سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/6/30 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
موضوعات کی ترتیب آخری سوالات کوئی بھی سوال زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

آخری سوالات

زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

"اقطعوا "کا صیغه جمع کیوں هے ؟

سوال: چوری کاحد جس آیت میں ذکر هوا هے اس میں "اقطعوا "کا صیغه جمع کیوں هے ؟

جواب : چند وجوهات کی بنا پر یه هو سکتا هے :

پهلی وجه: تمام مسلمان اگر چه نیت اوراراده کی حد تک هی کیوں نه هوحدود الهی  کے جاری کرنے میں شریک هیں جیسے چور کے هاتھوں کو کاٹنا .

دوسری وجه :حدود الهی کے قیام میں سب شریک هیں" فكلكم راع "تم سب ذمه دار هو .

تیسری وجه : اگرچه چور ایک شخص سےیا ایک جگه سےچوری کرتا هے لیکن وه پورے معاشرے کا سکون  خراب کردیتا هے اور عمومی امنیت کو چھین لیتا هے تو سب کا حق بنتا هے که اس پر حد جاری کرے اور حاکم ان کا حق دلانے والا هے لهذا وه چور پر حد جاری کرتا هے .

چوتھی وجه : شاید تعظیم کیلئے هے چونکه تعظیم کی خاطر مفرد کے جگه پر جمع  استعمال هوتا هے مثلا بادشاه کهتا هے هم نے ایسا حکم دیا هے اور اس سے کها جاتا هے آپ نے ایسا حکم دیا هے

یه  وجوهات  کسی تفسیر سے نقل نهیں کیا  بلکه سوال دیکھ کر ذهن میں آیا هے الله تعالی اپنی کتاب کے بارے میں بهتر جاننے والا هے .

تاریخ: [2013/4/29]     دوبارہ دیکھیں: [2917]

سوال بھیجیں