سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/10/9 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
موضوعات کی ترتیب آخری سوالات کوئی بھی سوال زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

آخری سوالات

کوئی بھی سوال

زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

جو شخص شهوت حرام میں مبتلا هو جائے اس کا علاج کیا هے؟

سوال:میں حرام شهوت میں مبتلا هو گیا هوں، جب بھی اس بری عادت کو ترک کرنا چاهتا هوں کامیاب نهیں هوتا هوں۔ جبکه میں بہت کوشش کرتا هوں اور مدتوں گھر سے باهر نهیں نکلتا هوں تاکه کسی پر نظر نه پڑے لیکن کوئی فائده نهیں هوتا۔ جب گھر پر هوتا هوں اس وقت بھی شیطانی خیالات مجھے نهیں چھوڑتے هیں۔ شیطان طاقتور هے لیکن الله بهت زیاده طاقتور هے. الله آپ پر رحم کرے۔ میری راهنمائی کریں .

جواب:الله کی رحمت سے بالکل مایوس مت هو جاو۔ الله تعالی کی رحمت بهت وسیع هے۔ اگر همارے گناه بڑے هیں، تو الله کی رحمت بهت بڑی اور وسیع هے۔ جس کے لئے ایسا  بخشنے والا، مهربان اور شفیق رب هو جوهمارے ایسے گناهوں کو چھپاتا هے جن کو اگر همارے گھر والے جان لیتے تو همیں گھروں سے نکال دیتے، اگر حکومت کو پته چلے تو وه همیں پکڑ لے، لیکن خدائے ستار وغفار وتوّاب  چھپاتا هے چھپاتاهے اور چھپاتا هے۔ اگرچه بنده بار بار هی کیوں گناه نه کرے۔ اس صورت میں ضروری هے که ایسے خدا کی طرف پلٹ جائے اور توبه کرے۔ اگرچه هزار بار هی کیوں نه هو  کیونکه اگر توبه نه کرے تو الله تعالی لوگوں کے هاں اس طرح  اس کی بے عزتی کرتا هے که هر روز موت کی تمنا کرنے لگے۔ تونعوذ بالله غضب الهی کے ایسے مرحله تک پهنچنے سے پهلے همیں توبه کرنا چاهیئے۔ اس کی طرف پلٹ کر آنا چاهیئے.

لیکن شهوت کا مسئله۔

الله تعالی نے حرام سے بچنے کے لئے درست راستے دکھائے هیں اور شهوت کے مسئله سے بچنے کے لئے درست راستہ شادی هے۔ تو اس کے لئے جلدی کریں اور میں دعا کرتا هوں که الله تعالی تمهیں ایک ایسی بیوی عطا کرے جو تمهارے دنیا اور آخرت، دونوں میں تمهاری معون ثابت هو (آمین)۔ اور اگر شادی نهیں کر سکتے هو توتمهیں روزه رکھنا چاهیئے۔ اور بدن کے بال لمبے کرنے چاهیئے ہیں کہ وہ شهوت کو کم کردیتے هیں۔ اور اسی طرح تمهارے دن ا ور رات کے فارغ اوقات کو مطالعه، مناسب ورزشوں، مسجدوں میں جا کر اوراچھے دوستوں کے ساتھ مل کر گزار نے کی کوشش کرو.

اور هر وه کام انجام دو جو تمهارے ذهن کو مشغول رکھے اور شیطان اور اس کے جال، وسوسوں اور دھوکوں میں تم نه پڑو۔ اور همیشه الله تعالی سے انسانی اور جنی شیطانوں کے شر سے پناه مانگو۔ الله تعالی تمهارا مددگار هے۔ مت ڈرو اور غمگین مت هو جاؤ۔ بیشک الله تعالی همارے ساتھ هے۔ هم اهلبیت کے شیعوں اور محبین میں سے هیں والمرء مع من أحبّ، انسان اسی کے ساتھ هوتا هے جس سے محبت کرتا هے۔ انشا الله هم روسفید ان کے ساتھ محشور هونگے لیکن شرط یه هے که اپنے مولا امام زمان علیه السلام کو گناهوں اور معصیتوں کے ذریعه نه ستائیں۔ بیشک امام زمان علیه السلام مومن، باتقوی اور پرهیزگارجوان کو دوست رکھتے هیں  اور اپنے شیعوں کے گناه دیکھ کر محزون هوتے هیں۔ تو گناهوں کے ذریعے اپنے آقا ومولا کو محزون نه کریں بلکه تقوی، اطاعت اور گناهوں سے دور ره کر هر روز امام  علیه السلام کے دل کو خوش کریں، پھر ان سے منسلک هو جائیں اور انہی کو پکاریں۔ الله تعالی آپ کی مدد فرمائے گا. 
تاریخ: [2014/9/10]     دوبارہ دیکھیں: [4306]

سوال بھیجیں