سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/6/30 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
موضوعات کی ترتیب آخری سوالات کوئی بھی سوال زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

آخری سوالات

کوئی بھی سوال

زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

آدم کی هڈی سے کیا مراد هے ؟

سوال : آدم کی هڈی سے کیا مراد هے ؟ جبکه همیں معلوم هے زمین انبیاء علیهم السلام کے جسم کونهیں کھاتی هے اور (نوح کے) بدن کا معنی کیا هے بدن اور جسم(جسم علی) میں کیا فرق هے

جواب :  کتاب کامل الزیارات کی دسویں باب میں یه روایت آئی هے : مفضل بن عمر  کهتا هے که میں امام جعفر صادق علیه السلام کی خدمت میں حاضر هوا اور عرض کی، میں غَرِی (نجف) کا بهت مشتاق هوں آپ نے فرمایا :کیوں اس کا مشتاق هو؟ میں نے کها میں امیر المومنین علیه السلام سے محبت کرتا هوں اور آپ کی زیارت کرنا چاهتا هوں امام نے فرمایا: کیا ان کی زیارت کی فضیلت کے بارے میں جانتے هو ؟ عرض کیا اے فرزند رسول میں نهیں جانتا هوں آپ مجھے بتا دیں .آپ نے فرمایا : جب تم امیر المومنین علیه السلام کی زیارت کا اراده کرے تو جان لو تو آدم کی هڈیوں کی نوح کے بدن کی اور علی بن ابیطالب کے جسم کی ... زیارت کر رهے هو. 

حضرت آدم علیه السلام کو مکه مکرمه میں دفنایا گیا تھا جس طرح حضرت حوا  علیها السلام کو جده میں اسی لیے اس شهر کو جده (دادی ) کها جاتا هے طوفان نوح کے بعد حضرت آدم علیه السلام کا جسم مبارک نکل آیا تو حضرت نوح علیه السلام نے غری یعنی نجف کی طرف منتقل کیا جسے تاریخ نے حضرت آدم کی هڈیاں منتقل کرنے سے تعبیرکیا هے اور اسی جگه پر دفن کیا جهاں امیر المومنین علیه السلام کو دفن کیا گیا هے تو قبر شریف میں تین باپ موجود هیں : پهلا باپ حضرت آدم ابوالبشر پھردوسرا باپ حضرت نوح چونکه آپ کے زمانے میں آپ اور آپ کی کشتی میں موجود  اصحاب کے علاوه کوئی انسان زنده نهیں رها پھر تیسرا  باپ  حضرت امیر المومنین علیه السلام هے چونکه  فریقین کے ها ں موجود معتبر روایات کےمطابق پیغمبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم نے  علی علیه السلام سے مخاطب هو کر ارشادفرمایا هے ( يا علي أنا وأنت أبوا هذه الأمة) اے علی میں اور تم دونوں اس امت کے باپ هیں  تو علی ذاتا بھی باپ هے عرضا بھی  چونکه دوسری طرف آیت مباهله کی روشنی میں آپ نفس پیامبر هے  تو آپ ابوّت نبی اورنبوت کے بالعرض حامل هے جسطرح ابوّت  امام اور امامت  کے بالذات حامل هیں.  غور کریں.

اور باپ کی طرف سے عاق هونے والے شخص پر الله تعالی لعنت بھیجتا هے تو دیکھ لو حضور صلى‏الله‏عليه‏و‏آله وسلم  کی رحلت کے بعد کون اپنے باپ کا عاق هوا اور آپ کی زوجه اور اولاد طاهرین کو اذیت پهنچائی . اور قیامت تک آنے والےتمام انسانوں پر امت صدق آتا هے  تو اسکا طلب یه هے که هر دور میں اپنے باپ  امیرالمومنین کے ساتھ احسان کرنے والے آپ سے محبت کرنے والے اور آپ کی ولایت اور امامت پر ایمان لانےوالے بھی هونگے اور هر دور میں عاق هونے والے امویوں کی طرح آپ سے دشمنی کرنے والے آپ کے حق اور غدیر خم  کا اعتراف نه   کرنے والےبھی هونگے اور تمام مسلمانوں کو قیامت کے دن اس کے بارے میں پوچھا جائے گا.!!

تاریخ: [2013/4/7]     دوبارہ دیکھیں: [3027]

سوال بھیجیں