سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/6/30 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
موضوعات کی ترتیب آخری سوالات کوئی بھی سوال زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

آخری سوالات

کوئی بھی سوال

زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

عورتوں کے منه ڈھانپنے کا کیا حکم هے ؟

سوال:عورتوں کے منه ڈھانپنے کا کیا حکم هے ؟
کیوں قطیف میں عورتوں کیلئے چهره کھلا رکھنا حرام اور مثلا ایران اور کویت جیسی دوسری جگهوں پر جائز هے جب که همیں معلوم هے حضور پاک ﷺ نے فرمایا هے :(المراة كلها عورة ماعدا كفيها ووجهها في الصلاة) عورت کا پورا جسم( شرمگاه هےاور اس کا )ڈھانکنا ضروری هے سوائے نماز کے که جس میں دونوں هاتھوں اور چهرے کا ڈھانکنا ضروری نهیں هے .
اس روایت میں صرف نماز کی حالت میں چهره کھلا رکھنے کی اجازت دی هے تو کیسے ایران میں کھلا رکھنا حلال اور قطیف میں حرام هے؟

جواب  :یه مساله فقهاء اور مجتهدین کے درمیان اختلافی مسئله هے لهذا هر کسی کو اپنے مجتهد کی طرف رجوع کرنا چاهیے ان میں سے بعض احتیاط کی بناء پر پورے چهرے کو ڈھانکنا واجب سمجھتے هیں اور دوسرے بعض چهرے میں سے وضو میں دھونے کے مقدار کا کھلا رکھنا جائز سمجھتے هیں اور بعض صرف آنکھوں کے کھلا رکھنا جائزهونے کے قائل هیں تو هر کسی کو اپنے مجتهد کی طرف رجوع کرنا چاهیے۔

اور دوسری طرف بعض احکام  رسم ورواج اور عرف سے مربوط هے اور اگر شریعت کے ساتھ ٹکراؤ نهیں هے تو اس کی رعایت کرنا اچھی بات هے قطیف میں عورتوں کا چهره چھپا کر رهنا اچھی عادات میں سے هے او ریه کام ان مجتهدین کے فتوی کے مطابق بھی هے جو اسے واجب سمجھتے هیں اور ان کے مطابق بھی هے جو احتیاطا یه فتوی دیتے هیں اور اے کاش تمام اسلامی ملکوں میں ایسا هوتا ! چهروں کا کھلا رکھنا مخصوصا بناؤ سنگار کے ساتھ هونا جوانوں کے بهکنےکا سبب بنتا هے . والله المستعان

تاریخ: [2015/4/25]     دوبارہ دیکھیں: [2079]

سوال بھیجیں