b امام زمان علیه السلام کی ملاقات؟
سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/11/12 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
موضوعات کی ترتیب آخری سوالات کوئی بھی سوال زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

آخری سوالات

کوئی بھی سوال

زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

امام زمان علیه السلام کی ملاقات؟

سوال: امام زمان علیه السلام کی ملاقات مجھے کیسے ممکن هے ؟
جواب:اگر ان کی خدمت میں مشرف هونا هی تھا تو آپ علیه السلام کیوں غائب هو گئے ؟ ایسا ضروری نهیں هے  بلکه غیبت کبری کے زمانه میں ان کے حضور کا احساس کرنا چاهیے آپ کو یه عقیده رکھنا چاهیے که وه مخلوقات کیلئے عین الله هے اور یه گواهی دیناچاهیے که امام تجھے دیکھ رها هےتیری  باتوں کو سن رها هے تیرے سلام کا جواب دیتا هے اسی لیے اپنے کو همیشه ان کی خدمت میں پاتے هیں جس طرح آپ اپنے کو الله کے حضور میں پاتے هیں اور جس طرح آپ الله تعالی کی نافرمانی سے بچتے هیں امام زمان کی نافرمانی کرنے اور برے کاموں ،بری باتوں اور غیردینی اور نامناسب رفتار وکردار کے ذریعه انهیں ستانے سے اجتناب کرتے هیں جس شخص کی ایسی حالت هو تو در حقیقت وه اپنے زمانے کے امام کی خدمت میں مشرف هوا هے چونکه ان کی خدمت میں مشرف هونے کا مقصد همیں ایسا بننا هے که الله و رسول اور امام   (علیه السلام)همیں پسند کریں البته آگاه رهنا چاهیے که نفس برائی پر بهت اصرار کرتی هے انسان کو  یه تصور دے کر دھوکه دیتی هے که وه قطب عالم امکان حضرت مهدی  (عج)سے ملاقات کرے که جن کی برکت سے مخلوقات کو رزق ملتا هے اور ان کے وجود سے زمین وآسمان کو ثبات حاصل هے تاکه دوسروں کے سامنے فخر کرے که انهیں امام علیه السلام کی ملاقات کا شرف حاصل هوچکا هے امام علیه السلام کی ملاقات سے شرفیابی  کا ایسا تصور شیطانی اور گناه هےآپ الله تعالی کی اطاعت کے ذریعه امام کو خوش کرنے کی کوشش کریں چنانچه روایات میں آیا هے اگرکوئی شخص الله کا نافرمان هو تووه امام کا دوست نهیں هو سکتا هے اس مطلب کےبارے میں سوچیں، امام سے ملاقات کے بارے میں نه سوچیں هم کهاں اور ولی الله الاعظم کهاں! که جن کی دیدار سے مشرف هو سکیں ؟ کیا سنخیت، انضمام اور تشرف کیلئے شرط نهیں هے تو میرے امام اور مجھ میں کیا سنخیت اور شباهت پائی جاتی هے ؟ !
تاریخ: [2013/4/7]     دوبارہ دیکھیں: [2241]

سوال بھیجیں