سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/6/30 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
موضوعات کی ترتیب آخری سوالات کوئی بھی سوال زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

آخری سوالات

کوئی بھی سوال

زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

کیوں رمضان المبارک هر موسم میں آتا هے ؟

سوال:کیوں عربی اور قمری مهینے متغیر هیں اور رمضان المبارک هر موسم میں آتا هے؟

جواب:هم نے اس کی تفصیل (لماذا الشهور القمریّة) نامی رساله میں بیان کی هے اسے آپ" رسالات الاسلامیه " کی گیاروهویں جلد میں ملاحظه کر سکتے هیں اسکا خلاصه یه هےکه حکمت الهی کا تقاضا یه تھا که روزه اور حج جیسی عبادتیں هر موسم میں قرار پائیں کیونکه اگر ایک هی موسم میں هوتیں مثلا همیشه موسم سرما میں هو تو  موسم گرما میں جو امتحان اور آزمائش بندے کا هو گا وه نهیں هو سکتا هے دنیا امتحان، اختبار اور ابتلاء کی جگه هے تو امتحان اور آزمایش بھی متنوع اور مختلف هونا چاهئے تاکه پته چلے چست وچالاک اور کامیاب کون هے اور سست بیکار  اور نکماکون هے؟ موسم گرمااور جون جولائی کا روزه  موسم سر ما کا روزه جیسا نهیں هوگا یه واضح اور روشن هے .

اور صحابه کرام نے رسول الله سے هلالوں کے بارں میں پوچھا: ۔﴿يَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْاَهِلَّةِ قُلْ هِيَ مَوَاقِيْتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ (سوره البقرہ:189)"آپ سے ہلالوں (چاند) کے بارے میں پوچھتے ہیں، کہہ دیجئے کہ وہ لوگوں کے لئے اوقات (معلوم کرنے) کاذریعہ ہیں اور حج کے لئے"

مواقیت میقات کا جمع هے جو اسم زمان یا اسم مکان هے اس کے بارے میں سوال کیا تاکه عبادات کے اوقات اور قرضوں کے وقت اور ان جیسے امورکا پته چلا سکے قمری مهینوں کے علاوه دوسرے مهینےتقدیم و تاخیر اور اضافہ (کبیسه)ہے الله تعالی کا فرمان هے:إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةٌ فِي الْكُفْرِ (سوره التوبة 37) تقدیم و تاخیر بے شک کفر میں اضافہ کرتا ہے .

 اور جو قمری سال پر دلالت کرتی هےالله تعالی کا یه فرمان هے: هُوَ الَّذِى جَعَلَ الشمْس ضِيَاءً وَ الْقَمَرَ نُوراً وَ قَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السنِينَ وَ الْحِساب مَا خَلَقَ اللَّهُ ذَلِك إِلا بِالْحَقِّ يُفَصِّلُ الاَيَتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ (سوره یونس :5)ترجمه :وہی توہے جس نے سورج کو روشن کیا اور چاند کو چمک دی اور اس کی منزلیں بنائیں تاکہ تم برسوں کی تعداد اور حساب معلوم کر سکو، اللہ نے یہ سب کچھ صرف حق کی بنیاد پر خلق کیا ہے، وہ صاحبان علم کے لیے اپنی آیات کھول کر بیان کرتا ہے۔یه سب عبادات اور معاملات کے لئے هے. و الله العالم.

تاریخ: [2013/5/16]     دوبارہ دیکھیں: [2436]

سوال بھیجیں