطح پرانجام دیاجائے مگرتنہائی میں یااپنے اولاد کیساتھ ورزش یامشق  کرنے  میں کوئی ضرر نہیں نہ کوئی عدالت میں کمی کاباعث بنتی  اورنہ کوئی مرجعیت  اورقیادت کیساتھ منافات ہے ۔

البتہ ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں شاید یہ، اپنی جوانی کے دنوں میں مشق کیا تھا ان کی مرجعیت اورقیادت کے  دنوں میں نہیں۔ اور اس طرح وہ، ورزش میں   نوجوانوں کیلئے  سالمیت جسم کی خاطر حوصلہ افزائی کرنا چاہتے تھے۔ چونکہ  ایک صحت مند جسم  کیلئے ورزش ضروری ہے  اورعقل سلیم بھی  اس بات کی تصدیق کرتاہے۔

  ان سب کے علاوہ  روایات کی روشنی میں  آپ پرلازم ہے کہ اپنے برادرمومن کے بارے سترمرتبہ صحت پرحمل کرے ۔ والله المستعان.

تاریخ: [2016/4/9]     دوبارہ دیکھیں: [1742]

سوال بھیجیں