b میں صبح 7 بجے سے رات 5 بجے تک کام کرتا هوں ،گھر والوں کے ساتھ 3 گھنٹے رهتا هوں،پھر رات 9 بجے سے 2 بجے تک کام کرتا هوں جو میرے نماز صبح سے محروم هو جانے کا سبب بنتا هے
سوال جلد ی ارسال کریں
اپ ڈیٹ کریں: 2024/11/12 زندگی نامہ کتابیں مقالات تصویریں دروس تقریر سوالات خبریں ہم سے رابطہ
زبان کا انتخاب
همارے ساتھ رهیں...
موضوعات کی ترتیب آخری سوالات کوئی بھی سوال زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

آخری سوالات

کوئی بھی سوال

زیادہ دیکھیں جانے والی سوالات

میں صبح 7 بجے سے رات 5 بجے تک کام کرتا هوں ،گھر والوں کے ساتھ 3 گھنٹے رهتا هوں،پھر رات 9 بجے سے 2 بجے تک کام کرتا هوں جو میرے نماز صبح سے محروم هو جانے کا سبب بنتا هے

سوال: آغا صاحب، ان دنوں میں ایک مشکل کا شکار هوں. وه یه که میں صبح 7 بجے سے رات 5 بجے تک کام کرتا هوں اور پھرگھر والوں کے ساتھ 3 گھنٹے رهتا هوں. پھر رات 9 بجے سے 2 بجے تک کام کرتا هوں جو میرے نماز صبح سے محروم هو جانے کا سبب بنتا هے۔ اور میں باوضو هو کر آیت کریمه پڑھ کر سو جاتاهوں۔ آپ میری راهنمائی کیجئے.

جواب: الله تعالی سے میری دعا هے که آپ  اور آپ کے گھر والوں کی مشکلات حل هوں اور پاک وپاکیزه، حلال مال آسان طریقے سے آپ کو عطا کرے، تاکه عبادت میں آپ کا  جو حصه هے وه حاصل کر سکیں۔ حدیث شریف میں آیا هے که مؤ من اپنے اوقات کو تین حصوں میں تقسیم کرتا هے۔ ایک حصه کام کیلئے، ایک حصه  عبادت کیلئے اور ایک حصه گھر والوں کیلئے.

 

نماز صبح کے سلسلے میں حضرت امام جعفر صادق علیه السلام کے ایک جملے کی طرف اشاره کروں که آپ نے فرمایا:

عجبت لمن یدعي حبّ الله کیف ینام        فان النّوم علی العاشقین حرام

میں تعجب کرتا هوں اس شخص پر جو الله کی محبت کا دعوی کرتا هے که وه کیسے سوتا هے؟ بیشک سونا عاشقوں پر حرام هے.

حقیقت میں ایسا هی هے۔ منگنی کے دنوں میں منگیتر صبح کے وقت ملاقات کا وعده کرے تو کیا تجھے رات بھر نیند آتی هے؟ تم اپنے بستر پر کروٹیں بدلتے هوئے فجر کا انتظار کرتے هو تاکه ٹیلیفون کے ذریعه هی کیوں نه اپنی محبوبه سے بات کرو۔ تو اگر هم واقعا الله تعالی سے محبت  کرتے هیں تو  کیا یه ممکن هے که هم اس کی ملاقات چھوڑ کر سو جائیں؟ اگر هم دسترخوان پر هوں اور موبائل کی بیل بج جائے تو هم کھانا چھوڑ کر دوسرے شخص سے بات کرنے لگتے هیں۔ اور اگر معلوم هو جائے که وه بهت عزیز دوست اور چاهنے والا هے تو هم اس سے لمبی گفتگو کریں گے یهاں تک که هم کھانا هی بھول جائیں گے. تو جب اذان کی گھنٹی سن لیں اور  قد قامت الصلاة سن لیں تو کیا هم حبیب القلوب، عالمین کے پالنے والےسے گفتگو کرنے کیلئے کھڑے نه هو جائیں؟ کیا یه الله تعالی کے ساتھ ظلم نهیں هے؟ کیا

معرفت الله کی منزل عروج یه هے؟

کیا آپ کو معلوم هے که محب نماز شب پڑھتا هے۔ ایک حدیث میں آیا هے "همارے شیعه  الله تعالی سے مناجات کیلئے رات کے آخری حصه میں اٹھتے هیں"۔ تو نماز فجر کیسے چھوڑیں؟ کیا تمهیں معلوم هے کہ نماز وتر کی دعا میں کیا آیا هے؟ اس میں آیا هے (الهي غارت النجوم و نامت العیون و خلا کلّ حبیب بحبیبه و خلوت بك انت المحبوب اليّ)(اے معبود ! ستارے ڈوب چکے هیں، آنکھیں سو چکی هیں، هر محبوب اپنے محبوب سے خلوت کیئے هوئے هے۔ اور میں نے تیرے ساتھ خلوت کی ہے۔ تو میرا محبوب هے)

اس وقت تمهیں معلوم هو گا که کیوں رات کی تاریکی چھا جانے پر اولیا الله خوش هوتے تھےاور کهتے تھے" هذه لیلة الرکوع ،" یه رکوع کی رات هے۔ دوسری رات کو کهتے تھے   "هذه ليلة السجود"یه سجدے کی رات هے اور اس طرح رات کا ایک حصه رکوع میں یا سجدے میں گزارتے تھے.

میں دعا گو هوں که الله سے مناجات کرنے کی لذت آپ کو عطا ہو اور اپنی محبت، اپنے چاهنے والوں کی محبت اور هر اس عمل کی محبت جو آپ کو  اس تک پهنچا دے آپ کو عطا ہو۔ 
اور آخر میں عرض کروں که  آپ حضرت امام زین العابدین علیه السلام کی مناجات خمسة عشر میں سے مناجات محبین اور مناجات مریدین دونوں پڑھیں۔ مناجات محبین کو نه چھوڑیں بلکه ایک سال تک متواتر پڑھتے رهیں۔ اس وقت مناجات کی  لذت، محبین کے لقاء الله کا انتظار، عاشقین کا شوق دیدار، نماز شب اور نماز فجر کو آپ درک کریں گے .
تاریخ: [2014/9/8]     دوبارہ دیکھیں: [2137]

سوال بھیجیں