Deprecated: __autoload() is deprecated, use spl_autoload_register() instead in /home/net25304/al-alawy.net/req_files/model/htmlpurifier-4.4.0/HTMLPurifier.autoload.php on line 17
وہ کونسے اعمال ہے جو گھر میں برکت کے باعث بنتےہیں؟
سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/9/18 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
موضوعات کی ترتیب آخری سوالات کوئی بھی سوال زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

آخری سوالات

زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

وہ کونسے اعمال ہے جو گھر میں برکت کے باعث بنتےہیں؟

سوال: وہ کونسے اعمال ہے جو گھر میں برکت کے باعث بنتےہیں؟
کیا گھر میں تلاوت قرآن کریم کے آڈیو کلپس چلانے سے برکت نازل ہوگی؟
وہ کونسے اعمال ہے جو گھر میں برکت کے باعث بنتےہیں جن کی وجہ سے شیطان بھاگ جاتاہے اوراس گھرمیں ملائکہ نازل ہوتے ہیں؟

جواب:گھر والوں  کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ قرآن پاک پڑھے یا قرآن کی آڈیو کلپس سنیں    اگر قرآن کی تلاوت  ویسی ہو جیسی ہونی چاہیے (کماهوحقه) نہ فقط تلاوت  بمعنای ادائے الفاظ ۔  کیونکہ روایت میں بھی  آیاہے کہ "ربّ تال للقرآن والقرآن يلعنه"بہت سے ایسے قرآن کی تلاوت کرنے والےہیں جن پر قرآن لعنت کرتا ہے۔

 مثلاً جو لوگ  اہل بیت (ع)کے دشمن ہیں   اگر وہ قرآن کی تلاوت کریں  تو قرآن ان پر لعنت کرتا ہے۔  وہ  لوگ قرآن پربھی عمل نہیں کرتے خاص طور پر ان  آیا ت  پر جن کو   اہل بیت (ع)اطہار کی  جانب  ارجاع دیتے ہیں، اور جو عصمت و طہارت  اورعظیم الشان منزلت پر دلالت کرتے ہے۔ بلکہ  وہ لوگ ان آیات کو  اہل بیت (ع) بجائے  زید عمرو کی طرف ارجاع دیتے ہیں۔  جس طرح  کہا جاتا ہے کہ "وہ  خودبھی گمراہ ہوں گے اورلوگوں کوبھی گمراہ کریں گے" یہ ان لوگوں میں سے نہیں جن پر اللہ تعالٰی نے نعمت  نازل کی ہے۔جیسا کہ   ارشاد خداوندی ہورہاہے۔ کہ  جو بھی اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا وہ ان لوگوں کے ساتھ رہے گا جن پر خدا نے نعمتیں نازل کی ہیں۔

وہ   اعمال  جو گھر میں برکت کے باعث بنتےہیں  ان میں سے بعض کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

1۔ قرآن   مجید تلاوت                   2۔ محمدﷺ  اور ان کی آل پر درود بھیجنا۔     3۔ نماز تہجد  پڑھنا                      4۔ توسل

5۔  دعا اور مناجات                     6۔حسن خلق 

خاص طور  مندرجہ ذیل بعض   آیا ت   کو پڑھنےکی بہت زیادہ تاکیدہوئی ہے۔    گھر میں داخل ہوتے وقت  چا ہیے گھر کا کوئی بھی فرد ہو وہ  ان دو آیتوں کی تلاوت کرے ۔

"رب ادخلني مدخل صدق وأخرجني مخرج صدق واجعل لي من لدنك سلطاناً نصيراً" پروردگارا! تو مجھے (ہر مرحلہ میں ) سچائی کے ساتھ داخل کر اور سچائی کے ساتھ (اس سے) نکال اور میرے لئے  ایک قوت عطا فرما جو مجھے مددگار ثابت ہو۔

"رب أنزلني مُنزلاً مباركاً وأنت خير المنزلين"اور کہیں : پروردگارا! ہمیں بابرکت جگہ اتارنا اور تو بہترین جگہ دینے والا ہے۔ اور اس علاوہ  زیادہ سے زیادہ محمدﷺ  اور ان کے آل پر درود بھیجنا ، کثرت سے استغفار کرنا  اور   بلند آواز سے اٰ ذان  پڑھنا وغیرہ ۔ 

باقی  مجموعی طور جسکی تفصیل میں نے اپنی کتاب "نور الآفاق في معرفة الأرزاق" میں بیان کیاهے۔ 

تاریخ: [2019/9/28]     دوبارہ دیکھیں: [916]

سوال بھیجیں